بیت بازی

شمشاد

لائبریرین
یہ مجھ سے پوچھیئے کیا جستجو میں‌ لذت ہے
فضائے دہر میں تحلیل ہو گیا ہوں میں
(اصغر گوندوی)
 

شمشاد

لائبریرین
میں نہ ہندو نہ مسلمان مجھے جینے دو
دوستی ہے میرا ایمان مجھے جینے دو
(شاہد کبیر)
 

الف عین

لائبریرین
یہ دشت اپنے ہی قدموں سے ہوگا پار ایک دن
وہ اپنے پیروں سے کب تک تمھیں چلایا کرے
ظفر گورکھپوری
 

عبدالجبار

محفلین
محترم اعجاز صاحب! بہت خوب!

یا سَر پہ آدمی کو بٹھایا نہ کیجیئے
یا پھر نظر سے اُس کو گِرایا نہ کیجیئے
یوں مَدھ بھری نِگاہ اُٹھایا نہ کیجیئے
پِینا حرام ہے تو پِلایا نہ کیجیئے​
 

شمشاد

لائبریرین
یاد نہیں کیا کیا دیکھا تھا سارے منظر بھول گئے
اس کی گلیوں سے جب لوٹے اپنا بھی گھر بھول گئے
(نذیر باقری)
 

الف عین

لائبریرین
یہ جہاں بازار ہے اور سب یہاں نقصان میں
وب یہاں نقصان میں، پھر فائدے میں کون ہے؟
ظفر گورکھپوری
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کس نے مجھے مست نظروں سے دیکھا
لگے خودبخود ہی قدم لڑکھڑانے
(سریندر ملک گمنام)
 
Top