بیگم نے ہمیں کیا کھلایا؟

بافقیہ

محفلین
شکریہ محترم ٹیگ کرنے کے لیے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ مجھے کھانے پینے کا بالکل بھی شوق نہیں، ذرا سا بھی نہیں۔ بیگم کھانوں کی شوقین ہے لیکن پکا پکایا کھانے کی، جو اکثر میری جیب پر بھاری پڑتا ہے اور میری کھانے سے "نفرت" مزید بڑھ جاتی ہے۔ :)
نفرت بجا :applause:
 

محمد وارث

لائبریرین
ویسے اس اعلان کی ضرورت تو نہیں تھی۔ اس عمر میں بھی آپ کی سمارٹنس بتاتی ہے کہ آپ کتنا فٹ ہیں :)
آپ کے منہ میں گھی شکر، مگر صبح شام، بلڈ پریشر، شوگر، بڑھا ہوا ٹی جی، یورک ایسڈ وغیرہ کی گولیاں کھا کھا کر میں سوچتا ہوں کہ اب "کھانے" کی بھی ایک گولی ہونی چاہیئے، اللہ اللہ۔
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
آپ کے منہ میں گھی شکر، مگر صبح شام، بلڈ پریشر، شوگر، ٹی جی، یورک ایسڈ وغیرہ کی گولیاں کھا کھا کر میں سوچتا ہوں کہ اب "کھانے" کی بھی ایک گولی ہونی چاہیئے، اللہ اللہ۔
یہ جان کر دکھ ہوا کہ آپ کو یہ سب عارضے لاحق ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو شفائے کاملہ و عاجلہ نصیب فرمائے، آمین!
 

زیک

مسافر
آپ کے منہ میں گھی شکر، مگر صبح شام، بلڈ پریشر، شوگر، بڑھا ہوا ٹی جی، یورک ایسڈ وغیرہ کی گولیاں کھا کھا کر میں سوچتا ہوں کہ اب "کھانے" کی بھی ایک گولی ہونی چاہیئے، اللہ اللہ۔
پاکستان میں روزانہ لنچ کے لئے گھنٹہ دو انتظار کرنے کے بعد میرا بھی دل ہے کہ کھانے کی ایک دو گولیاں ہوں تو آدھا دن کھانے میں نہ صرف ہو
 

زیک

مسافر
انڈے، ٹماٹر، آلیو اور کھیرے کا سلاد

mp2c4t1.jpg
زیتون کا بکثرت استعمال دیکھ کر خوشی ہوئی
 
Top