بیگم نے ہمیں کیا کھلایا؟

عرفان سعید

محفلین
انڈے، ٹماٹر، آلیو اور کھیرے کا سلاد

mp2c4t1.jpg
 
عرفان سعید

محفلین
آم کے ساتھ سرخ مرچ کے ذائقہ کا تصور بھی محال ہو رہا ہے۔
جس آم اور سرخ مرچ کا تصور آپ کر رہے ہیں اس کے ساتھ تو محال ہی ہے۔
اس سلاد میں جو آم استعمال کیا جاتا ہے، وہ دراصل برازیل سے ہے اور ہمارے آموں کی نسبت کم میٹھا اور سخت ہوتا ہے۔
سرخ مرچ بھی ہمارے والی استعمال نہیں ہوسکتی، وہ بہت تیز ہوگی۔
ثابت ریڈ چلی (یورپین) کو بارک کاٹ کر استعمال کیا جاتا ہے۔
 
پاکستانی آم یہاں نئے نئے آئے ہیں۔ کل ہی ایک پیٹی خریدکر لایا تھا۔ آج سرخ مرچ ڈال کر چیک کروں گا :)
پاکستانی آموں کے ساتھ سرخ مرچ بھی پاکستانی استعمال کرنی ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
پاکستانی آم یہاں نئے نئے آئے ہیں۔ کل ہی ایک پیٹی خریدکر لایا تھا۔ آج سرخ مرچ ڈال کر چیک کروں گا :)

پاکستانی آموں کے ساتھ سرخ مرچ بھی پاکستانی استعمال کرنی ہے۔
جاسم محمد
اس کے بعد محفل پر مراسلہ مت کیجیے گا، ہمیں بھی ساتھ ساتھ اذیت ہو گی!
:)
 
سید عمران

محفلین
جاسم محمد
اس کے بعد محفل پر مراسلہ مت کیجیے گا، ہمیں بھی ساتھ ساتھ اذیت ہو گی!
:)
کبھی کبھار ہمارے یہاں آم کے کیوبز، باریک کَٹی ہوئی لچھے دار پیاز، سوکھا پودینہ، نمک اور کُٹی ہوئی لال مرچیں ملا کر بیسنی روٹی یا دال بھرے پراٹھے کے ساتھ کھائے جاتے ہیں!!!
 
جاسم محمد

محفلین
کبھی کبھار ہمارے یہاں آم کے کیوبز
ہمارے گھر میں آم کیوبز کی شکل میں ہی کھایا جاتا ہے۔ کیونکہ سیدھا کھاتے وقت بہت سا پھل چھلکے کےساتھ چپکا رہ جاتا ہے۔ جسے کوڑے دان میں پھینکتے ساتھ ہی مکھیاں وہاں اپنا میلا سجا لیتی ہیں :)
 
بافقیہ

محفلین
آلیو اور بازل کے ساتھ پاستا سلاد

9GIvnxw.jpg
واقعی عرفان سعید صاحب! ماشاءاللہ شوہر بیوی دونوں کھانوں سے ذوق رکھتے ہیں۔
ورنہ کہیں ایسا بھی ہوتا ہوگا کہ بیگم سے کوئی اچھی سی ڈش کی فرمائش ہوئی اور ہوئی بارش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کی۔ :LOL:
محمد عدنان اکبری نقیبی
 
بافقیہ

محفلین

محمد وارث

لائبریرین
کوئی ایک پر لطف واقعہ بھی سنائیے۔ جب آپ کو کچھ مزیدار کھانے کی خواہش ہوئی اور بیگم نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عرفان سعید محمد عدنان اکبری نقیبی محمد تابش صدیقی سید عمران جاسم محمد محمد وارث @دیگر
شکریہ محترم ٹیگ کرنے کے لیے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ مجھے کھانے پینے کا بالکل بھی شوق نہیں، ذرا سا بھی نہیں۔ بیگم کھانوں کی شوقین ہے لیکن پکا پکایا کھانے کی، جو اکثر میری جیب پر بھاری پڑتا ہے اور میری کھانے سے "نفرت" مزید بڑھ جاتی ہے۔ :)
 
Top