اک عرصہء فراق تھا ، اک لمحہء وصال
اس کا بھی یہ مآل تھا ، میرا بھی یہ مآل
بھولا نہیں ہے وہ بھی مجھے، میں بھی اُسے آج تک
اُس کا بھی یہ کمال تھا، میرا بھی یہ کمال !!!!!
اب انشا جی کو بلانا کیا ۔ ۔۔ اب پیار کے دیپ جلانا کیا
جب دھوپ اور چھایا ایک سے ہوں
جب دن اور رات برابر ہوں
وہ راتیں چاند کے ساتھ گئیں،
وہ باتیں چاند کے ساتھ گئیں
اب سکھُ کے سپنے کیا دیکھیں
جب دکھُ کا سورجُ سر پر ہو ، ۔ ۔۔