بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
:rollingonthefloor: میں پہلے ہنس لوں پھر شعر لکتھی ہوں

وہی میں ابھی یہی دیکھ رہی تھی راجہ ص ابھی شعر لئے آئے نہیں اس طرف ۔۔:battingeyelashes:
ایک دو منٹ گزر گئے تو مجھے تشویش ہونے لگی آن تو ہیں پر اسطرف کیوں نہیں آئے سوگئے ہیں کیا ۔۔ :tongue:
 

راجہ صاحب

محفلین
:rollingonthefloor: میں پہلے ہنس لوں پھر شعر لکتھی ہوں

وہی میں ابھی یہی دیکھ رہی تھی راجہ ص ابھی شعر لئے آئے نہیں اس طرف ۔۔:battingeyelashes:
ایک دو منٹ گزر گئے تو مجھے تشویش ہونے لگی آن تو ہیں پر اسطرف کیوں نہیں آئے سوگئے ہیں کیا ۔۔ :tongue:
آج کل اور کوئی بھی یہاں نہیں آ رہا :raisedeyebrow:
ہم ہی ہیں جو اس کھیل کو جاری رکھے ہوئے ہیں :happy:
پیج زیادہ کھلے ہوئے تھے ایک ایک کا جواب دیتے ہوئے یہاں آنے میں دیر لگ گئی :battingeyelashes:
یہ جو دیوانے سے دو چار نظر آتے ہیں ۔۔
ان میں کچھ صاحب ِاسرار نظر آتے ہیں ۔۔

پھر سے ی۔

یہ دکھُ لئے نہیں میں نے ،دئے گئے مجھکو
یہ فاصلے ،یہ تھکن ،یہ ڈگر نصیب میرا

میں دائرے کا سفر باندھ لوں گی پیروں میں
ہمیشہ ساتھ رہے گا اگر نصیب میرا ۔ ۔
 

تیشہ

محفلین
اب اس پہ پچھتانا کیسا یہ ہے بات نصیبوں کی
میرے حصے کانٹے آئے تیری حصے پھول گئے
میں نے راتیں جاگ گزاریں اور دعائیں خاک ہوئیں
تم نے جتنے حرُوف کہے وہ سارے ہی مقبول گئے ۔

گئے ۔
 

مغزل

محفلین
راکھ کا ایک ڈھیر بن کر رہ گیا سینے میں دل
آگ برساتی رہی، دنیا مرے اعصاب پر

اب پھر ’’ ر ‘‘ سے
 

مغزل

محفلین
اب تو آجا کہ ترا راستہ تکتے تکتے
میری آنکھوں میں کھٹکنے لگی بینائی بھی

وقار صدیقی اجمیری

’’ ی ‘‘
 

مغزل

محفلین
یادِ غزال چشماں ذکرِ ثمن عذاراں
جب چاہا کرلیا ہے کنجِ قفس بہاراں
فیض احمد فیض

اگلا حرف نون مغونہ ہے ، بسم اللہ
 

تیشہ

محفلین
ہوش و حواس و تاب و تواں داغ جا چکے
اب ہم بھی جانے والے ہیں سامان تو گیا

(داغ دہلوی)

اب پھر ’’ الف ‘‘



میرے لئے الف ہی رکھا کریں یہ ی سے میں تنگ ہوں ہر شعر کے آخر میں ی کیوں آتا ہے۔


اب شہر میں اسکا بدل ہی نہیں کوئی ویسا جانِ غزل ہی نہیں
ایوانِ غزل میں لفظوں کے گلدان سجاؤں کس لیے ۔۔
 

تیشہ

محفلین
وہی چراغ بجھا جس کی لو قیامت تھی ۔۔


اُسی پہ ضرب پڑی جو شجر پرانا تھا
متاعِ جاں کا بدل ایک پل کی سرشاری
سلوک خواب کا آنکھوں سے تاجرانہ تھا ۔۔۔

ا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top