عمر سیف
محفلین
1-میرا خیال ہے کہ تین تین ممبران کی ٹیمیں بنا لیں، ہر ایک کا الگ دھاگہ ہو، کھیل کا دورانیہ آپ تجویز کریں۔ضبط بھائی، اگر ہم تین ابتدائی راؤنڈ رکھیں اور ایک آخری راؤنڈ ہو۔ علاوہ ازیں اگر چھ ٹیمیں تشکیل دی جائے جن میں سے ہر ایک راؤنڈ میں دو دو ٹیمیں شریک ہوں اور ان میں سے جیتنے والی ٹیم فائنل راؤنڈ میں شامل ہو تو اس لحاظ سے قواعد سوچ سکتے ہیں یا اگر اس سے ہٹ کر کچھ بہتر تجویز ہو تو وہ بھی ۔
2-جتنی بھی ٹیمیں ہوں ان کا آپس میں مقابلہ کروا لیں، پہلی دو فائنل کھیل لیں باقی دو تیسری پوزیشن کے لیے کھیل لیں۔
3-مقابلہ میل اور فیمل میں ہی ہو، دونوں ٹیموں کی تعداد برابر ہونی چاہئے، ایک اضافی بندہ-بندی ہر ٹیم کے ساتھ متبادل کے طور پہ ہو، اگر کوئی رکن پوسٹ نہیں کر پایا تو اس کہ جگہ ہی شعر پوسٹ کرے، اس طرح یہ ہوگا کہ کوئی نہ کوئی ممبر کم ہے ایک تو یہ اس کی کمی پوری کرے گا دوسرا یہ ٹیم کا حوصلہ بھی بڑھائے گا۔
4-ممبران کو ایک ترتیب سے شعر لکھنا ہونگے، شعر ایک وقت میں ایک ہی پوسٹ ہو۔
5-شعر لکھنے کا کم سے کم وقت 5 منٹ ہونا چاہئے۔
6-بےایمانی کرنے والی ٹیم کو نیوٹرل امپائر فورا ڈسمس کر دے، کوئی چوں چاں نہیں چلے گی(سختی کی جائے ورنہ کوئی ٹیم جیتے گی نہیں اور کھیل کا سارا مزا خراب ہوگا)۔
7-نیوٹرل امپائر کا نام تجویز کیا جائے۔ بلکہ دو نام ایک میل ایک فیمل تاکہ ٹھگی نہ لگے۔ دونوں متفق ہوں تو فیصلہ ہو ورنہ دونوں ٹیمیوں کو ایک ایک نمبر دے دیئے جائیں۔
پوائنٹ سسٹم کیسا ہو یہ تجویز کریں۔
8-شعر نہ آنے کی صورت میں آخری حرف کی بجائے اس سے پہلے حرف سے لکھا جائے تو اس کے منفی نمبر ہونگے۔
9-ایک شعر اگر دوبارہ رپیٹ کیا گیا تو اس کے منفی نمبر ہونگے۔
10- ایمپائر کا فیصلہ ختمی ہوگا۔
ان کے علاوہ اور کچھ ذہن میں آتی ہیں تو لکھتا ہوں۔