شکر ہے کہ محترمہ نے پھر نہیں فرما دیا " اذان بج رہا ہے"۔کانفرنس کے دوران اذان۔ اذان سن کر تو پاکستان کی یاد آ گئی۔
ہاہاہا۔ میرا خیال ہے دوسری بار غلطی نہیں کرنی چاہیے۔ شکر ہے انگلش ہی بولی ہے زیادہ۔ اردو میں کہتی ہے۔ " میں نے مشرف کو ایک خط لکھی ہے" میری اردو ٹھیک ہو سکتی ہے تو اس کی اردو آج تک پتہ نہیں کیوں نہیں ٹھیک ہوئی۔شکر ہے کہ محترمہ نے پھر نہیں فرما دیا " اذان بج رہا ہے"۔
نعمان میں نے قطعا جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا۔ میں نے محفل کی دو ونڈوز کھول رکھی تھیں، اور غلط جگہ پر جواب پوسٹ کر دیا اور مجھے پیغام حذف کرنا معلوم نہیں۔ آپکو کوفت ہوئی تو معذرت۔ کسی کی موت سے مجھے کیوں خوشی ہوگی؟ساجد مجھے آپ کی تضحیک آمیز پوسٹس قطعا اچھی نہیں لگ رہیں۔ خصوصا اسوقت جب ڈیڑھ سو لوگ ہلاک اور چھ سو کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔ کیا اپ پلیز اپنی محترمہ دشمنی کچھ دیر کے لئے بند کرسکتے ہیں؟
ماوراء ، تم بات گھما پھرا کر مجھ پر ہی فٹ کرنے کی کوشش کرو۔یہاں تو لگتا ہے ناموں کی گڑ بڑ ہو گئی ہے۔ نعمان شاید ساجد بھائی سے کہہ رہے تھے۔
اصل میں ٹی وی کے سامنے بیٹھی ہوئی تھی۔ اور رات کے وقت بور ہو رہی تھی۔ سوچا یہی کام کر لوں۔ جو ایک بار ساجد نے بھی کیا تھا۔
اس وقت بے نظیر بھٹو کا طیارہ کراچی کی طرف رواں دواں ہو گا، یا شاید ابھی نہیں۔ دبئی سے کراچی میرا خیال ہے، دو سے ڈھائی گھنٹے لگتے ہیں اور شاید پاکستان کے وقت کے مطابق ایک بجے جہاز لینڈ کر جائے۔
اب پاکستان پہنچنے کے بعد پتہ چلے گا کہ کیا ہوتا ہے۔
ساجد بھائی، لگتا ہے آپ کو میرے بارے میں کوئی غلط فہمی ہو گئی ہے۔ میری آپ سے کوئی دشمنی نہیں، بلکہ میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں۔ میرا ایسا بالکل بھی مطلب نہیں تھا کہ بات آپ پر لے آتی۔ نعمان کا پیغام آپ کی پوسٹ کے بعد تھا، اور ساجد اقبال معذرت کر رہے تھے۔ میں نے اسی لیے لکھ دیا۔ماوراء ، تم بات گھما پھرا کر مجھ پر ہی فٹ کرنے کی کوشش کرو۔
بہ فرضِ مُحال اگر نعمان مجھے بھی کہہ رہے تھے تو عرض ہے کہ تنقید اور دشمنی میں بہت فرق ہوتا ہے اور جو کچھ میں نے لکھا وہ تنقید تھی جو جمہوری معاشروں کا خاصہ ہوتی ہے ۔
ماوراء ، اب تم نے بھی تو بے نظیر کی پنکھی ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن میں نے یہ تو نہیں لکھا نا کہ تم کیوں ہو؟؟؟ جمہوریت صرف کہنے سے نہیں آتی اور نہ ہی کسی سیاسی (نام نہاد ) لیڈر کے نام کے نعرے لگانے سے آتی ہے اس کو سب سے پہلے اپنے اوپر نافذ کرنا پڑتا ہے ، دوسروں کو اختلافِ رائے کا حق دینا پڑتا ہے اور اپنے من پسند لیڈر (یا ڈیلر) کی تعریفوں کے ساتھ ساتھ اس کے غلط کاموں پر دوسروں کی تنقید سننے کے لئیے خود کو تیار رکھنا پڑتا ہے۔ اور اس تنقید کو دشمنی کا نام دے کر دوسروں کا منہ بند کرنے کی کوششیں نہیں کی جاتیں۔
