بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرخ منظور

لائبریرین
نامہ بر تو ہی بتا تُو نے تو دیکھے ہوں گے
کیسے ہوتے ہیں وہ خط جن کا جواب آتا ہے
(شاعر نامعلوم)
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا نہیں ہے جی میرا اُجڑے دیار میں
کس کی بنی ہے عالم ناپائیدار میں
(بہادر شاہ ظفر)
 

فرخ منظور

لائبریرین
نہ تھا کچھ تو خُدا تھا، کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا
ڈبویا مجھ کو ہونے نے، نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا
(غالب)
 

شمشاد

لائبریرین
آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک
کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
ریت پر لکھ کر میرا نام مٹایا نہ کرو
آنکھیں سچ بولتی ہیں پیار چھپایا نہ کرو
(محسن نقوی)
 

خوشی

محفلین
وہ مسکرا کے نئے وسوسوں میں ڈال گیا
خیال تھا کہ اسے شرمسار کرنا ھے


محسن نقوی
 

تیشہ

محفلین
یہ زیست بھی وہ چکنا گھڑا ہے میری سکھیو ۔،
جو خود پہ کہیں ہاتھ ٹکونے نہیں دیتا ۔ ۔۔

ا
 

شمشاد

لائبریرین
گر نہیں “اگر“ ہے۔
-----------------------------------

اڑتے اڑتے آس کا پنچھی دور اُفق میں ڈوب گیا
روتے روتے بیٹھ گئی آواز کس سودائی کی
(قتیل شفائی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top