بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے رقیبِ رُو سیاہ ہو گا۔
---------------------------------------------------------------------------------

یوں تو وہ میری رگِ جاں سے بھی تھے نزدیک تر
آنسوؤں کی دھند میں لیکن نہ پہچانے گئے
(خاطر غزنوی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اُڑی اُڑی سے رنگت یہ کھلے کھلے سے گیسو
تیری صبح کہہ رہی ہے تیری رات کا فسانہ
 

ظفری

لائبریرین
یارب وہ نہ سمجھے ہیں نہ سمجھیں گے میری بات
دے اور دل ان کو جو نہ دے مجھ کو زباں اور ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید جناب لیکن یہ کیا حرف ہ کی بجائے حرف ے سے شعر دے دیا۔
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -

رِبّ وصال، وصل کا موسم تو آچکا
اب تو مرا نصیب سنور جانا چاہیے
(حسن عباس رضا)
 

ظفری

لائبریرین
معافی کا خواستگار ہوں ۔۔۔ لجیئے گذشتہ سے پیوستہ ۔

ہم زندگی کی جنگ میں ہارے ضرور ہیں
لیکن کسی محاذ پر پسپا نہیں ہوئے
 

شمشاد

لائبریرین
یہی کروگے کہ اب ہم سے تم ملو گے نہیں
جو بات دل نے کہی تھی اُسے سنو گے نہیں
(خالد شریف)
 

شمشاد

لائبریرین
یا ہاتھوں ہاتھ لو مجھے جیسے کہ جامِ مے
یا تھوڑی دور ساتھ چلو میں نشے میں ہوں
(میر)
 

راجہ صاحب

محفلین
نہ سوچو کہ ہم نے آپ کو بھلا رکھا ہے
خوشبو کی طرح آپکو دل میں بسا رکھا ہے

کوئی چرا نہ لے آپ کو میری آنکھوں سے
اسی لئے پلکوں کو جھکا رکھا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ارتقاء کا چلن ہے کہ ہر زمانے میں
پرانے لوگ نئے آدمی سے ڈرتے تھے
(احمد ندیم قاسمی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top