یہ داغ داغ اجالا یہ شب گزیدہ سحر وہ انتظار تھا جس کا یہ وہ سحر تو نہیں (فیض)
فاتح لائبریرین اگست 1، 2007 #741 یہ داغ داغ اجالا یہ شب گزیدہ سحر وہ انتظار تھا جس کا یہ وہ سحر تو نہیں (فیض)
محمد وارث لائبریرین اگست 2، 2007 #742 نہ جانے کس لیے امیدوار بیٹھا ہوں اک ایسی راہ پہ جو تیری رہگزر بھی نہیں یہ عہدِ ترکِ محبت ہے کس لیے آخر سکونِ قلب اِدھر بھی نہیں، اُدھر بھی نہیں (فیض) ۔
نہ جانے کس لیے امیدوار بیٹھا ہوں اک ایسی راہ پہ جو تیری رہگزر بھی نہیں یہ عہدِ ترکِ محبت ہے کس لیے آخر سکونِ قلب اِدھر بھی نہیں، اُدھر بھی نہیں (فیض) ۔
امیداورمحبت محفلین اگست 2، 2007 #743 نہ پوچھو عہد الفت کی، بس اک خواب پریشان تھا نہ دل کو راہ پر لائے ، نہ دل کا مدعا سمجھے (فیض)
فاتح لائبریرین اگست 3، 2007 #744 یہ اندوہِ فروغِ آگہی بھی اک قیامت ہے ہزاروں بار اس جینے سے مر جانے کو جی چاہا(عالمتاب تشنہ)
سیدہ شگفتہ لائبریرین اگست 3، 2007 #748 اپنے حالات سے میں صلح تو کر لوں لیکن مجھ روپوش جو اِک شخص ہے، مر جائے گا (شاعر نامعلوم)
محمد وارث لائبریرین اگست 3، 2007 #749 اسے ہم نے بہت ڈھونڈا نہ پایا اگر پایا، تو کھوج اپنا نہ پایا نظیر اس کا کہاں عالم میں اے ذوق کہیں ایسا نہ پائے گا، نہ پایا ۔
اسے ہم نے بہت ڈھونڈا نہ پایا اگر پایا، تو کھوج اپنا نہ پایا نظیر اس کا کہاں عالم میں اے ذوق کہیں ایسا نہ پائے گا، نہ پایا ۔
عمر سیف محفلین اگست 3، 2007 #750 اک سُلگتا، چیختا، ماحول ہے اور کچھ نہیں بات کرتے ہو، یگانہ کس امین آباد کی
محمد وارث لائبریرین اگست 3، 2007 #751 یارو مجھے معاف رکھو، میں نشے میں ہوں اب جام دو تو خالی ہی دو، میں نشے میں ہوں (میر) ۔
عمر سیف محفلین اگست 3، 2007 #752 نہ ذات میں کوئی منزل، نہ کائنات میں ہے سفر کروں تو کہاں، میرا کوئی جادہ نہیں
محمد وارث لائبریرین اگست 4، 2007 #753 ناوک انداز جدھر دیدہء جاناں ہونگے نیم بسمل کئی ہونگے، کئی بے جاں ہونگے (مومن) ۔
امیداورمحبت محفلین اگست 4، 2007 #754 یہ عذر امتحان، جذب دل کیسا نکل آیا میں الزام ان کو دیتا تھا قصور اپنا نکل آیا (مومن)
محمد وارث لائبریرین اگست 4، 2007 #755 اُس نقشِ پا کے سجدے نے کیا، کیا کیا ذلیل میں کوچہء رقیب میں بھی سر کے بل گیا بت خانے سے نہ کعبٰہ کو تکلیف دے مجھے مومن بس اب معاف کہ یاں جی بہل گیا ۔
اُس نقشِ پا کے سجدے نے کیا، کیا کیا ذلیل میں کوچہء رقیب میں بھی سر کے بل گیا بت خانے سے نہ کعبٰہ کو تکلیف دے مجھے مومن بس اب معاف کہ یاں جی بہل گیا ۔
ت تیشہ محفلین اگست 5، 2007 #756 اسے تو کھو ہی چکے پھر خیال کیا اسکا یہ فکر کیسی کہ اب ہوگا حال کیا اس کا ، ۔ (کھسماں نوں کھائے ) ا ،
فاتح لائبریرین اگست 5، 2007 #757 اک بار جسے دیکھ لیا پیار سے تم نے پھر اُس کا قدم ہم نے زمیں پر نہیں دیکھا (عالمتاب تشنہ)
سارہ خان محفلین اگست 5، 2007 #759 یہ کس کی آنکھوں نے بادلوں کو سکھا دیا ہے کہ سینہء سنگ سے رواں آبشار کرنا
محمد وارث لائبریرین اگست 5، 2007 #760 اللہ رے فریبِ مشّیت کہ آج تک دنیا کے ظلم سہتے رہے خامشی سے ہم (ساحر لدھیانوی) ۔