بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمر سیف

محفلین
یادوں‌کا ایک جھونکا آیا ہم سے ملنے برسوں ‌بعد
پہلے اتنا روئے نہیں تھے جتنا روئے برسوں بعد
 

شمشاد

لائبریرین
یہ قربتوں میں عجب فاصلے پڑے کہ مجھے
ہے آشنا کی طلب آشنا کے ہوتے ہوئے
(احمد فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ آرزو تھی تجھے گل کے روبرو کرتے
ہم اور بلبلِ بیتاب گفتگو کرتے
(حیدر علی آتش)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ کر کشی پہ بھروسہ کہ کشتیاں ڈوبیں
خدا کے ہوتے ہوئے، ناخدا کے ہوتے ہوئے
(احمد فراز)
 

عمر سیف

محفلین
یہ نام ممکن نہیں رہے گا، مقام ممکن نہیں رہے گا
غرور لہجے میں آ گیا تو کلام ممکن نہیں رہے گا
 

شمشاد

لائبریرین
آپ آئیں شبِ غم اتنا بھی احساں کیوں ہو
زندگی سخت کٹی موت ہی آساں کیوں ہو
(سرور)
 

محمد وارث

لائبریرین
وہ سبزہ، وہ دریا، وہ پیڑوں کے سائے
وہ گیتوں بھری بستیاں چھوڑ آئے

یہ اعجاز ہے حسنِ آوارگی کا
جہاں بھی گئے داستاں چھوڑ آئے

(حبیب جالب)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ٹھیک ہے نہیں مرتا کوئی جدائی میں
خدا کسی سے کسی کو مگر جدا نہ کرئے
(قتیل شفائی)
 

خاور بلال

محفلین
یہ پورب یہ پچھم ، چکوروں کی دنیا
میرا نیلگوں آسماں بیکرانہ
پرندوں کی دنیا کا درویش ہوں میں
کہ شاہیں بناتا نہیں آشیانہ
 

خاور بلال

محفلین
اے لاالٰہ کے وارث ، باقی نہیں ہے تجھ میں
گفتارِ دلبرانہ ، کردار قاہرانہ
تیری نگاہ سے دل ، سینوں میں‌ کانپتے تھے
کھویا گیا ہے تیرا جذبِ قلندرانہ
 

شمشاد

لائبریرین
ہم دہر کے اس ویرانے میں جو کچھ بھی نظارہ کرتے ہیں
اشکوں کی زباں میں کہتے ہیں آہوں سے اشارہ کرتے ہیں
(معین احسن جذبی)
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو وہ ہے، تمہیں ہوجائے گی الفت مجھ سے
اک نظر تم مرا محبوبِ نظر تو دیکھو
(فیض)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top