بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زینب

محفلین
اپنی باتوں میں کسی اور کے حوالے رکھنا

مجھ سے بچھرے ھو تو ذرہ خود کو سنبھالے رکھنا

لوگ پوچھیں گے کے پریشان کیوں ھو

نگاہ کچھ بھی کہے ہونٹوں پے تالے رکھنا
 

الف عین

لائبریرین
یہاں ہر کشتئ جاں پر کے مانجھی مقرر تھے
ادھر سازش تھی پانی کی، اُدھر قضیہ ہوا کا تھا
ا ع
 

شمشاد

لائبریرین
اب ان کے غم سے بھی محروم ہو نہ جائیں کہیں
وہ جانتے ہیں کہ اس غم سے دل بہلتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
یادوں میں ہماری کبھی وہ بھی کھوئے ہوں گے
کھلی آنکھوں سے کبھی وہ بھی سوئے ہوں گے
 

شمشاد

لائبریرین
اپنا دیوانہ بنایا مجھے ہوتا تو نے
کیوں خرد مند بنایا نہ بنایا ہوتا
(بہادر شاہ ظفر)
 

محمد وارث

لائبریرین
اب کے برس دستورِ ستم میں کیا کیا باب ایزاد ہوئے
جو قاتل تھے مقتول ہوئے، جو صید تھے اب صیّاد ہوئے

فیض، نہ ہم یوسف، نہ کوئی یعقوب جو ہم کو یاد کرے
اپنی کیا، کنعاں میں رہے یا مصر میں جا آباد ہوئے

۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ایک پیڑ ہے، آ اس سے مل کر رو لیں ہم
یہاں سے تیرے میرے راستے بدلتے ہیں
(بشیر بدر)
 

محمد وارث

لائبریرین
نقشِ حیرت بن گئی دنیا ستاروں کی طرح
سب کی سب آنکھیں کھلی ہیں جاگتا کوئی نہیں

(شہزاد احمد)

۔
 

زینب

محفلین
نہ کر نہیںنیہں یہ وقت نہیں نہیں کا

تیری نہیں نہیں نے مجھے چھوڑا نہیں کہیں کا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top