بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ احترامِ جنوں ہے کہ سِی لیا دامن
وگرنہ اک تماشہ کُو بہ کُو کرتے
(حمایت علی شاعر)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ عنایتیں غضب کی یہ بلا کی مہربانی
میری خیریت بھی پوچھی کسی اور کی زبانی
(نذیر بنارسی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اشکوں کی فراوانی سے دھندلائی ہوئی آنکھیں
تری رعنائیوں کی تمکنت کو بھول جائیں گی
(فیض)
 

زینب

محفلین
یہ دن رات کے لمہے مجھے اچھے لگتے ہیں

تمہاری سوچوں کے سارے سلسلےاچھے لگتے ھیں

بہت دیر تک چلنا مگر پھر بھی وھیں رہنا

مجھے تم سے تم تک کے دائرے اچھے لگتے ھیں۔۔
 

عمر سیف

محفلین
تمھارا نام لکھنے کی اجازت چھن گئی جب سے
کوئی بھی نام لکھتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
یادوں میں ہماری کبھی وہ بھی کھوئے ہوں گے
کھلی آنکھوں سے کبھی وہ بھی سوئے ہوں گے
 

شمشاد

لائبریرین
وقتِ سفر قریب ہے بستر سمیٹ لوں
بکھرا ہوا حیات کا دفتر سمیٹ لوں
(اجمل اجمالی)
 

سارا

محفلین
یک لخت گرا ہے تو جڑیں تک نکل آئیں
جس پیڑ کو آندھی میں بھی ہلتے نہیں دیکھا۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top