اتنے سارے لوگوں کی جانیں جانے پر کس کو افسوس نہ ہوا ہو گا؟ پورا تھریڈ پڑھئیے جب ان لوگوں کی موت پر (نام نہاد ) مردِ اول نے بھی افسوس کا اظہار کرنے کی بجائے سیاست چمکانے کو ترجیح دی تو میں نے اپنی پہلی ہی پوسٹ میں کہہ دیا تھا کہ اپنی جورو کی اتنی فکر اور عوام کی کیا اوقات؟؟؟ اگر ان کی جان جانے کا افسوس تھا تو نعمان ، آپ اور میرے جیسے عوام کو ، ان سیاسی مداریوں کے نزدیک ہم عوام چیونٹیوں سے زیادہ وقعت نہیں رکھتے ۔ بازو پر سیاہ پٹی باندھ لی اور اللہ اللہ خیر صلا۔
اور پھر ، نعمان ، نہ جانے مجھ پر محترمہ دشمنی کا الزام کیسے لگاتے ہیں ؟ میں نے تو چاچے نواز شریف اور مسٹر چورن فروش کو بھی تو انہی لٹیروں کا ساتھی لکھا ہے۔ اور حیرت کی بات یہ ہے کہ میں یہ سب کچھ نعمان کے اپنے بلاگ پر بھی لکھتا رہا ہوں ، تب تو نعمان نے کبھی بھی ہمت نہیں ہاری تھی بلکہ بڑے حوصلے سے میرے اختلاف کو برداشت کیا اور اہم نکات پر ڈسکشنز بھی کی تھیں۔ خیر کوئی بات نہیں، سیاست کی بحث میں اتنی اونچ نیچ ہو ہی جاتی ہے۔ اور اس کو جان کا روگ نہیں بنایا جاتا۔ نعمان بھی اس بات کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ گئے ہیں اور میں بھی ،
ضرور۔ میں اب سے کافی دن پہلے ہی آپ سے کسی قسم کی بحث سے باز آ چکی ہوں۔ کیونکہ میں آپ کی طبیعت کو اب تک سمجھ چکی ہوں۔ بات کو مثبت انداز میں لینے سے پہلے منفی انداز میں سوچتے ہیں اور بہت جلد غصے میں آ جاتے ہیں۔ یہاں بھی میرا مقصد کچھ اور نہیں تھا، بس ناموں کے مکس ہونے کی بات ہی ذہن میں آئی تھی۔تم بھی سُن لو کہ اب میری ٹانگ کھینچنے سے باز رہنا
اوئے کون لوگ او تُسی؟ ان لُٹیروں کے لئے آپس میں کیوں لڑتے ہو اجتماعِ ہمشیرگان و برادران؟ جذباتیت بھی اچھی چیز ہے اگر سچ کی طرف لے کر جانے والی ہو۔ اہم بات اپنی بات بیان کرنا ہوتا ہے۔ اگر اس میں اثر ڈال دیا جائے گا تو خود بخود دل میںاترتی جائے گی۔ایسے لڑتے نہیں ہیںاچھے بچے۔ مٹی پاؤ۔ضرور۔ میں اب سے کافی دن پہلے ہی آپ سے کسی قسم کی بحث سے باز آ چکی ہوں۔ کیونکہ میں آپ کی طبیعت کو اب تک سمجھ چکی ہوں۔ بات کو مثبت انداز میں لینے سے پہلے منفی انداز میں سوچتے ہیں اور بہت جلد غصے میں آ جاتے ہیں۔ یہاں بھی میرا مقصد کچھ اور نہیں تھا، بس ناموں کے مکس ہونے کی بات ہی ذہن میں آئی تھی۔