بے وفائی پر مبنی اشعار کی تلاش میں

اے خان

محفلین
یہ ہمارا غیر مطبوعہ بے وفائی کا اعتراف ہے۔ لیکن یہ آپ کے کام شاید نہ آئے۔ :)

سال بہ سال وفاؤں کا اعادہ کرکے
بھول جاتے ہیں وطن ہم یونہی وعدہ کرکے

چار چھ لفظ بہ تکرار و تردّد کہہ کر
جاں چُھڑا لیتے ہیں لفظوں کو لبادہ کرکے

یہ شاید جشنِ آزادی والے دن لکھنا شروع کیا تھا لیکن بات یہیں رُک گئی۔

یہ تو جلتی آگ پر تیل ڈالنے جیسا ہے احمد بھائی
 
عبید بھائی بہت دنوں بعد کیا حال ہے ۔
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے۔ محفل میں تانک جھانک تو بہرحال رہتی ہے لیکن فرصت پہلے جیسی نہیں رہی اس لیے مراسلے کی نوبت کم ہی آتی ہے۔
اور آپ سنائیں۔ یہ جان کر افسوس ہوا کہ آپ بےوفا ہیں۔ :):):)
 

اے خان

محفلین
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے۔ محفل میں تانک جھانک تو بہرحال رہتی ہے لیکن فرصت پہلے جیسی نہیں رہی اس لیے مراسلے کی نوبت کم ہی آتی ہے۔
اور آپ سنائیں۔ یہ جان کر افسوس ہوا کہ آپ بےوفا ہیں۔ :):):)
مجھے بھی جان کر بہت افسوس ہوا بہت:cry:
 
ہمارے تایا مرحوم کا ایک شعر ہے

تم خوئے بے وفائی سے مجبور ہو گئے
ہم آگئے کہے میں غمِ روزگار کے

آپ ایسا کریں، ان کو یہ الٹا سنا دیں، کچھ اس طرح
ہم خوئے بے وفائی سے مجبور ہو گئے
تم آگئے کہے میں غمِ روزگار کے
ہاں اگر موصوفہ جاب نہیں کرتیں تو پھر یہ ان ویلڈ ہوجائے گا :)
 

محمداحمد

لائبریرین
اے خان آپ کے احوال پڑھ کر ایک مشہور شاعرہ کی غزل یاد آگئی!

میں کس گمان پہ تجھ کو پکارتی لڑکے !
مذاق کررہا تھا تو ؟ شرارتی لڑکے !
میں اپنی زندگی پہ اختیار رکھتی تو
تمہارے نام پہ ہر دن گزارتی لڑکے
تو اتنی دور ہے تھوڑا قریب ہوتا تو
میں بال کھینچتی ، غصہ اتارتی لڑ کے
تو میرے بعد بھی آخر کسی کا ہوجاتا
سو ، خودکشی سے قبل تجھ کو مارتی لڑکے !
مجھے عزیز ہے اپنی شکست تیرے ہاتھ
اگر میں جیت بھی جاتی تو ہارتی لڑکے !
تمہارے عشق میں بارڈر کراس کیوں کرلوں ؟
میں اپنے ملک سے مخلص ہوں بھارتی لڑکے !
کومل جوئیہ

آخر میں شاید آپ کو بچانے کے لئے اُنہوں نے بھارتی کا لفظ ڈال عوام کو گمراہ کر دیا۔ :)

بشکریہ : نیرنگ خیال بھائی!
 
اے خان آپ کے احوال پڑھ کر ایک مشہور شاعرہ کی غزل یاد آگئی!

میں کس گمان پہ تجھ کو پکارتی لڑکے !
مذاق کررہا تھا تو ؟ شرارتی لڑکے !
میں اپنی زندگی پہ اختیار رکھتی تو
تمہارے نام پہ ہر دن گزارتی لڑکے
تو اتنی دور ہے تھوڑا قریب ہوتا تو
میں بال کھینچتی ، غصہ اتارتی لڑ کے
تو میرے بعد بھی آخر کسی کا ہوجاتا
سو ، خودکشی سے قبل تجھ کو مارتی لڑکے !
مجھے عزیز ہے اپنی شکست تیرے ہاتھ
اگر میں جیت بھی جاتی تو ہارتی لڑکے !
تمہارے عشق میں بارڈر کراس کیوں کرلوں ؟
میں اپنے ملک سے مخلص ہوں بھارتی لڑکے !
کومل جوئیہ

آخر میں شاید آپ کو بچانے کے لئے اُنہوں نے بھارتی کا لفظ ڈال عوام کو گمراہ کر دیا۔ :)

