بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

کاشفی

محفلین
ہوں۔۔نوں غنا ۔۔نون۔۔۔اوکے

نہیں ہچکی پہ ہچکی شام سے اک دم ٹھہرتی ہے
ترے بیمارِ غم کو موت شاید یاد کرتی ہے

(ذوق)
 

محمد وارث

لائبریرین
یوں جو تکتا ہے آسماں کو تُو
کوئی رہتا ہے آسمان میں کیا؟

یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا
ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا

(جون ایلیا)
 

شمشاد

لائبریرین
اے شخص اب تو مجھ کو سبھی کچھ قبول ہے
یہ بھی قبول ہے کہ تجھے چھین لے کوئی
(جون ایلیا)
 

یونس عارف

محفلین
یہ ضد کہ آج نہ آوے ، اور آئے بِن نہ رہے
قضا سے شکوہ ہمیں کِس قدر ہے ، کیا کہیے!

رہے ہے یوں گِہ و بے گہِ ، کہ کُوئے دوست کو اب
اگر نہ کہیے کہ دشمن کا گھر ہے ، کیا کہیے!

غالب
 

شمشاد

لائبریرین
یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتا
اگر اور جیتے رہتے یہی انتظار ہوتا
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
دردِ دل کے واسطے پیدا کیا ہے انساں کو
ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کرو و بیاں
(علامہ)
 

فرخ منظور

لائبریرین
دردِ دل کے واسطے پیدا کیا ہے انساں کو
ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کرو و بیاں
(علامہ)

یہ شعر علامہ کا نہیں شاید حالی کا ہے۔ اور میرے خیال میں صحیح شعر یوں ہے۔
دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ طاعت کے لئے کچھ کم نہ تھے کرّ و بیاں

اب ن سے شعر

نہ آتے ہمیں اس میں تکرار کیا تھی
مگر وعدہ کرتے ہوئے عار کیا تھی
(علامہ اقبال)
 

شمشاد

لائبریرین
اب ٹوٹ گریں گی زنجیریں اب زندانوں کی خیر نہیں
جو دریا جھوم کے اٹھے ہیں تنکوں سے نہ ٹالے جائیں گے
(فیض)
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی یہ آپ نے ن سے شعر کس کے جواب میں دے دیا؟

یہ اس نے دیکھا تھا اک رقصِ ناتمام کے بعد
وفورِ شوق میں کون و مکاں تھرک رہے تھے
(عزیز نبیل)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کہہ کر دیئے میری قسمت میں نالے
تمہاری امانت تمہارے حوالے
(قمر جلالوی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ شیشی یہ سپنے یہ رشتے یہ دھاگے
کسے کیا خبر ہے کہاں ٹوٹ جائیں
(سدرشن فاخر)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top