یہی لگتا ہے بس وہ شورش ِ دل کا سبب منصور کبھی ہنگامہ تخلیق میں شامل نہیں ہو گا (منصور آفاق)
شمشاد لائبریرین نومبر 25، 2011 #921 یہی لگتا ہے بس وہ شورش ِ دل کا سبب منصورکبھی ہنگامہ تخلیق میں شامل نہیں ہو گا(منصور آفاق)
ر راجہ صاحب محفلین دسمبر 4، 2011 #922 اڑتے اڑتے آس کا پنچھی دور اُفق میں ڈوب گیا روتے روتے بیٹھ گئی آواز کس سودائی کی (قتیل شفائی)
شمشاد لائبریرین دسمبر 4، 2011 #923 یوں ہوا منصور کمرہ بھر گیا کرنوں کے ساتھمجھ پہ سورج رات کو الٹے قدم نازل ہوامنصور آفاق
پ پہلا ارمان محفلین دسمبر 5، 2011 #924 اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبان عقللیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے
ر راجہ صاحب محفلین دسمبر 5، 2011 #925 یہ حیات کی کہانی ہے فنا کا ایک ساغر تو لبوں سے مسکرا کر اسی جام کو لگا لے ساغر صدیقی
شمشاد لائبریرین دسمبر 5، 2011 #926 یارب ہمیں عشقِ صنم اور زیادہ کچھ تجھ سے نہیں مانگتے ہم اور زیادہ (داغ دہلوی)
ر راجہ صاحب محفلین دسمبر 7، 2011 #927 ہر شے کی ماہیت پہ جو کرتا ہے تو سوال تجھ سے اگر یہ پوچھ لے کوئی کہ تو ہے کون! نامعلوم
شمشاد لائبریرین دسمبر 7، 2011 #928 نگری نگری پھرا مسافر گھر کا رستا بُھول گیا کیا ہے تیرا کیا ہے میرا اپنا پرایا بھول گیا (میرا جی)
ر راجہ صاحب محفلین دسمبر 8، 2011 #929 اس بار جو ایندھن کے لیے کٹ کے گرا ہے چڑیوں کو بڑا پیار تھا اس بوڑھے شجر سے
شمشاد لائبریرین دسمبر 9، 2011 #930 یہاں درد سے ہاتھ سینے پہ رکھا وہاں ان کو گزرے گماں کیسے کیسے (امیر مینائی)
ر راجہ صاحب محفلین دسمبر 9، 2011 #931 یا رب تو چھین لے میری سوچیں میرے خیال یا مجھ کو زندہ رہنے کی اتنی سزا نہ دے شاعر نامعلوم
شمشاد لائبریرین دسمبر 9، 2011 #932 یہ ضروری نہیں ہر شخص مسیحا ہی ہو پیار کے زخم امانت ہیں دیکھایا نہ کرو (محسن نقوی)
ر راجہ صاحب محفلین دسمبر 9، 2011 #933 وہ مجھ سے بڑھ کے ضبط کا عادی تھا، جی گیا ورنہ ھر ایک سانس قیامت اُسے بھی تھی محسن نقوی
شمشاد لائبریرین دسمبر 9، 2011 #934 یہ ہمارا گھر ہے ساتھی یا خوشی کا باغ ہے یہ کئی رشتوں کی باہم دوستی کا باغ ہے (منیر نیازی)
کاشفی محفلین دسمبر 10، 2011 #935 یادگارِ دہر ہے یہ خودفراموشی مری آپ کو بھولا ہوں اوروں کا فسانہ یاد ہے (مرزا ذاکر حسین صاحب ثاقب قزلباش لکھنوی)
یادگارِ دہر ہے یہ خودفراموشی مری آپ کو بھولا ہوں اوروں کا فسانہ یاد ہے (مرزا ذاکر حسین صاحب ثاقب قزلباش لکھنوی)
شمشاد لائبریرین دسمبر 10، 2011 #936 یادوں کے سبز لان میں پھولوں کے اس طرفاب بھی ہے آبشار کا منظر بنا ہوا(منصور آفاق)
کاشفی محفلین دسمبر 11، 2011 #937 اک ہمیں خار تھے آنکھوں میں سبھی کے سو چلے بلبلو خوش رہو اب تم گل و گلزار کے ساتھ (شیخ قیام الدین قائم)
اک ہمیں خار تھے آنکھوں میں سبھی کے سو چلے بلبلو خوش رہو اب تم گل و گلزار کے ساتھ (شیخ قیام الدین قائم)
شمشاد لائبریرین دسمبر 20، 2011 #938 ہم سے فانی نہ چھپ سکا غم دوستآرزو، بے نقاب ہو کے رہی(فانی بدایونی)
کاشفی محفلین دسمبر 22، 2011 #939 یہ سُن کے نصف شب کو درِ میکدہ کھُلا مانگی ہے اک بزرگِ تہجد گزار نے (ریاض خیرآبادی)
شمشاد لائبریرین دسمبر 30، 2011 #940 یادوں کے سبز لان میں پھولوں کے اس طرفاب بھی ہے آبشار کا منظر بنا ہوا(منصور آفاق)