بشکریہ : نیرنگ خیال بھائی!
واہ واہ! کیسے کیسے گوہرہائے نادر موجود ہیں اردو ادب میں ۔۔۔ اور اس پر غضب یہ کہ مشہور، بلکہ ’’المشہور‘‘ بھی ہیں :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کر دیں مجھے بدنام۔۔۔ میں تو آج بھی کہتا ہوں کہ "سخت جوئیہ" وقت کی ضرورت ہے۔ محفلین میں سے کوئی بھی یہ نام اٹھا کر شاعر بن جائے۔ میں کبھی کریڈٹ کا نہ کہوں گا۔ اوپن سورس سمجھیں سب۔۔۔۔
سخت جوئیہ بھی ہیں نیرنگ بھائی ۔۔۔ مگر وہ اپنی سختی کے پیش نظر شاعری کے دور رہتے ہیں اور یوٹیوب پر کاروبار کرنے کے گُر سکھاتے ہیں ۔۔۔ شاہد علی جوئیہ نام ہے ان کا :)
 
بے وفائی کی خو نہ تھی ہم میں
ہم نے چاہا تجھے بھی، اُس کو بھی

پنجابی کے ایک لہجے میں ’جائی‘ جگہ کو کہا جاتا ہے۔ تو یہاں شعر کی مناسبت سے کہا جا سکتا ہے کہ وہ ہر۔۔۔ جائی تھے۔ :)
 

فاخر

محفلین
تمام لوگوں کے تبصرے بغور از اول تا آخر تمام زاویئے سے پڑھ ڈالا؛لیکن افسوس ہے کہ آپ کو اپنی پسند کا کوئی بھی شعر مناسب نہیں لگا۔ اور بات بھی سچی ہے کہ کوئی بھی شخص کسی شخص کے مطالبات کو پورے نہیں کرسکتا؛میرا خیال ہے کہ آپ اس سلسلے میں خود ’’خامہ فرسائی‘‘ یعنی شعر کہنے کی کوشش کریں۔ آپ اپنے خیالات کے مطابق عمدہ اور اپنی پسند کا شعر کہیں گے۔
میرا تو خیال ہے کہ اگر اس دور میں حافظ شیرازی ’’امام الغزل‘‘، شیخ سعدی ’’امام العشق‘‘، میر تقی میر ’’امام العشاق‘‘، فردوسی ،نظیری نظامی ، مرزا غالبؔ، غلام مصحفی، آتشؔ ، آرزوؔ مبارک، شہنشاہِ غزل جگرؔ مرادآبادی،جوشؔ ملیح آبادی اور فراقؔ گورکھپوری، فیض احمد فیضؔ ، احمد فراز ؔ ، ساغرؔ صدیقی، بشیر بدر، جیسے عظیم شعراء بھی آپ کے خیالات کی ترجمانی کرنا چاہیں، تو آپ کے خیالات کی ترجمانی سے قاصر و عاجز رہیں گے۔ اس لئے دست بستہ عرض ہے کہ آپ خود اپنے خیالات قلمبند کرنا شروع کردیں، فی الوقت اردو اور فارسی ادب آپ کی پسند کی شاعری پیش کرنے سے قاصر ہے۔
:notlistening::nailbiting::nailbiting::callme:
 

اے خان

محفلین
اے خان آپ کے احوال پڑھ کر ایک مشہور شاعرہ کی غزل یاد آگئی!

میں کس گمان پہ تجھ کو پکارتی لڑکے !
مذاق کررہا تھا تو ؟ شرارتی لڑکے !
میں اپنی زندگی پہ اختیار رکھتی تو
تمہارے نام پہ ہر دن گزارتی لڑکے
تو اتنی دور ہے تھوڑا قریب ہوتا تو
میں بال کھینچتی ، غصہ اتارتی لڑ کے
تو میرے بعد بھی آخر کسی کا ہوجاتا
سو ، خودکشی سے قبل تجھ کو مارتی لڑکے !
مجھے عزیز ہے اپنی شکست تیرے ہاتھ
اگر میں جیت بھی جاتی تو ہارتی لڑکے !
تمہارے عشق میں بارڈر کراس کیوں کرلوں ؟
میں اپنے ملک سے مخلص ہوں بھارتی لڑکے !
کومل جوئیہ

آخر میں شاید آپ کو بچانے کے لئے اُنہوں نے بھارتی کا لفظ ڈال عوام کو گمراہ کر دیا۔ :)

بشکریہ : نیرنگ خیال بھائی!
فیس بک پر ان کو دیکھتا رہتا ہو بابے قسم کے لوگ ان کے مداح ہیں ان سے تو اچھی ہماری محبوبہ شاعری کرتی ہے۔
 
Top