انکار کی عادت کو سمجھتی ہوں برا میں سچ ہے کہ دل توڑنا اچھا نہیں ہوتا اقبال
ر راجہ صاحب محفلین دسمبر 21، 2009 #701 انکار کی عادت کو سمجھتی ہوں برا میں سچ ہے کہ دل توڑنا اچھا نہیں ہوتا اقبال
شمشاد لائبریرین دسمبر 21، 2009 #702 اک ایسا چمن ہے جس کی خوشبو سانسوں میں بسائے پھر رہا ہوں (اطہر نفیس)
عثمان رضا محفلین دسمبر 23، 2009 #703 نشے ميں چور ہوں ميں بھي تمہيں ہوش نہيں بڑا مزہ ہو اگر تھوڑي دور ساتھ چلو احمد فراز
شمشاد لائبریرین دسمبر 23، 2009 #704 وہ آج پھر یہی دوہرا کے چل دیئے 'بانی' میں بھول کے نہیں اب تجھ سے بلانے والا (ہری مچندا 'بانی')
عثمان رضا محفلین دسمبر 23، 2009 #705 اِک پراناموسم لوٹا یاد بھری پروائی بھی ایسا تو کم ہی ہوتا ہے وہ بھی ہو تنہائی بھی
شمشاد لائبریرین دسمبر 23، 2009 #706 یہ اور بات کہ وہ لَب تھے پھول سے نازک کوئی نہ سہہ سکے ، لہجہ کرخت ایسا تھا (شکیب جلالی)
عثمان رضا محفلین دسمبر 23، 2009 #707 اب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں کہ مر جائیں گے مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے ابراہیم ذوق
شمشاد لائبریرین دسمبر 24، 2009 #708 یہ احترامِ جنوں ہے کہ سِی لیا دامن وگرنہ اک تماشہ سا کُو بہ کُو کرتے (حمایت علی شاعر)
S. H. Naqvi محفلین جنوری 1، 2010 #709 آ کو چا ٕیے ا ک عمر ا ثر ہونے تک کون جیتا ہیے تری زلف کے سر ہونے تک
S. H. Naqvi محفلین جنوری 1، 2010 #710 آ ہ کو چا ٕیے ا ک عمر ا ثر ہونے تک کون جیتا ہیے تری زلف کے سر ہونے تک[AYAH][ARABIC][/ARABIC][/AYAH]
شمشاد لائبریرین جنوری 1، 2010 #711 نقوی صاحب بیت بازی کے اصول جانتے ہیں آپ کہ نہیں؟ جو شعر دیا گیا ہو، اس کے آخری حرف سے شعر دینا ہوتا ہے۔
نقوی صاحب بیت بازی کے اصول جانتے ہیں آپ کہ نہیں؟ جو شعر دیا گیا ہو، اس کے آخری حرف سے شعر دینا ہوتا ہے۔
سید محمد نقوی محفلین جنوری 4، 2010 #712 یارو معمول کا دیدار کریں تو کیونکر جس کو دیکھو وہی لگتا ہے خلاف معمول مشکور حسین یاد
شمشاد لائبریرین جنوری 4، 2010 #713 لو وہ بھی کہتے ہیں کہ بے ننگ و نام ہوں یہ جانتا اگر تو لٹاتا نہ گھر کو میں
سید محمد نقوی محفلین جنوری 4، 2010 #714 نہ تھا کچھ تو خدا تھا کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا ڈبویا مجھ کو ہونے نے نہ میں ہوتا تو کیا ہوتا غالب
ر راجہ صاحب محفلین جنوری 6، 2010 #715 امید تو بندھ جاتی تسکین تو ہو جاتی وعدہ نا وفا کرتے وعدہ تو کیا ہوتا
سید محمد نقوی محفلین جنوری 6، 2010 #716 اب یہ دنیا جسے چاہے اسے دیکھے سر سیل ہم تو بس ایک سفینے کی طرف دیکھتے ہیں افتخار عارف
ر راجہ صاحب محفلین جنوری 6، 2010 #717 نیندوں کے دیس جاتے کوئ خواب دیکھتے لیکن دیا جلانے کی بھی فرصت نہیں ملی۔۔ نوشی گیلانی
شمشاد لائبریرین جنوری 6، 2010 #718 یا مجھے افسرِ شاہانہ بنایا ہوتا یا مرا تاج گدایا نہ بنایا ہوتا (بہادر شاہ ظفر)
سید محمد نقوی محفلین جنوری 6، 2010 #719 اپنے آقا کے مدینے کی طرف دیکھتے ہیں دل الجھتا ہے تو سینے کی طرف دیکھتے ہیں افتخار عارف
نوید صادق محفلین جنوری 6، 2010 #720 نگہ بلند، سخن دل نواز، جاں پُر سوز یہی ہے رختِ سفر، میرِکارواں کے لیے