بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یاد ہیں وہ حُسن و الفت کی نرالی شوخیاں
التماسِ عُذر و تمہیدِ شکایت کے مزے
(حسرت موہانی)
 

شمشاد

لائبریرین
حادثے کیا کیا تمہاری بے رُخی سے ہو گئے
ساری دنیا کے لیے ہم اجنبی سے ہو گئے
(ساغر نظامی)
 

شمشاد

لائبریرین
یوں تو ہم آگاہ تھے صیاد کی تدبیر سے
ہم اسیرِ دامِ گُل اپنی خودی سے ہو گئے
(ساغر نظامی)
 

فاتح

لائبریرین
یہ سجا سجایا گھر ساتھی مری ذات نہیں مرا حال نہیں
اے کاش کبھی تم جان سکو جو اس سُکھ نے آزار دیا
(عبید اللہ علیم)
 

شمشاد

لائبریرین
آہ چاندنی بھی میری طرح جاگ رہی ہے
پلکوں پہ ستاروں کو لیئے رات کھڑی ہے
(بشیر بدر)
 

ہما

محفلین
ایسا لگتا ہے زندگی تُم ہو
اجنبی جیسے اجنبی تم ہو
اب ککوئی آرزو نہیں باقی
جُستجو میری آخری تُم ہو
 

شمشاد

لائبریرین
اب کسی لیلیٰ کو بھی اقرارِ محبوبی نہیں
ان دنوں بدنام ہے ہر ایک دیوانے کا نام
(فیض)
 

شمشاد

لائبریرین
نوخیز بہاروں کے حسیں پھول چڑھانے
شاید مری تربت کو بھی ٹھکرا کے چلو گی
(فیض)
 

شمشاد

لائبریرین
دیارِ غیر میں کیسے تجھے صدا دیتے
تُو مل بھی جاتا تو تجھے گنوا دیتے
(وصی شاہ)
 

الف عین

لائبریرین
یہی گھر تھا جہاں مل جل کے سب اک سا تھ رہتے تھے
یہی گھر ہے الگ بھا ئی کی افطاری نکلتی ہے
منور رانا
 

شمشاد

لائبریرین
یاری دلِ گم گشتہ میں ٹھنڈی آہیں بھرتا تھا
ہنس کے ستم گر کہتا کیا ہے بات ہی کیا جانے دو
(اثر لکھنوی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top