بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یک ہمہ حُسنِ طلب، یک ہمہ جانِ نغمہ
تم جو بیداد نہیں ہم بھی تو فریاد نہیں
(میرا جی)
 

شمشاد

لائبریرین
آگے کچھ لوگ ہمیں دیکھ کے ہنس دیتے تھے
اب یہ عالم ہے کہ کوئی دیکھنے والا بھی نہیں
(احمد راہی)
 

تانیہ

محفلین
نام لے لے کے نہ میرا شہر کی نظروں میں آ
مجھ سے ملنا ہے تو میرے دل کے صحراؤں میں آ
 

شمشاد

لائبریرین
اس نے بھی کر لیا ہے یہ وعدہ کہ عمر بھر
کچھ بھی ہو ، اب وہ دل نہ کسی کا دکھائے گا
(اعتبار ساجد)
 

شمشاد

لائبریرین
راکھ میں آگ بھی ہے غمِ محرومی کی
راکھ ہو کر بھی یہ شعلہ ہمیں سلگائے گا
(احمد راہی)
 

شمشاد

لائبریرین
راجہ صاحب پہلے مصرعے میں ٹائپو ہے "رُوبرو" کی جگہ رُوپرو لکھا گیا ہے۔
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -


یارب! مرے سکوت کو نغمہ سرائی دے
زخمِ ہُنر کو حوصلہ لب کشائی دے
(پروین شاکر)
 

شمشاد

لائبریرین
اے موت! اے بہشت سکوں! آ خوش آمدید
ہم زندگی میں پہلے پہل مسکرائے ہیں
(خمار بارہ بنکوی)
 

شمشاد

لائبریرین
آنسو تو بہت سے ہیں آنکھوں میں جگرؔ لیکن
بندھ جائے سو موتی ہے رہ جائے سو دانہ ہے
(جگر مراد آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کس کے سوگ میں شوریدہِ حال پھرتا ہوں
وہ کون شخص تھا ایسا کہ مر گیا مجھ میں
(رضی اختر شوق)
 

شمشاد

لائبریرین
رخِ روشن سے نقاب اپنے الٹ دیکھو تم
مہر و مہ نظروں سے یاروں کی اتر جائیں گے
(ابراہیم ذوق)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top