اے خان آپ کے احوال پڑھ کر ایک مشہور شاعرہ کی غزل یاد آگئی!
میں کس گمان پہ تجھ کو پکارتی لڑکے !
مذاق کررہا تھا تو ؟ شرارتی لڑکے !
میں اپنی زندگی پہ اختیار رکھتی تو
تمہارے نام پہ ہر دن گزارتی لڑکے
تو اتنی دور ہے تھوڑا قریب ہوتا تو
میں بال کھینچتی ، غصہ اتارتی لڑ کے
تو میرے بعد بھی آخر کسی کا ہوجاتا
سو ، خودکشی سے قبل تجھ کو مارتی لڑکے !
مجھے عزیز ہے اپنی شکست تیرے ہاتھ
اگر میں جیت بھی جاتی تو ہارتی لڑکے !
تمہارے عشق میں بارڈر کراس کیوں کرلوں ؟
میں اپنے ملک سے مخلص ہوں بھارتی لڑکے !
کومل جوئیہ
آخر میں شاید آپ کو بچانے کے لئے اُنہوں نے بھارتی کا لفظ ڈال عوام کو گمراہ کر دیا۔
بشکریہ :
نیرنگ خیال بھائی!