بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
یہ ھم جو اپنے ھی مدھم دل کی صدا سے آگے نکل گئے ھیں
سماعتیں کھو گئیں ھیں یا پھر ھوا سے آگے نکل گئے ھیں
احمد فرید
 

شمشاد

لائبریرین
گئے دنوں کا سراغ لیکر کدھر سے آیا کدھر گیا وہ
عجیب مانوس اجنبی تھا مجھے تو حیران کر گیا وہ
(ناصر کاظمی)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ جو رات دن کا ہے کھیل سا، اسے دیکھ اس پہ یقیں نہ کر
نہیں عکس کوئی بھی مستقل سرِ آئینہ ، اسے بھول جا
 

شمشاد

لائبریرین
آج تک اُس کی تھکن سے دُکھ رہا ہے یہ بدن
اک سفر میں نے کیا تھا خواہشوں کے ساتھ ساتھ
(عاطف سعید)
 

تیشہ

محفلین
تھ ہے تو آخری لفظ ہ ہوا ناں :worried:


ہر چند کہ ہے جگ میں رواج اور طرح کا
پایا ہے مگر ہم نے مزاج اور طرح کا
اس سے کبھی اپنی نہ بنی ہے نہ بنے گی
ہم اور طرح کے ہیں سماج اور طرح کا ،،

تو ، ،، ، ا ۔

01dance2.gif
 

شمشاد

لائبریرین
یارو کسی قاتل سے کبھی پیار نہ مانگو
اپنے ہی گلے کے لیے تلوار نہ مانگو
(قتیل شفائی)
 

شمشاد

لائبریرین
ناؤ تو پانیوں کی تہوں میں اتر گئی
پتوار ‘ بادبان کے سہارے کدھر گئے
(فاخرہ بتول)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو اندھیرے سے ہے بہت ہی مانوس
آنکھ اب روشنی دیکھے گی تو ڈرجائے گی
(فاخرہ بتول)
 

شمشاد

لائبریرین
اس نے بھی تو کئے تھے، مگر نبھائے نہیں
وعدے کبھی کئے تو کوئی یاد آ گیا
(فاخرہ بتول)
 

راجہ صاحب

محفلین
آنکھ اٹھی محبت نے انگرائی لی
دل کا سودا ہوا چاندنی رات میں
اس کی نظروں نے کچھ ایسا جادو کیا
لٹ گئے ہم تو پہلی ملاقات میں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top