بیت بازی کا مقابلہ رکھا جائے !

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
1-میرا خیال ہے کہ تین تین ممبران کی ٹیمیں بنا لیں، ہر ایک کا الگ دھاگہ ہو، کھیل کا دورانیہ آپ تجویز کریں۔
2-جتنی بھی ٹیمیں ہوں ان کا آپس میں مقابلہ کروا لیں، پہلی دو فائنل کھیل لیں باقی دو تیسری پوزیشن کے لیے کھیل لیں۔
3-مقابلہ میل اور فیمل میں ہی ہو، دونوں ٹیموں کی تعداد برابر ہونی چاہئے، ایک اضافی بندہ-بندی ہر ٹیم کے ساتھ متبادل کے طور پہ ہو، اگر کوئی رکن پوسٹ نہیں کر پایا تو اس کہ جگہ ہی شعر پوسٹ کرے، اس طرح یہ ہوگا کہ کوئی نہ کوئی ممبر کم ہے ایک تو یہ اس کی کمی پوری کرے گا دوسرا یہ ٹیم کا حوصلہ بھی بڑھائے گا۔
4-ممبران کو ایک ترتیب سے شعر لکھنا ہونگے، شعر ایک وقت میں ایک ہی پوسٹ ہو۔
5-شعر لکھنے کا کم سے کم وقت 5 منٹ ہونا چاہئے۔
6-بےایمانی کرنے والی ٹیم کو نیوٹرل امپائر فورا ڈسمس کر دے، کوئی چوں چاں نہیں چلے گی(سختی کی جائے ورنہ کوئی ٹیم جیتے گی نہیں اور کھیل کا سارا مزا خراب ہوگا)۔
7-نیوٹرل امپائر کا نام تجویز کیا جائے۔ بلکہ دو نام ایک میل ایک فیمل تاکہ ٹھگی نہ لگے۔ دونوں متفق ہوں تو فیصلہ ہو ورنہ دونوں ٹیمیوں کو ایک ایک نمبر دے دیئے جائیں۔
پوائنٹ سسٹم کیسا ہو یہ تجویز کریں۔
8-شعر نہ آنے کی صورت میں آخری حرف کی بجائے اس سے پہلے حرف سے لکھا جائے تو اس کے منفی نمبر ہونگے۔
9-ایک شعر اگر دوبارہ رپیٹ کیا گیا تو اس کے منفی نمبر ہونگے۔
10- ایمپائر کا فیصلہ ختمی ہوگا۔

ان کے علاوہ اور کچھ ذہن میں آتی ہیں تو لکھتا ہوں۔

عمدہ تجاویز ہیں ضبط بھائی،

یہاں پر تمام اراکین اپنی رائے سے آگاہ کر سکتے ہیں تاکہ مذکورہ بالا نکات میں تبدیلی یا کمی بیشی کر کے انہیں حتمی شکل دی جا سکے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بٹیا جانی، حکم یا تو سہ رکنی ہوتے ہیں یا پنج رکنی۔ اکیلی جان کو حکم نہیں بناتے! :) :) :)

سعود بھائی، آپ اپنے ساتھ اعجاز انکل الف عین ، نبیل بھائی، محمد وارث بھائی، فاتح بھائی، یا دیگر اراکین کو شامل کر سکتے ہیں ناں جو بھی آپ کا ساتھ دے سکیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کس قسم کا سیٹ اپ درکار ہے؟ :) :) :)

سعود بھائی، یہ تو ابھی مجھے بھی اندازہ نہیں ، کیا زین فورو میں ہمیں بیت بازی مقابلہ کے لیے پوائنٹ سسٹم وضع کرنے میں کوئی مدد مل سکتی ہے؟ یا کوئی ایسا سیٹ اپ جس کے تحت مقابلہ منعقد کرنے میں مدد ملے؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کس قسم کا سیٹ اپ درکار ہے؟ :) :) :)

سعود بھائی، اوپر ضبط بھائی نے کچھ تجاویز قواعد و ضوابط کے ذیل میں لکھی ہیں انہیں بھی دیکھ لیجیے۔

علاوہ ازیں کیا ایک نوٹ شامل کیا جا سکتا ہے پورٹل پیج پر جس سے تمام اراکین کو اطلاع ہو جائے بیت بازی مقابلہ کی؟ یا کوئی دوسرا طریقہ ہو مطلع کرنے کا؟
 
سعود بھائی، یہ تو ابھی مجھے بھی اندازہ نہیں ، کیا زین فورو میں ہمیں بیت بازی مقابلہ کے لیے پوائنٹ سسٹم وضع کرنے میں کوئی مدد مل سکتی ہے؟ یا کوئی ایسا سیٹ اپ جس کے تحت مقابلہ منعقد کرنے میں مدد ملے؟
ہمیں قطعی اندازہ نہیں کہ آپ کے ذہن میں کیا چل رہا ہے اس لیے کوئی مشورہ یا کوئی متبادل نظام کے بارے میں سوچنا ہی بعید ہے۔ :) :) :)
 
