کچھ اہتمامِ خصوصی کی فکر کر ساقی کہ آج رندوں کے ساتھ اک پارسا بھی ہے
نوید ملک محفلین نومبر 14، 2006 #481 کچھ اہتمامِ خصوصی کی فکر کر ساقی کہ آج رندوں کے ساتھ اک پارسا بھی ہے
شمشاد لائبریرین نومبر 14، 2006 #482 یوں ہی نہیں مشہورِ زمانہ میرا قاتل اس شخص کو اس فن میں مہارت بھی بہت تھی (کلیم عاجز)
ظ ظفری لائبریرین نومبر 14، 2006 #483 یُوں مِری آنکھ سے اوجھل وہ رہا ہے اکثر اس کا پیکر مِرے خوابوں میں ڈھلا ہو جیسے (محسن نقوی)
ظ ظفری لائبریرین نومبر 14، 2006 #484 یہ سانحہ میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا چراغ تو سامنے والے مکان میں بھی نہ تھا
شمشاد لائبریرین نومبر 14، 2006 #485 اک نگاہ سرسری دیوار ہم کو کر گئی گردشِ چشم پری رو ساحر بنگالہ تھا (مومن خان مومن)
عمر سیف محفلین نومبر 15، 2006 #486 اے حُسنِ لالہ فام ذرا آنکھ تو ملا خالی پڑے ہیں جام ذرا آنکھ تو ملا ہیں راہِ کہکشاں میں ازل سے کھڑے ہوئے ساغر تیرے غلام ذرا آنکھ تو ملا
اے حُسنِ لالہ فام ذرا آنکھ تو ملا خالی پڑے ہیں جام ذرا آنکھ تو ملا ہیں راہِ کہکشاں میں ازل سے کھڑے ہوئے ساغر تیرے غلام ذرا آنکھ تو ملا
عمر سیف محفلین نومبر 15، 2006 #488 یہ آنسو رک سکیں تو روک لو، بہتر یہی ہے جب آنسو خشک ہو جائیں تو دریا جاگتا ہے (خالد علیم)
شمشاد لائبریرین نومبر 15، 2006 #489 یہاں سے اب کہیں لے چل خیالِ یار مجھے چمن میں راس نہ آئے گی یہ بہار مجھے (عزیز وارثی)
عمر سیف محفلین نومبر 15، 2006 #490 یوں دیکھتے رہنا اسے اچھا نہیں محسن وہ کانچ کا پیکر ہے تو پھر تیری آنکھیں؟
شمشاد لائبریرین نومبر 15، 2006 #491 نہ اس شہرِ بے حس کو صحرا کہو سنو اک ہمارا بھی گھر ہے یہاں (مخمور سعیدی)
حجاب محفلین نومبر 15، 2006 #492 نہ جانے کون سی رت میں بچھڑ گئے وہ لوگ جو اپنے دل میں بہت احترام رکھتے تھے
عمر سیف محفلین نومبر 15، 2006 #493 یہ جو سرگشتہ سے پھرتے ہیں کتابوں والے ان سے مت مل کہ انہیں روگ ہیں خوابوں والے (فراز)
حجاب محفلین نومبر 15، 2006 #494 یوں سرِ شام تیری یاد میں آنسو نکل آئے جس طرح وادیء پرخار میں آہو نکل آئے
عمر سیف محفلین نومبر 15، 2006 #495 یاد آتی ہے اکیلے میں تمھاری نیندیں کس طرح خود کو سلاتے ہو کہاں ہوتے ہو (سعید واثق)
ر راجہ صاحب محفلین نومبر 15، 2006 #496 وہ جو ہم ميں تم قرار تھا تمہيں ياد ہو کہ نہ ياد ہو وہي يعني وعدہ نباہ کا تمہيں ياد ہو کہ نہ ياد ہو
حجاب محفلین نومبر 15، 2006 #497 وہ شخص کے میں جس سے محبت نہیں کرتا ہنستا ہے مجھے دیکھ کے نفرت نہیں کرتا دنیا میں قتیل اُس سا منافق نہیں کوئی جو ظلم تو سہتا ہے بغاوت نہیں کرتا
وہ شخص کے میں جس سے محبت نہیں کرتا ہنستا ہے مجھے دیکھ کے نفرت نہیں کرتا دنیا میں قتیل اُس سا منافق نہیں کوئی جو ظلم تو سہتا ہے بغاوت نہیں کرتا
ر راجہ صاحب محفلین نومبر 15، 2006 #498 اے دوست ہم نے ترک محبت کے باوجود محسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی
حجاب محفلین نومبر 15، 2006 #499 یہ جو دن رات کا ہے کھیل سا،اُسے دیکھ اُس پر یقیں نہ کر نہیں عکس کوئی بھی مستقی سرِ آئینہ اُسے بھول جا ۔۔۔۔۔۔
یہ جو دن رات کا ہے کھیل سا،اُسے دیکھ اُس پر یقیں نہ کر نہیں عکس کوئی بھی مستقی سرِ آئینہ اُسے بھول جا ۔۔۔۔۔۔
شمشاد لائبریرین نومبر 15، 2006 #500 یہ کون آ گئی دلربا مہکی مہکی فضا مہکی مہکی ہوا مہکی مہکی (حسرت جے پوری)