مبارکباد بیٹی کی پیدائش

عبد الرحمن

لائبریرین
ماشاء اللہ ماشاء اللہ!

دلی مبارک باد زین بھائی! اللہ تعالیٰ بٹیا کے نصیب اچھے فرمائے اور آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اللہ تعالیٰ نے آج صبح پانچ بجکر تیس منٹ پر مجھے بہت ہی خوبصورت اور پیاری بیٹی سے نوازا ہے۔۔۔ :):):)


بیٹی کیلئے اچھے اچھے نام تجویز کریں:)
ماشاءاللہ ماشاءاللہ۔۔۔ اللہ کریم اپنی رحمت کو اپنی رحمت کے سائے تلے پروان چڑھائے۔ آمین
 
آپ کو بہت بہت مبارک ہو..اللہ تعالیٰ آپ کی سب دلی خواہشات پوری کرے.
میری چار بیٹیاں ہیں ان کے نام حرا, وفا,رمشاءاورمریم ہیں.
اگر آپ والدین, بہن بھائی ،نانا نانی دادا دادی کے نام بتاسکیں تو آپ کو نام میں آسانی ہو گی
 

زین

لائبریرین
مجھے لگا تمہیں مطلب آتا ہوگا :-P
میری فرینڈ کا نام تھا ۔۔ اچھا لگتا تھا مجھے۔۔۔ وہ کوئٹہ کی ہے ۔۔ آجکل رابطے میں نہیں ہے ۔۔ ورنہ پوچھ لیتی مطلب ۔۔۔
پشنم ۔نام کبھی نہیں سنا ۔
پشتو میں سپوژمئی (چاند)، پلوشہ ،ملالئی جیسے نام بہت مقبول ہیں
 

زین

لائبریرین
آپ کو بہت بہت مبارک ہو..اللہ تعالیٰ آپ کی سب دلی خواہشات پوری کرے.
میری چار بیٹیاں ہیں ان کے نام حرا, وفا,رمشاءاورمریم ہیں.
اگر آپ والدین, بہن بھائی ،نانا نانی دادا دادی کے نام بتاسکیں تو آپ کو نام میں آسانی ہو گی
بہت شکریہ خالد محمود بھائی
فاطمہ، آمنہ، حمیدہ، مریم، عائشہ، خدیجہ ، سائرہ ، آسیہ، صفیہ جیسے نام زیادہ ہیں ہمارے خاندان میں
 
بہت مبارک ہو صاحب،
اللہ اس بچی کے سبب آپ کے گھرانے کو خوشیوں سے بھر دے۔
دونوں جہانوں کی کامیابیاں عطا کرے ۔ آمین۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
رافعہ، کرن، شگفتہ۔
مقدس مت رکھئے گا ورنہ ہر وقت ہنستی ہی رہے گی۔:)
شگفتہ رکھنے سے پہلے بھی دس بار سوچئے گا کہ ہر وقت کتابوں میں کھوئی رہے گی۔:):)
موبائل فون کی وبا سے بچانا ہے تو حمیرا نام رکھنے سے بھی اجتناب برتئے گا۔:):)
بلیوں کی دوستی سے دور رکھنا چاہیں تو عائشہ بھی نہ رکھئے گا۔:):)
عائشہ عزیز ، سیدہ شگفتہ ، حمیرا عدنان
رانا بھیاا
میری بلیوں سے دوستی کوئی نہیں ہے :p
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
اللہ تعالیٰ نے آج صبح پانچ بجکر تیس منٹ پر مجھے بہت ہی خوبصورت اور پیاری بیٹی سے نوازا ہے۔۔۔ :):):)


بیٹی کیلئے اچھے اچھے نام تجویز کریں:)
ماشاء اللہ بہت خوشی ہوئی زین بھیا
بہت مبارک ہو آپ سب کو :)
ننھی پری کو ڈھیروں پیار اور دعائیں
کیا نام رکھا پھر؟:)
 
آخری تدوین:

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
خیریت موجود خیریت مطلوب۔:) یہ اسٹائل ہمارے تایا کا تھا اور ہم سمجھتے تھے کہ شائد کام پر جاتے جاتے جلدی میں خط لکھتے ہوں گے۔:)
آپ کے خط بھی مجھے امید ہے اس طرح ہوتے ہوں گے ۔۔ امی بخیریت۔ ابو کام۔ چھوٹا بھائی کالج۔ میں الکھ نگری۔:)
نئی جاب پر نئے ٹیم لیڈ کا دل جیتنے کی بھرپور کوششیں چل رہی ہیں تاکہ پروبیشن کے بعد خاکسار کے بارے میں اچھی سی رپورٹ بنا کر HR کو پیش کرے۔:)
تو پھر میں ہی کم کم آرہا ہوں گا مجھے جو ایسا لگ رہا ہے۔:)
نہیں رانا بھائی، میں تو جب خط لکھوں تو وہ کافی طویل ہوتا ہے، میں جب ہاسٹل میں تھی تو بیس بیس صفحات کے خط بھی لکھے ہوئے ہیں گھر جب لکھتی :)
اگر ان کوششوں کو شیئر کیا جا سکتا ہے تو کوئی رہنما تحریر پلیز تا کہ بہت سے لوگوں کا بھلا ہو جائے :)
ڈیڑھ سو فیصد درست کہا آپ نے :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت شکریہ بہنا۔
اپنے تمام پسندیدہ نام لکھیں ۔ پھر دیکھتے ہیں قرعہ کس نام کا نکلتا ہے


میرے ایک کزن ہے والدہ اور والد نے الگ الگ نام رکھے اوردونوں آج تک انہی دو ناموں سے پکارتے ہیں
مجھے بہت سے نام (بشمول اپنے نام کے) پسند ہیں ان میں سے چند یہ ہیں:
فاطمہ
زینب
خدیجہ
ایلیا
زہرا
معصومہ
مرضیہ
راضیہ
مطہرہ
عائشہ
انسیا
فضہ
سُکینہ
فرح
مدیحہ
خُجستہ
جنت
مریم
عروہ
 
Top