سعود بھائی، آپ اپنے ساتھ اعجاز انکل الف عین ، نبیل بھائی، محمد وارث بھائی، فاتح بھائی، یا دیگر اراکین کو شامل کر سکتے ہیں ناں جو بھی آپ کا ساتھ دے سکیں۔
حکم کا انتخاب حکم نہیں کرتے بلکہ آرگنائزر ہی سبھی سے رابطہ کرکے یہ کام کرتے ہیں۔ ویسے اگلے تین دن ہماری غیر حاضری نوٹ کی جائے، کیوں کہ ہم سفر میں ہوں گے اور محفل گاہے گاہے ہی آ سکیں گے شاید۔ :) :) :)
 
فہیم

کہاں کے سفر کی تیاری ہے :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہمیں قطعی اندازہ نہیں کہ آپ کے ذہن میں کیا چل رہا ہے اس لیے کوئی مشورہ یا کوئی متبادل نظام کے بارے میں سوچنا ہی بعید ہے۔ :) :) :)

میرے ذہن میں اسکول، کالج ، یونیورسٹی یا ٹی وی چینلز پر منعقدہ بیت بازی کے مقابلے ہیں جن میں اکثر اراکین شریک ہوئے ہوں گے، اسی نوعیت کا ایک مقابلہ یہاں فورم پر کروانے کا خیال آیا ذہن میں لیکن اس کی عملی شکل کس حد تک ممکن ہے اس کا درست اندازہ نہیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اس کے لیے تو ایک دھاگے میں اسکور بورڈ بنا لینا کافی رہے گا۔ جسے اپڈیٹ کرنا کسی ایک کی ذمہ داری ہو۔ :) :) :)

ٹائمنگز کی پابندی کا طریقہ کیا ہو سکتا ہے؟ مثلا اگر پانچ منٹس کے اندر جواب نہیں آیا بلکہ پانچ منٹس گزرجانے کے بعد آیا تو اس کی جانچ کے لیے کوئی خود کار طریقہ ہو گا یا نہیں ؟
 
سعود بھائی، اوپر ضبط بھائی نے کچھ تجاویز قواعد و ضوابط کے ذیل میں لکھی ہیں انہیں بھی دیکھ لیجیے۔

علاوہ ازیں کیا ایک نوٹ شامل کیا جا سکتا ہے پورٹل پیج پر جس سے تمام اراکین کو اطلاع ہو جائے بیت بازی مقابلہ کی؟ یا کوئی دوسرا طریقہ ہو مطلع کرنے کا؟
سب سے پہلے تو آرگنائزنگ کمیٹی کا تعین ہونا چاہیے اور یہ کہ کس کے ذمہ کیا کام ہو۔ ٹیموں کا اندراج اس طور ہو کہ لوگ خود ہی تین چار لوگوں پر مشتمل ٹیم بنائیں اور ایک عدد تھیم ڈیسائڈ کریں۔ اس کے بعد ٹیموں کا اندراج کرنے والے سے رابطہ کر کے اپنی ٹیم کی اناؤنسمنٹ کرا لیں۔ اسی تھیم کے مطابق ان کی ٹیم کا نام اور اشعار ہوں گے۔ مثلاً اگر کسی ٹیم کا نام "آنسو گر" ہو تو انھیں چاہیے کہ پریلمنری راؤنڈ میں وہ صرف رونے رلانے والے سیڈ اشعار ہی استعمال کریں۔ اس طرح ہر ٹیم اپنے لیے ایک دائرہ متعین کرے گی ورنہ اشعار ختم ہونے کا نام نہیں لیں گے۔ ہر راؤنڈ کا ایک وقت بھی متعین ہونا چاہیے مثلاً نصف گھنٹہ یا ایک گھنٹہ۔ دلچسپی پیدا کرنے کے لیے وقت وقت پر کئی طرح کے ٹوئسٹ شامل کیے جا سکتے ہیں۔ مثلاً کسی راؤنڈ کے بعد ہارنے والی ٹیم متفقہ فیصلے سے جیتنے والی ٹیم کے کسی ایک فرد کو اس تیم سے باہر نکال سکتی ہے۔ (تاکہ اس ٹیم کو کمزور کیا جا سکے) :) :) :)

اگر سنجیدہ بنیادوں پر تیاری ہو جائے تو اعلان شامل کرنا یا سبھی کو الرٹ بھیجنا مسئلہ نہیں ہوگا۔ :) :) :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حکم کا انتخاب حکم نہیں کرتے بلکہ آرگنائزر ہی سبھی سے رابطہ کرکے یہ کام کرتے ہیں۔ ویسے اگلے تین دن ہماری غیر حاضری نوٹ کی جائے، کیوں کہ ہم سفر میں ہوں گے اور محفل گاہے گاہے ہی آ سکیں گے شاید۔ :) :) :)

فریحہ گڑیا سے ملنے جا رہے ہیں سعود بھائی :happy:
سفر بخیر
 
Top