مبارکباد بیٹی کی پیدائش

اللہ تعالیٰ نے آج صبح پانچ بجکر تیس منٹ پر مجھے بہت ہی خوبصورت اور پیاری بیٹی سے نوازا ہے۔۔۔ :):):)

بیٹی کیلئے اچھے اچھے نام تجویز کریں:)
مبارک ہو بھائی جان

مریم، عائشہ، خدیجہ یا فاطمہ میں سے کوئی ایک نام رکھ لیں۔
 
رانا

محفلین
السلام علیکم رانا بھائی، خیریت سے ہیں آپ؟
وعلیکم السلام شگفتہ بہنا۔ اللہ کا بڑا شکر ہے اور آپ کی خیریت خداوند کریم سے نیک مطلوب چاہتاہوں۔ صورت احوال یہ ہے کہ آپ کا مراسلہ ملا پڑھ کر حالات سے آگاہی ہوئی۔۔۔۔ اور سوری یہ تو کچھ روایتی سا ہوگیا۔۔۔ بچپن یاد آگیا جب امی اس طرح خط لکھواتی تھیں مجھ سے۔:)
سیدہ شگفتہ بہنا آپ سنائیں اب محفل پر آنا آپ کا بھی کم کم ہوگیا ہے۔
 
آخری تدوین:

رانا

محفلین
رافعہ، کرن، شگفتہ۔
مقدس مت رکھئے گا ورنہ ہر وقت ہنستی ہی رہے گی۔:)
شگفتہ رکھنے سے پہلے بھی دس بار سوچئے گا کہ ہر وقت کتابوں میں کھوئی رہے گی۔:):)
موبائل فون کی وبا سے بچانا ہے تو حمیرا نام رکھنے سے بھی اجتناب برتئے گا۔:):)
بلیوں کی دوستی سے دور رکھنا چاہیں تو عائشہ بھی نہ رکھئے گا۔:):)
عائشہ عزیز ، سیدہ شگفتہ ، حمیرا عدنان
 
لاریب مرزا

محفلین
ماشاءاللہ! ڈھیروں مبارکباد :) بہت خوشی کی خبر ہے۔ اللہ تعالیٰ ننھی شہزادی کو صحت تندرستی اور خوشیوں سے بھرپور عمرِ دراز عطا فرمائیں اور نصیب اچھے کریں۔ آمین :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
رافعہ، کرن، شگفتہ۔
مقدس مت رکھئے گا ورنہ ہر وقت ہنستی ہی رہے گی۔:)
شگفتہ رکھنے سے پہلے بھی دس بار سوچئے گا کہ ہر وقت کتابوں میں کھوئی رہے گی۔:):)
موبائل فون کی وبا سے بچانا ہے تو حمیرا نام رکھنے سے بھی اجتناب برتئے گا۔:):)
بلیوں کی دوستی سے دور رکھنا چاہیں تو عائشہ بھی نہ رکھئے گا۔:):)
عائشہ عزیز ، سیدہ شگفتہ ، حمیرا عدنان
ہاہاہا :) :)
رانا بھائی، میدانِ جنگ بنانا چاہ رہے ہیں کیا :)
 
مقدس

لائبریرین
رافعہ، کرن، شگفتہ۔
مقدس مت رکھئے گا ورنہ ہر وقت ہنستی ہی رہے گی۔:)
شگفتہ رکھنے سے پہلے بھی دس بار سوچئے گا کہ ہر وقت کتابوں میں کھوئی رہے گی۔:):)
موبائل فون کی وبا سے بچانا ہے تو حمیرا نام رکھنے سے بھی اجتناب برتئے گا۔:):)
بلیوں کی دوستی سے دور رکھنا چاہیں تو عائشہ بھی نہ رکھئے گا۔:):)
عائشہ عزیز ، سیدہ شگفتہ ، حمیرا عدنان
بھیا کے بچے :rollingonthefloor:
 
محمدظہیر

محفلین
بچی کی پیدائش پر مبارکباد کیا دینا وہ خود مبارک ہے
اللہ تعالٰی بچی کی عمر میں برکت عطا فرمائے، ماں باپ کے لیے راحت بنائے رکھے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام شگفتہ بہنا۔ اللہ کا بڑا شکر ہے اور آپ کی خیریت خداوند کریم سے نیک مطلوب چاہتاہوں۔ صورت احوال یہ ہے کہ آپ کا مراسلہ ملا پڑھ کر حالات سے آگاہی ہوئی۔۔۔۔ اور سوری یہ تو کچھ روایتی سا ہوگیا۔۔۔ بچپن یاد آگیا جب امی اس طرح خط لکھواتی تھیں مجھ سے۔:)
سیدہ شگفتہ بہنا آپ سنائیں اب محفل پر آنا آپ کا بھی کم کم ہوگیا ہے۔

رانا بھائی، خیریت موجود خیریت مطلوب :)
کیا مصروفیات چل رہی ہیں؟
میں تو روز آ رہی ہوں :)
 
جاسمن

لائبریرین
بہت مبارک ہو۔ اللہ قسمت اچھی کرے اور اُسے آپ لوگوں کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین!
رُحما
یہ نام قرآنِ پاک میں ہے۔ مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔ میری دوست کی بیٹی کا بھی ہے۔
 
Top