بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عیشل

محفلین
میں کہاں تک تیری یادوں کے تعاقب میں رہوں
میں جو گم ہوں تو کبھی میرا پتہ لے تو بھی
میں نے اک عمر کو خیالوں میں تیرے نام کیا
اپنے احساس کو کر میرے حوالے تو بھی
 

محمد وارث

لائبریرین
یکساں ہیں فراق و وصل دونوں
یہ مرحلے ایک سے کڑے ہیں

سقراط نے زہر پی لیا تھا
ہم نے جینے کہ دکھ سہے ہیں

(احمد ندیم قاسمی)

۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میں اس سے جھوٹ بھی بولوں تو مجھ سے سچ بولے
مرے مزاج کے سب موسموں کا ساتھی ہو

(افتخار عارف)

۔
 

فاتح

لائبریرین
یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح
کوئی چارہ ساز ہوتا، کوئی غمگسار ہوتا
(غالب)
 

الف عین

لائبریرین
اس کے ہاتھ میں چاند اور سورج، آنچل میں جھل مل تارے
تم کہتے ہو رات اندھیری ، ہم کو بہت یہ اجالے ہیں
اعجاز عبید
 

محمد وارث

لائبریرین
اس کے ہاتھ میں چاند اور سورج، آنچل میں جھل مل تارے
تم کہتے ہو رات اندھیری ، ہم کو بہت یہ اجالے ہیں
اعجاز عبید

واہ واہ اعجاز صاحب، بہت خوب شعر ہے، مصرع ثانی تو بس، کیا کہوں ۔۔۔۔

تم کہتے ہو رات اندھیری، ہم کو بہت یہ اجالے ہیں

سبحان اللہ، سبحان اللہ، لاجواب

۔
 

محمد وارث

لائبریرین
نیند کا ہلکا گلابی سا خمار آنکھوں میں تھا
یوں لگا جیسے وہ شب کو دیر تک سویا نہیں

جانتا ہوں ایک ایسے شخص کو میں بھی منیر
غم سے پتھر ہو گیا لیکن کبھی رویا نہیں

۔
 

فاتح

لائبریرین
نرگس کے پھولوں میں چھُپ کر پریوں کی آنکھیں روتی ہیں
یوں رات برات اکیلے میں جاؤ نہ اُدھر تنہا تنہا
(بشیر بدر)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ موت اپنی، نہ اپنی زندگی ہے
مگر حیلے وہی ہیں سب پرانے
(سرور عالم رازسرور)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top