بیت بازی سے لطف اٹھائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
راہِ وفا آسان نہ کرنا، سرور یاد ہمیشہ رکھنا
دنیا داری اس منزل میں تمہید آفات ہوئی ہے
 

وجی

لائبریرین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]اے اہل نظر،ذوق نظر خوب ہے لیکن
جو شے کی حقیقت کو نہ سمجھے وہ نظر کیا
[/FONT]
 

وجی

لائبریرین
یہ راز کسی کو نہیں معلوم کہ مومن
قاری نظر آتا ہے حقیقت میں ہے قرآن
 

شمشاد

لائبریرین
یہ جو دی گئی ہے رشتۂ عمر میں گانٹھ
ہے صِفر کہ افزائشِ اعداد کرے
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب آپ کو آنکھ کے علاج کے لیے کہا تھا آپ نے کان کا آپریشن کر ڈالا،

یہ بیت بازی کا دھاگہ ہے اور آپ کو حرف ی سے شعر دینا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
تُو نے احسان کیا تھا تو جتایا کیوں تھا
اس قدر بوجھ کے لائق نہیں شانے میرے
(احمد ندیم قاسمی)
 
یاروں کے ساتھ سڑکوں پہ جانا
بھری بارشوں میں پھرتے نہانا
کہاں ہو کہاں ہو بتاؤ کہاں ہو
سبھی لڑکیوں کو یہ گانا سنانا
 

شمشاد

لائبریرین
ہم طالبِ شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا کام
ب۔دن۔ام اگ۔۔ر ہ۔۔وں گ۔ے ت۔۔و کیا ن۔ام نہ ہ۔وگا
 

بزم الکرم

محفلین
یہ نہیں علم کہاں سامنا ان سے ہوگا
یہ تو معلوم ہے ہم کو وہ کہیں ہوتے ہیں
کیوں کہ اک جھوٹی تسلی پہ قناعت کرلیں
لوگ کہتے ہیں عدم خواب حسین ہوتے ہیں
 

شعیب خالق

محفلین
نہیں بے حجاب وہ چاند سا کہ نظر کا کوئی اثر نہ ہو
اُسے اتنی گرمی ِ شوق سے بڑی دیر تک نہ تکا کرو
بشیر بدر
 

شمشاد

لائبریرین
وہی پھر مجھے یاد آنے لگے ہیں
جنہیں بھولنے میں زمانے لگے ہیں
(خمار بارہ بنکھوی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top