بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

کاشفی

محفلین
یہ بھیگی رات، یہ ٹھنڈا سماں، یہ کیفِ بہار
یہ کوئی وقت ہے، پہلو سے اُٹھ کے جانے کا

(دل تخلص، ضمیر حسین خاں)
 

خوشی

محفلین
یہ عجیب وقت تو شعر سے بھی بلند ھے
میں نے نظم چھوڑ کے لکھ دی شام پہ زندگی





فرحت عباس شاہ
 

شمشاد

لائبریرین
یقیں کریں تو کیجیے، شہادتیں نہ مانگیے
حقیقتیں بدل چکیں، روایتیں نہ مانگیے
(سہیل ثاقب)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ میں بھی سمجھوں ہوں یارو، وہ یار یار نہیں
کروں میں کیا کہ مرا دل پہ اختیار نہیں
(سودا)
 

شمشاد

لائبریرین
یوں تو محفل میں جانِ محفل تھا
رہگزر میں چراغِ منزل تھا

دل کی باتیں نہ کہہ سکا تجھ سے
تیرا شاعر غضب کا “بزدل“ تھا
(محسن نقوی)
 

کاشفی

محفلین
یا تو پاسِ دوستی تجھ کو بُت بے باک ہو
یا مجھ ہی کو موت آجائے کہ قصہ پاک ہو

(مندرجہ بالا خاکسار کے پسندیدہ شاعر جناب ذوق )
 

محمد وارث

لائبریرین
وہ کبھی مل جائیں تو کیا کیجیے
رات دن صورت کو دیکھا کیجیے

جو تمنّا بھر نہ آئے عمر بھر
عمر بھر اس کی تمنّا کیجیے

(اختر شیرانی)

کاشفی صاحب، اگر "مندرجہ بالا خاکسار" سے آپ کی مراد "خاکسار" ہی ہے تو ذوق کبھی بھی مجھے پسند نہیں رہے :)
 

شمشاد

لائبریرین
یادوں کی اک بھیڑ مرے ساتھ چھوڑ کر
کیا جانے وہ کہاں مری تنہائی لے گیا
(راحت اندوری)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ میرا عجز کہ میں احترام کرتا ہوں
مگر وہ لوگ سمجھتے ہیں ڈرنے والا ہوں
(عزیز نبیل)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top