بیت بازی

عمر سیف

محفلین
جی جی بہت بہت خوب۔ میں سمجھا شاید شمشاد نے میسج کیا ہے یہ تو کوئی خاتون نکل آئیں پتا نہیں ۔ :?
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اگر میں غلطی پر نہیں ہوں تو شعر اس طرح ہے

یا تیرا تذکرہ کرے ہر شخص
یا کوئی ہم سے گفتگو نہ کرے

-----------------------------------------

السلام علیکم حجاب

کیا آپ کی یاد داشت میں ہے یہ شعر؟ ذرا دیکھیں درست ہوا کہ نہیں؟
 
توقیر

محفلین
ضبط نے کہا:
جی جی بہت بہت خوب۔ میں سمجھا شاید شمشاد نے میسج کیا ہے یہ تو کوئی خاتون نکل آئیں پتا نہیں ۔ :?

تم اِنہیں ابھی نہیں جانتے ۔ میرے لئے یہ مس “گف“ ہیں ۔یعنی جمی ہوئ ہیں
کچھ دنوں میں پتہ چل جائے ۔ ان کا کام کتابت کرنا ہے۔ سب اب کو “مس باس“ کہتے ہیں
 
عمر سیف

محفلین
اچھا۔ شکریہ معلومات میں اضافہ کرنے کا۔ کہتے ہوں گے مس باس۔ میں نام سے بلانا پسند کروں گا۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی

ایک تجویز ہے اگر قابلِ عمل معلوم ہو۔ اگر ممکن و مناسب سمجھیں تو بیت بازی کے لئے کچھ قوانین یہاں درج کر دیں ۔ ایسی صورت میں یہ فائدہ ہو گا کہ بیت بازی کا دھاگہ بھی اُردو کی ترویج میں اہم کردار ادا کر سکے گا۔

شکریہ
 
حجاب

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
اگر میں غلطی پر نہیں ہوں تو شعر اس طرح ہے

یا تیرا تذکرہ کرے ہر شخص
یا کوئی ہم سے گفتگو نہ کرے

-----------------------------------------

السلام علیکم حجاب

کیا آپ کی یاد داشت میں ہے یہ شعر؟ ذرا دیکھیں درست ہوا کہ نہیں؟

وعلیکُم السّلام شگفتہ جی آپ نے ٹھیک لکھا ہے شعر اسی طرح ہے۔ضبط تو واقعی آزمایا جا رہا ہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
ضبط نے کہا:
payaarkerogi نے کہا:
نہ لیوے گر خسِ جوہر طراوت سبزہ خط سے
لگاوے خانہ آئینہ میں روئے نگار آتش

نیتِ شوق بھر نہ جائے کہیں
تو بھی دل سے اتر نہ جائے کہیں
آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعد
آج کا دن گزر نہ جائے کہیں

ضبط صاحب یا تو آپ کو بیت بازی کے اصولوں کا علم نہیں یا آپ واقعی میں دوسرے اراکین کا ضبط آزما رہے ہیں۔ اتنا تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ پہلے والے رکن نے جس حرف پر شعر ختم کیا ہے، اسی حرف سے شعر دینا ہے اور ایک ہی شعر دینا ہے۔

اب دیکھیں پ ک ج نے حرف ‘ ش ‘ پر شعر ختم کیا اور آپ نے اس کے جواب میں دو شعر دے دیئے ایک حرف ‘ ن ‘ سے اور ایک حرف ‘ ا ‘ سے۔

برائے مہربانی بیت بازی کے قواعد کا خیال رکھیں تو کھیلنے کا مزہ آئے گا۔
 
عمر سیف

محفلین
شمشاد نے کہا:

پہلی بات کہ میں میں قواعد کی پابندی ہی کر رہا ہوں۔ وہ اور بات کہ بیچ میں سے کوئی اپنا لکھا شعر ڈلیٹ کر دے اس کا میں ذمے دار میں۔ میں مجھے واقعی میں خیال نہیں رہا کہ اس شعر کے آخر میں‌ش ہے کہ ں ۔
میں کسی کے ضبط کا امتحان لینے نہیں آیا۔ آپ لوگوں کو مجھ سے کوئی مسئلہ لگ رہا ہے تو بتا دیں۔ کل سے نہیں آئیں گے۔ فورم اور بہت ہیں۔ ہوپ آپ سمجھ رہے ہوں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
واللہ ایسی بات نہیں ہے۔ اصل میں آپ کے متواتر تین یا چار خطوط اوپر نیچے ایسے ہو گئے کہ کہیں مصرعہ غلط ہو گیا اور کہیں شعر غلط حرف سے ہو گیا۔

آپ اس محفل کے لیے گراں قدر رکن ہیں۔ آتے رہیے، یہ چھوٹی موٹی باتیں تو ہوتی رہتی ہیں کہ یہی زندگی کا حسن بھی ہیں۔

اگر میری بات ناگوار گزری ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔
 
عمر سیف

محفلین
معذرت کی کوئی بات نہیں شمشاد۔ آپ بےشک چیک کر سکتے ہیں آپ کے پاس ڈلیٹ پوسٹس کا ریکارڈ تو ہوتا ہوگا۔ میں نے جب جب پوسٹ کی ہے یاں تو اس سے پہلے کسی نے کر دی یاں کسی نے ڈلیٹ کر دی۔ اس وجہ سے یہ غلط فہمی آرہی ہے۔ آپ فکر نہ کریں میں آتا رہوں گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
چلیں چھوڑیں پچھلی باتوں کو۔
مجھے بہت خوشی ہو گی اگر آپ متواتر آتے رہیں گے اور میں سمجھتا ہوں کہ شعر و شاعری کے زمروں میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ باقی زمروں پر بھی آپ سے گپ شپ رہے گی۔

اور اب آپ Nafiza صاحبہ کے شعر کے آخری حرف ‘ ی ‘ سے کوئی شعر دیں کہ کھیل جاری رہے۔
 
Top