بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
اک اک بوند لہو میں سو سو کرب کی موجیں 'درد کی آگ
لمحہ لمحہ طلب ہے کیا سوچیں اور لکھیں
ہم پہ قہر کی راتیں گزریں ہم پر ختم ہے قصہِ شب
جنکا سورج چاند لقب ہے کیا سوچیں اور کیا لکھیں ۔۔۔
 

راجہ صاحب

محفلین
میرے حصے میں‌ نون آیا ہے :(



نہیں مانگا تھا میں زندگی بھر کے لئے اس کو
مگر دو گام چل کر ہی وہ ناتا توڑ بیٹھا ہے

رقیب جاں بھی ہے لیکن محافظ بھی تو ہے میرا
عنایت ہے نسیم اس کی زمانہ چھوڑ ‌بیٹھا ہے


نسیم اختر

اب پھر ’’ی‘‘ :surprise:
 

تیشہ

محفلین
آپکو تو نون ملا ناں :worried: مجھے ی کیوں ملتا ہے ۔ :idontknow:

یادوں نے بہت صحرا چھانے'بے انت کھنگالے ویرانے
اے وخشت دل کے چارہ گرو
میرے نسخے میں آرام رکھو ۔ ۔۔


و
 

راجہ صاحب

محفلین
وہ اجنبی تھا پر مرے جذبوں پہ چھا گیا
اک درد کا دیا ہے کہ دل میں جلا گیا

رنج و محن میں سایہ بھی دیتا نہیں‌ہے ساتھ
مجھ کو نسیم کوئی یہ نکتہ سجھا گیا

نسیم اختر

اب ’’ الف ‘‘ سے
 

تیشہ

محفلین
اتنا تو مجھے یاد ہے شاید کسی رُت میں
کچھ لوگ قریبِ جاں ہونے لگے تھے
اک شام رفاقت کی ہواؤں نے رکھی لاج
ورنہ تو یہ دل بجھُ کے دھواںُ ہونے لگے تھے ۔
 

dxbgraphics

محفلین
اے ناظمین اردو محفل کہاں ہیں سب آباد
جب بھی آیا تو پایا ایک ہی شخص کو جو ہے شمشاد
 

راجہ صاحب

محفلین
دکھا کے اپنے گریباں کے چاک محفل میں
کہانی تیری جہاں کو سنا رہی ہوں میں

نسیم بوجھ میرے دل کا ہو سکے ہلکا
اسی خیال سے آنسو‌ بہا رہی ہوں‌ میں‌

نسیم اختر

اب ’’ ن ‘‘ سے
 

تیشہ

محفلین
نہیں گنوایا وقار طلب' زوال میں بھی
یہ دیکھ'خندہ بہ لب ہوں شکستہ حال میں بھی

بھی ۔۔۔
 

راجہ صاحب

محفلین
یہ موسم کون سا موسم ہے جس میں
گریبا ں چاہتا ہے چاک ہونا

ہزاروں دل کھلے حیرت کے طاہر
میسر ہو اگر ادراک ہونا

ڈاکٹر طاہر عباس،

اب ’’ الف ‘‘ سے
 

تیشہ

محفلین
نہ تیرے ہونٹ نہ میری زبان کوئی نہ کھلے
یہی سکوت رہے درمیاں کوئی نہ کھلے
نہ بند پیرہن شب نہ قفل موسم گل
یہ لمحے چلیں رائیگاں کوئی نہ کھلے ۔۔

تیری صدا نہ تیرے درد کا دیا چمکے
در ِخیال سر ِحبس جاں کوئی نہ کھلے ۔ ۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top