بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
وہ اپنے چہرے میں سو آفتاب رکھتے ہیں
اس لیے تو وہ رُخ پ۔۔۔۔۔۔ہ نقاب رکھتے ہیں
(حسرت جے پوری)
 

شمشاد

لائبریرین
گرمیِ حسرتِ ناکام سے جل جاتے ہیں
ہم چراغوں کی طرح شام سے جل جاتے ہیں
(قتیل شفائی)
 

خوشی

محفلین
یہ صحرا زندگی کا ھے یہاں سائے نہیں ملتے
بلا کی دھوپ ھے یادوں کی چھتری تان کر جائیں
 

شمشاد

لائبریرین

عثمان رضا

محفلین
معذرت شمشاد بھائی ۔۔ میں ں کے چکر میں پڑا نہیں‌تھا تو پیچھے آگیا ۔۔۔ ی پہ

یہ غازی ، یہ تیرے پراسرار بندے
جنہیں تُو نے بخشا ہے ذوقِ خدائی
شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن
نہ مالِ غنیمت نہ کشور کشائی
 

راجہ صاحب

محفلین
یوں گلیوں بازاروں میں آوارہ پھرتے رہتے ہیں
جیسے اس دنیا میں سبھی آئے ہوں عمر گنوانے لوگ

آگے پیچھے دائیں بائیں سائے سے لہراتے ہیں
دنیا بھی تو دشت بلا ہے ہم ہی نہیں دیوانے لوگ
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں ہے تم سے کوئی دوستی بھی اب تو مگر
ق۔۔دم ق۔۔دم پے ی۔۔ہ کیس۔۔۔۔۔ا وب۔۔ال آی۔۔ا ہ۔ے
(احمد ھمدانی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اور بات کہ اس عہد کی نظر میں ہوں
ابھی میں کیا کہ ابھی منزل ِ سفر میں ہوں
(عبید اللہ علیم)
 

شمشاد

لائبریرین
عثمان بھائی آپ کو تو حرف ن سے شعر دینا تھا، یہ و سے کیوں دے دیا؟
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -- --
یوں بچھڑنا بھی بہت آسان نہ تھا اُس سے مگر
جاتے جاتے اُس کا وہ مڑ کے دوبارہ دیکھنا
(پروین شاکر)
 

عثمان رضا

محفلین
جناب پوسٹ نمبر 632 کے جواب میں 633 دیکھیں :)
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -- --
اگر کچھ آشنا ہوتا مذاقِ جبہہ سائي سے
تو سنگِ آستانِ کعبہ جا ملتا جبينوں ميں
 

شمشاد

لائبریرین
یعنی کہ اپنے ہی دیئے ہوئے شعر پر پھر سے شعر دے دیا۔
--------------------------------------------------------------------

نازکی اُس کے لب کی کیا کہیے
پنکھڑی اک گلاب کی سی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہی کرو گے کہ اب ہم سے تم ملو گے نہیں
جو بات دل نے کہی تھی اُسے سنو گے نہیں
(خالد شریف)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top