بیگم نے ہمیں کیا کھلایا؟

عرفان سعید

محفلین
پہلی بار گھر میں مَفِن بنائے

eyULSSt.jpg

اس ڈش کی تکریم کرتے ہوئے

3o8UBRY.jpg
 
عرفان سعید

محفلین
اس رنگ کی چائے پہلے نہیں دیکھی۔ اس کی کیمیائی صفات بتائیں :)
ارے بھائی چائے تو بے شمار رنگوں کی ہوتی ہے۔ جاپان میں گرین ٹی اور دیگر کے ہی بےشمار شیڈ دیکھے۔ اسی طرح جرمنی میں ہرب ٹی کی بےشمار ورائٹی تھی۔ مجھے اب یاد نہیں کہ تصویر والی چائے کون سی تھی۔ اس رنگ میں بھی کچھ اقسام موجود تھیں۔
 
جاسم محمد

گوگل کرنے پر اندازہ ہو رہا ہے۔ اصل میں ہم بدیسی یہاں بھی تیز پتی کی چائے پینے کے عادی ہیں۔ اس لئے اِدھر اُدھر کی نئی اقسام کی چائے کم کم ہی نوش فرماتے ہیں :)
 
عرفان سعید

محفلین
جرمنی کے سوا دو سالہ قیام کے دوران لی گئی تصاویر کے ذخیرے سے یہی کچھ برآمد ہوا۔ اب نیا مستقر تھا فن لینڈ، جہاں گذشتہ آٹھ سال سے مقیم ہوں۔ اب یہاں بنائے گئے چند کھانوں کی تصاویر اپ لوڈ کروں گا۔
 
عرفان سعید

محفلین
تراکیب والا معاملہ ابھی تک ادھار ہے۔۔۔
ادھار چکا دیا تو لڑی کو چار چاند لگ جائیں گے!!!
آپکی تجویز ہے تو بہت مناسب، لیکن اس کے لیے کافی وقت چاہیے۔ سرِ دست تصاویر اپ لوڈ کرتا ہوں۔ تراکیب کے لیے کاغذوں کا ایک پورا دفتر کھنگالنا پڑے گا، جو کسی اور وقت کے لیے۔
 
سید عمران

محفلین
آپکی تجویز ہے تو بہت مناسب، لیکن اس کے لیے کافی وقت چاہیے۔ سرِ دست تصاویر اپ لوڈ کرتا ہوں۔ تراکیب کے لیے کاغذوں کا ایک پورا دفتر کھنگالنا پڑے گا، جو کسی اور وقت کے لیے۔

وقتاً فوقتاً پوسٹ کرتے رہیں گے تو زیادہ وقت بھی نہیں لگے گا اور کام بھی پورا ہوجائے گا!!!
 
Top