بے پر کی

واہ سعود بھائی کیا خوبصورت خط ہے۔ لاجواب۔۔۔ اب تو آپ کے خط بنام فلاں و فلاں پڑھنے کی آرزو بھی گدگدا رہی ہے۔۔۔۔ کبھی اس پر بھی کچھ ہوجائے۔۔۔ :p
یہ دو دفعہ فلاں لکھ کر غیر محسوس انداز میں کوئی الزام لگانے کی کوشش تو نہیں ہو رہی؟ :) :) :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
واقعی حیرت ہے! :) :) :)
ہم نے سوچا کہ عائش پری اور آپ تمثیل نگاری کو لے کر کچھ فرما رہے ہیں تو یقیناً ہم سے کوئی خطا سرزد ہوئی ہوگی لہٰذا ایک دفعہ پھر سے پڑھا لیکن ہماری کمزور بصارت کو تو کوئی قابل مواخذہ بات نظر نہیں آئی! :) :) :)
کوئی بھی نظر نہیں آئی
حالانکہ سارا مضمون قابل مواخذہ ہے بھیا
 
ابھی آپ کو شک ہے۔۔۔۔ :p ویسے ایسی باتوں کو الزام نہیں کہتے۔۔۔ :D
پروردگار کی پناہ ایسے غیر الزاموں سے! :) :) :)
یہ تو کوئی سلسلہ شاپریت کے مریدین کی باہم گفتگو محسوس ہوتی ہے۔۔۔ :D
احمد بھائی، بس اب دیکھ لیں آگے کا کیا پروگرام ہے، کیونکہ اس معاملے سے جڑی دوسری شخصیت کے کان میں بات پڑ گئی پھر تو نینی بھیا کی بھی خیر نہیں (ہماری تو ویسے بھی نہیں رہتی)۔ :) :) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
لا حول و لا قوۃ الا باللہ! :) :) :)
ظالمو! لگتا ہے کوچہ فلاں و ڈھمکاں کے مہتمم سے کہہ کر آپ کے خلاف کوئی باقاعدہ تحریری اجلاس منعقد کروانا ہوگا اور موضوع ہوگا "ترک سخندازی برائے کل وقتی برادر پروری"۔ :) :) :)

اتنی مشکل بات سمجھنے میں ہمیں دو تین دن لگے۔ :D:p

اور اس مہلت سے فائدہ اُٹھا کر جناب نے تحریرِ مقدس میں تحریف فرمادی۔ ساتھ ساتھ جناب نے شہنشاہِ شاپراِزم کو بھی ہاتھ مار دیا کہ آپ بھی رِنگ میں چلے آئیے۔ :):D:p

اب ہم کیا کہیں۔ :) گویم مشکل ونہ گویم مشکل۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
اتنی مشکل بات سمجھنے میں ہمیں دو تین دن لگے۔ :D:p
اب جلدی جلدی ہمیں بھی سمجھا دیں۔ :) :) :)
اور اس مہلت سے فائدہ اُٹھا کر جناب نے تحریرِ مقدس میں تحریف فرمادی۔ ساتھ ساتھ جناب نے شہنشاہِ شاپراِزم کو بھی ہاتھ مار دیا کہ آپ بھی رِنگ میں چلے آئیے۔ :):D:p
اجی وہ تحریف تو بقدر بادام بھی نہ تھی، بس درستگی املا سے کچھ ذرا سی نکلتی ہوئی تدوین تھی۔ :) :) :)
اب ہم کیا کہیں۔ :) گویم مشکل ونہ گویم مشکل۔ :)
گویم مشکل تر و نہ گویم مشکل ترین! :) :) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
اب جلدی جلدی ہمیں بھی سمجھا دیں۔ :) :)

یقیناً آپ ہماری معاملہ فہمی کا امتحان لینا چاہ رہے۔ حالانکہ اس بابت ہم بارہا فرما چاکے ہیں کہ ہماری معاملہ فہمی غلط فہمی سے آگے جانا پسند نہیں کرتی۔ :) :) :)

اجی وہ تحریف تو بقدر بادام بھی نہ تھی، بس درستگی املا سے کچھ ذرا سی نکلتی ہوئی تدوین تھی۔ :) :)

ہاہاہاہاہا۔۔۔۔!

چلیے املے کی درستگی تک تو ٹھیک ہے، تاہم معلومات کی درستگی کے لئے عرض کر دیں کہ مذکورہ اصل نسخہ یعنی نقل بمطابق اصل 'ایک صاحب' کی فیس بک کی بات چیت کی کھڑکی میں آویزاں ہے۔ :) لیکن پھر وہی بات کہ ہماری معاملہ فہمی کو خاطر میں لایا جائے تو ہمارے لئے دونوں تحریریں یکساں ہی ہیں۔ :)

گویم مشکل تر و نہ گویم مشکل ترین! :) :)

:quiet:

-----

ویسے ہر بار آپ کی تحریر کا اقتباس لیتے ہوئے ایک مسکراہٹ دغا دے جاتی ہے۔ پچھلی بار تو ہم نے اپنی طرف سے ایک ایک مسکراہٹ ارسال کر دی تھی لیکن اب کے کوچہء آلکساں کی رُکنیت کی لاج رکھتے ہوئے ایسے ہی ارسال کر رہے ہیں۔ :) :) :)
 
Top