بیوی سے محبت

بابا جانی کمپرومائز تو ان باتوں پر کیا جاتا ہے ناں جن کو کرنا نہ چاہیں لیکن کر لیتے ہیں کسی کی خاطر۔۔۔ ۔ لیکن میاں بیوی کے رشتے میں کمپرومائز نہیں محبت ہونی چاہیے کہ آپ کی رضا بھی وہی ہو جو آپ کے شریک حیات کی ہے۔۔۔ آپ دونوں ایک سا سوچتے ہوں، ایک سا دیکھتے ہوں ۔۔۔
ہر انسان کی فطرت الگ فطرت ہوتی ہے الگ مزاج ہوتے ہیں، جو کہ یا تو باقیوں سے بالکل مختلف ہوتے ہیں، یا کچھ مختلف ہوتے ہیں یا پھر ایک جیسے۔
اب ضروری نہیں کہ میاں بیوی دونوں کی فطرت ایک سی ہو، فطرت پہ کمپرومائز تو کیا جا سکتا ہے لیکن چھوڑی نہیں جا سکتی عموماََ۔
اب مثال کے طور پہ سمجھ لیں کہ مجھے سبزیاں اُبلی ہوئی یا لائٹ فرائڈ پسند ہیں جس میں سبزی کا اوریجنل کلر اور ذائقہ متاثر نہ ہو لیکن میری بیوی کو خوب بھون کر بھجیا اسٹائل میں پکانا پسند ہیں اسی طرح کچھ اور معاملات ہیں اٹھنے بیٹھنے کھانے پینے کے اوقات، پہننے اوڑھنے اور میل جول کے طریقے وغیرہ۔
اب میں بھُنے ہوئے کھانے اور وہ ابلے ہوئے کھانے پہ کمپرمائز تو کر سکتے ہیں کبھی میں بھُنا کھانا کھا لوں گا کبھی وہ ابلے ہوئےکھانے کھا لیں گے لیکن ایسا نہیں ہو گا کہ میری پسند سے ابلے کھانے یا فطرت میں موجود باقی اسٹینڈرڈز نکل جائیں اور دوسروں کی پسند نا پسند شامل ہو جائے۔
یہ ہے کمپرومائز۔
 
مقدس

لائبریرین

جی بھیا آئی ناؤ وٹ یو مین
مجھے ہمیشہ سے اسپائسی کھانے پسند رہے ہیں ۔۔۔۔۔ شادی کے بعد دیکھا کہ تیمور کو کم مرچ والے کھانے اچھے لگتے ہیں ۔۔۔ اب مجھ سے اسپائسی کھانے کھائے ہی نہیں جاتے :)
 
نایاب

لائبریرین
بابا جانی کمپرومائز تو ان باتوں پر کیا جاتا ہے ناں جن کو کرنا نہ چاہیں لیکن کر لیتے ہیں کسی کی خاطر۔۔۔ ۔ لیکن میاں بیوی کے رشتے میں کمپرومائز نہیں محبت ہونی چاہیے کہ آپ کی رضا بھی وہی ہو جو آپ کے شریک حیات کی ہے۔۔۔ آپ دونوں ایک سا سوچتے ہوں، ایک سا دیکھتے ہوں ۔۔۔
بٹیا کیا کہیں گی آپ اسے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کمپرومائز یا محبت ؟
نشے کی علت نے کچھ ایسے اپنی مٹھی میں کیا ہوا تھا کہ ماں باپ بہن بھائی جو کہ سمجھا بجھا مار کوٹ ہر حربہ استعمال کر کے یقین کر چکے تھے کہ یہ مر جائے گا مگر نشہ نہیں چھوڑے گا ۔ شادی کے بعد بھی جب بھی پاکستان جانا ہوا ۔ نشے کی دنیا آباد رہی ۔ اک نشئی کے طور پورے خاندان سے مجھے حقارت و طنز و تشنیع بھری نگاہوں کا سامنا رہا ۔میں جو کہ بذات خود سارے زمانے کو چہروں باتوں سے سمجھ جانے کا دعویدار رہا ۔ کبھی بھی اپنی شریک حیات اپنی دلبر جاں کی جانب سے نشے کی علت پر کوئی بھی کسی بھی قسم کی بات سننے یا محسوس کرنے کا موقع نہیں ملا ۔ اس کی توجہ اس کی محبت اس کی تابعداری ہمیشہ مجھے اپنی نگاہ میں شرمندہ کرتی رہی ۔ مگر میں ڈھیٹ بنا نشے میں ڈوبا رہا ۔
اک دن نشے کی لہر میں ہی اس سے پوچھا کہ " تمہیں میرے نشہ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں " اس نے چند لمحت میری آنکھوں میں دیکھا اور کہا کہ " نشہ کس کو اچھا لگتا ہے ۔ کون بیوی چاہتی ہے کہ اس کے خاوند کو دنیا نشہ باز کہے ۔ مگر میرے لیئے آپ کی ہر خواہش زمانے سے بڑھ کر ہے ۔ مجھے آپ سے محبت ہے ۔ اور آپ کی ہر خواہش کی تکمیل میں مدد دینا میری دلی خوشی ہے ۔ اور میرا یہ یقین ہے کہ میری محبت اک دن آپ کو اس برائی سے دور کر دے گی ۔ اور میرا یہ یقین میرے ایمان سے بھی زیادہ مضبوط ہے ۔ اس کی محبت کا یہ اظہار میری روح تک میں اتر گیا ۔
وہ دن گیا آج کا دن آیا کہ چار پیکٹ روز سگریٹ پینے والا ہر طرح کےنشے میں ڈوبے رہنے والا نایاب نشے سے دور ہو گیا ۔

