بیت بازی

عمر سیف

محفلین
ز سے لکھ رہا ہوں۔ اب کی بار کوئی اپنی پوسٹ ڈلیٹ نہ کرے۔

زردی تھی رُخ پہ ایسی کہ میں ڈر گیا منیر
کیا عطر تھا کہ صرف قبائے خزاں ہوا
 

عمر سیف

محفلین
وقت سے کہیو ذرا کم کم چلے
کون یاد آئے آنسو تھم چلے
دم بخود کیوں ہے خزاں کی سلطنت
کوئی جھونکا، کوئی موجِ غم چلے
 

شمشاد

لائبریرین
بحثیتِ ناظم میں نے تصحیح کر دی ہے۔
-- -- -- -- -- -- -- -- -- -- -- -- -- -- -- -- -- -- -- --

اور اب ‘ الف ‘ سے شعر :

اگر کج رو ہیں انجم، آسماں تیرا ہے یا میرا؟
مجھے فکرِ جہاں کیوں ہو، جہاں تیرا ہے یا میرا؟
 

عمر سیف

محفلین
الف سے لکھ رہا ہوں

اک چیز قیامت بھی ہے، لوگوں سے سنا کرتے تھے
تمھیں دیکھ کہ میں نے مانا وہ ٹھیک کہا کرتے تھے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



نیند سے چونکا ہے آج اِک شاعرِ رنگیں نَوا
خونچکاں ہے دردِ ملت سے لبِ نغمہ سَرا
صدمۂ ملت سے بُھولا ہے فسانہ عشق کا
قوم کی خاطر ہے اب تو زندگی کیا موت کیا


صاحبِ کلام : صبا اکبر آبادی



 

شمشاد

لائبریرین
نہ ہو طغیانِ مشتاقی تو میں رہتا نہیں باقی
کہ میری زندگی کیا ہے؟ یہی طغیانِ مشتاقی
 
Top