بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نوید صادق

محفلین
مری جاں ! یہی وہ مقام ہے ، یہی مہبطِ گُلِ شام ہے
مجھے یاد ہے کہ کِھلا تھا وہ، گلِ نو بہار یہیں کہیں

(خآلد احمد)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ اب خودی کا پتہ ہے نہ بیخودی کا جگر
ہر ایک لطف کو لطفِ خدا نے لوٹ لیا
(جگر مراد آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہی کروگے کہ اب ہم سے تم ملو گے نہیں
جو بات دل نے کہی تھی اُسے سنو گے نہیں
(خالد شریف)
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں ہیں قاتل و مقتول ایک ہی صف میں
ی۔۔ہ ب۔ادش۔۔اہ۔ی ہ۔ے کیس۔ی، یہ راج کیس۔۔۔ا ہے
(سید نجم الحسن زیدی)
 

شمشاد

لائبریرین
میں اسے شہرت کہوں یا اپنی رسوائی کہوں
مجھ سے پہلے اس گلی میں میرے افسانے گئے
(خاطر غزنوی)
 

S. H. Naqvi

محفلین
اک موم کی گڑیا ہے، اک پریم کہانی ہے
اک شاخ ہے نازک سی، اک کلیوں کی جوانی ہے
وہ پھول کی تتلی ہے، شعلہ ہے کے پانی ہے
ہے شان سمندر سی، لہروں کی روانی ہے
وہ نور سحر ہے یا، اک شام سہانی ہے
دیکھو ں تو سپنا ہے، سوچوں تو کہانی ہے
کیا نام رکھوں اس کا، کیا بات کہوں اس سے؟
وہ دن کا اجالا ہے، وہ رات کی رانی ہے
اک موم کی گڑیا ہے، اک پریم کہانی ہے۔

شاعر نا معلوم کویٔ بتا دے:confused:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top