"بے پر کی" لکھنے اور اڑانے کے رہنما اصول!

شزہ مغل

محفلین
یہ تو مجھے گوگل ٹرانسلیٹ کے مطابق اسویڈش یا ڈینش لگ رہی ہے۔ نارویجن زبان بھی دو طریقوں سے لکھی جاتی ہے ۔ ایک تو Bokmål ہے جو کہ رائج العام ہے اور قومی زبا ن کا درجہ رکھتی ہے۔
دوسری Nynorsk ہے جو کہ زیادہ تر حکومتی ثقافتی اداروں میں ہی استعما ل ہوتی ہے۔ البتہ اسے مقامی طور پر عام استعمال کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے کیونکہ یہ زبان مصنوعی ہے یعنی اسے مختلف قدیم نارویجن بولیوں کے امتزاج سے تخلیق کیا گیا تھا۔ :)
یہاں بے پر کی اڑانے کا کہا گیا تھا آپ تو اڑتی چڑیا کے پر کاٹنے لگے
 

شزہ مغل

محفلین
اپنے خانساماں کے لئے

ادھ پکی کھچڑی ہے نوش فرمائیں گے کیا
توبہ خالی پیٹ ہی دفتر چلے جائیں گے کیا


چائے میں لہسن کی بو آگئی ہے تو کیا ہوا
اللہ اللہ آپ ماں بہن پر اتر آئیں گے کیا


دودھ میں مکھی تھی چوہا تو نہیں تھا حضور
ہاتھ دھو کر پیچھے ہی پڑ جائیں گے کیا


جل گئی ہیں ساری روٹیاں تو کیا ہوا
آپ ایک نوالہ تک منہ میں نہ لے جائیں گے کیا


نیم کے پتوں کی چٹنی توس پر کیا مل کے دوں
یہ بھی اگر کھاتے نہیں تو اور پھر کھائیں گے کیا


گھر میں آٹے کی سویاں تھی وہ بھی بکری کھا گئی
بُھٹے کی داڑھی سویاں جان کے کھائیں گے کیا


پیاز کا حلوہ بنادوں ذرا رک جائیے
بھوکے رہ کر میری ناک کٹوائیں گے کیا


بدمزاجی حد سے گذری بندہ پرور کب تک
ہم کہیں گے کھائیے اور آپ کہیں کھائیں گے کیا
واہ!!!! کیا کھاتی پیتی بے پر کیاں ہیں
 

arifkarim

معطل
یہاں بے پر کی اڑانے کا کہا گیا تھا آپ تو اڑتی چڑیا کے پر کاٹنے لگے
میں نے بھی یہ بے پرکی ہی اڑائی ہے۔ چونکہ یہاں سوائے میرے کسی کو بھی نارویجن زبان کی الف ب بھی نہیں آتی۔ یوں درج بالا ’’معلومات‘‘ کو درست حقائق سمجھنے والوں پر میں زور کا قہقہ ہی لگا سکتا ہوں :)
 

عثمان

محفلین
اصول نمبر ایک : اصول نمبر دو پر نظر ڈالیں۔
اصول نمبر دو : نمبر تین پر نظر ڈالیں۔
۔۔
۔۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔۔۔ اصول نمبر ایک غور سے پڑھیں۔
 
Top