بیت بازی کا مقابلہ رکھا جائے !

عائشہ عزیز

لائبریرین
عائشہ ، اگر آپ مقابلہ میں شامل نہ ہونا چاہیں تو پھر مقابلہ کے انتظامی امور کو دیکھ لیں
کیسے امور اپیا ؟
جیسے مخالف ٹیم کی ارادے معلوم کرنا؟ ان کے اچھے اچھے شعر چرانا اور ان کے خلاف سازشیں کرنا وغیرہ وغیرہ ؟
 
عمر سیف

محفلین
اچھی تجویز ہے ضبط بھائی ۔ اچھا ایک بات ابھی تک میل اراکین کے نام نہیں سامنے آئے کہ کتنے اور کون کون سے اراکین شامل ہوں گے۔ ایک قطعی تعداد کا فیصلہ ہوجائے تو پھر دونوں ٹیمیں اناؤنس ہو جائیں۔
میل اراکین میں سے جو جو حصہ لینا چاہتا ہے ہاتھ کھڑا کرے پھر سب کے نام لکھ لیے جائیں گے۔
 
عمر سیف

محفلین
ضبط بھائی، اگر ممکن ہو تو آپ خود ہی کچھ قواعد فہرست کر لیں، مجھے کچھ اندازہ نہیں کہ آنلائن بیت بازی مقابلہ کے لیے کیا کچھ وسائل یا مسائل ہو سکتے ہیں، اس لیے تجویز یہ ہے کہ چند ایک آسان قواعد ہوں تو کافی ہے۔ دیگر اراکین بھی رائے دے سکتے ہیں۔
کہتی تو آپ ٹھیک ہیں، میں کچھ قواعد سوچتا ہوں اور پھر یہاں پوسٹ کرتا ہوں، سمجھ میں آئیں تے ست بسم اللہ ۔۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کہتی تو آپ ٹھیک ہیں، میں کچھ قواعد سوچتا ہوں اور پھر یہاں پوسٹ کرتا ہوں، سمجھ میں آئیں تے ست بسم اللہ ۔۔۔

ضبط بھائی، اگر ہم تین ابتدائی راؤنڈ رکھیں اور ایک آخری راؤنڈ ہو۔ علاوہ ازیں اگر چھ ٹیمیں تشکیل دی جائے جن میں سے ہر ایک راؤنڈ میں دو دو ٹیمیں شریک ہوں اور ان میں سے جیتنے والی ٹیم فائنل راؤنڈ میں شامل ہو تو اس لحاظ سے قواعد سوچ سکتے ہیں یا اگر اس سے ہٹ کر کچھ بہتر تجویز ہو تو وہ بھی ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

قرۃ العین سس ، اب آپ نے دن فائنل کرنا ہیں اگر تین راؤنڈ ہوں تو کیا مسلسل تین دن ہوں یا کس طرح سے؟ اور فائنل راؤنڈ عید سے پہلے رکھا جائے یا عید کے بعد؟ یہ سب فائنل کرنا اب آپ کی ذمہ داری ہے آپ اراکین سے مشورہ کر کے یا اپنی صوابدید کے مطابق فیصلہ کر کے مطلع کر دیجیے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

قرۃالعین اعوان

بالکل ٹھیک سس!
کیا میں دونوں ٹیموں سے یہ صلح مشورہ کر لوں یا صرف بہنوں کی ٹیم سے؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بالکل ٹھیک سس!
کیا میں دونوں ٹیموں سے یہ صلح مشورہ کر لوں یا صرف بہنوں کی ٹیم سے؟

سب سے ہی کر لیں تاکہ واضح ہو جائے کہ کب کب یا کس کس وقت آنلائن رہنا ہے۔ ابھی جیسے ہی ضبط بھائی کی جانب سے قواعد سامنے آجائیں تو ٹیموں کی تشکیل آسان ہو جائے گی ۔ فی الحال ذہن میں یہی ہے کہ کم از کم چھ یا آٹھ ٹیمیں ہونا چاہییں۔
 
ٹھیک ہے سس !
کل انشاءاللہ سب سے رائے لے لوں گی میں۔
 
Top