بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

راجہ صاحب

محفلین
اب ’’ ی ‘‘ میرے لئے ہی رکھی رہتی ہے یہاں‌ :(


یہ کیسی بات کہی شام کے ستارے نے
کہ چَین دل کو مِرے رات بھر نہیں آیا

امجد اسلام امجد


اب ’’ الف ‘‘
 

تیشہ

محفلین
ایسی وحشت ہے اُڑائے لئے پھرتی ہے مجھے
کہیں ٹک کر یہ مقدر نہیں رہنے دیتا
دُھوپ اور چھاؤں کے اس کھیل کا نقصان یہ ہے
دیر تک کوئی بھی منظر نہیں رہنے دیتا۔،
 

تیشہ

محفلین
یہ جو زخم ہیں تری چاہ کے انہیں سیم و زر ہی شمار کر
یہ نہ پوچھ عشق نے کیا دیا،مجھے مالدار بنادیا

یہ تیرا کرم کہ دکھیُ دلوں کی حکایتوں کا امین ہوں
تیرے اعتماد نے جان ِمن مجھے اعتبار بنا دیا ۔۔۔۔


یہ لیجئیے الف :battingeyelashes:
 

راجہ صاحب

محفلین
یہ شیشے یہ سپنے یہ رشتے یہ دھاگے
کسے کیا خبر ہے کہاں ٹوٹ جائیں

محبت کے دریا میں تنکے وفا کے
نہ جانے یہ کس موڑ پر ڈوب جائیں

سدرشن فاخر
 

راجہ صاحب

محفلین
یہ کیسے خواب سے جاگی ہیں آنکھیں
کسی منظر پہ دل جمتا نہیں ہے

جو دیکھو تو ہر اک جانب سمندر
مگر پینے کو اک قطرہ نہیں ہے
 

تیشہ

محفلین
یارو نئے موسم نے یہ احسان کئے ہیں
اب یاد مجھے درد پرانے نہیں آتے
اڑنے دو پرندوں کو ابھی شوخ ہوا میں
پھر لوٹ کے بچپن کے زمانے نہیں آتے
۔۔۔۔۔
 

مغزل

محفلین
آئے وہ دن کہ کشتِ‌فلک ہو ہری بھری
بجر زمیں پہ میلوں تلک سبز گھاس ہو
ڈاکٹر وزیر آغا
 

راجہ صاحب

محفلین
وہ تم جو چھوڑ گئے تھے دکھا ہوا میرا دل
سفر نے ڈھونڈ لیا ہے رہا سہا میرا دل

کچھ اسطرح سے کسی تعزیت کی آس میں تھا
کسی نے ہنس کے بھی دیکھا تو رو دیا میرا دل
 

dxbgraphics

محفلین
نہ جانے کیوں اک احساسِ انجاں ستاتا ہے ہر لمحہ
دل کہتا ہے کہ دوریٔ عیال ہے ضمیر کہتا ہے کہ فتنہ دجال ہے

بے تکا
 

تیشہ

محفلین
یہ تیرا کرم کہ دُکھی دلوں کی حکائتوں کا امین ہوں
ترے اعتماد نے جان ِمن مجھے اعتبار بنادیا،،
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top