اللہ تعالی میری دلبر میری جانی کو سدا میرے سنگ ہنستا مسکراتا شادوآباد رکھے آمین
 
بٹیا کیا کہیں گی آپ اسے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔

اللہ اس محبت کو سدا قائم رکھے :)
 
مقدس

لائبریرین
یہ ہی تو کہا بھیا۔۔۔۔
میاں بیوی میں کمپرومائز نہیں محبت ہوتی ہے
بھابھی نے کمپرومائز نہیں محبت کی۔۔۔۔ اور آپ نے بھی :)
 
بابا جانی کمپرومائز تو ان باتوں پر کیا جاتا ہے ناں جن کو کرنا نہ چاہیں لیکن کر لیتے ہیں کسی کی خاطر۔۔۔ ۔ لیکن میاں بیوی کے رشتے میں کمپرومائز نہیں محبت ہونی چاہیے کہ آپ کی رضا بھی وہی ہو جو آپ کے شریک حیات کی ہے۔۔۔ آپ دونوں ایک سا سوچتے ہوں، ایک سا دیکھتے ہوں ۔۔۔

یہ ہی تو کہا بھیا۔۔۔ ۔
میاں بیوی میں کمپرومائز نہیں محبت ہوتی ہے
بھابھی نے کمپرومائز نہیں محبت کی۔۔۔ ۔ اور آپ نے بھی :)

جو کچھ بھی ہے محبت کا پھیلاؤ ہے

جو کچھ بھی ہے محبت کا پھیلاؤ ہے
تیرے میرے اَبد کا کنارہ ہے یہ
استعارہ ہے یہ
روپ کا داؤ ہے
پیارکا گھاؤ ہے
جو کچھ بھی ہے محبت کا پھیلاؤ ہے
صبح دم جس گھڑی، پھول کی پنکھڑی
اوس کا آئنہ جگمگانے لگے
ایک بھنورا وہیں، دیکھ کر ہرکہیں
شاخ کی اوٹ سے،سر اٹھانے لگے
پھول،بھنورا،تلاطم ہے، ٹھہراؤ ہے
جو کچھ بھی ہے محبت کا پھیلاؤ ہے
خواب کیا کیا چنے،جال کیا کیا بُنے
موج تھمتی نہیں،رنگ ُرکتے نہیں
وقت کے فرش پر،خاک کے رقص پر
نقش جمتے نہیں،اَبر جُھکتے نہیں
ہر مسافت کی دُوری کا ِسمٹاؤ ہے
جو کچھ بھی ہے محبت کا پھیلاؤ ہے

امجد اسلام امجد۔
 
عسکری

معطل
اس بندے کو تو بیوی نہیں جلاد چاہیے۔:D
تسی اور بیوی چاہے جو مرضی کر لئو مین نئیں او چھڈنا نشہ :grin:

Jatt-ho-gya-sharabi.jpg
 
نایاب

لائبریرین
اچھا لگا پر ہم نشہ نہیں چھوڑیں گے نایاب بھائی :grin:
محترم بھائی ۔۔۔۔ ذرا وقت آنے دیں
"نشہ شراب میں ہوتا تو ناچتی بوتل " کا فلسفہ آپ پر روشن ہوجائے گا
اور پھر آپ

ان شاءاللہ
اک دن سب چھوڑ بھابھی کے سنگ بیٹھ یہ گنگنا رہے ہوں گے کہ
" یہ دوستی ہم نہیں چھوڑیں گے "
 
عسکری

معطل
محترم بھائی ۔۔۔ ۔ ذرا وقت آنے دیں
"نشہ شراب میں ہوتا تو ناچتی بوتل " کا فلسفہ آپ پر روشن ہوجائے گا
اور پھر آپ

ان شاءاللہ
اک دن سب چھوڑ بھابھی کے سنگ بیٹھ یہ گنگنا رہے ہوں گے کہ
" یہ دوستی ہم نہیں چھوڑیں گے "
نئیں نئیں نئیں میں نے نہیں چھوڑنا نشہ :cautious: نہیں :atwitsend: نہیں :brokenheart: نہیں :notlistening::notlistening::notlistening:
 
S. H. Naqvi

محفلین
مرد عورت سے ہمہ وقت محبت نہیں کر سکتا ۔ وقفے وقفے کے بعد ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اپنی فرصت کے مطابق ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

اپنی دہاڑی کے تحت وہ عورت کیطرف متوجہ ہوتا ہے ۔ لیکن عورت سارا وقت توجہ چاہتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ہر وقت محبت چاہتی ہے ۔ یہ بیل پریم جل کے بغیر سوکھنے لگتی ہے

اور سنولا کر رہ جاتی ہے ۔

اشفاق احمد من چلے کا سودا صفحہ 166
 
Top