بے پر کی

لاریب مرزا

محفلین
صد بسم اللہ! بلکہ ہم تو کہتے ہیں کہ آپ کسی روز اپنی طالبات اور ہمجولی معلمات کے ساتھ جمع متکلم کے صیغے میں بات کر کے انھیں بے ہوش کرنے کا اہتما کر گذریں۔ :) :) :)
نہیں نا سعود بھائی!! ہمیں صرف جمع متکلم کے صیغے سے ان کو بے ہوش نہیں کرنا، بلکہ ثقیییییل ، گاڑھی اور بھاری بھر کم اردو کا تڑکا بھی لگانا ہے ساتھ.. :D :p
اب اتنی ثقیل اردو سیکھنے میں وقت لگے گا نا.. :unsure:
 
اس کے لیے تو آپ ہماری اپنی خود کی بے حد دلاری اور پیاری سی محفل کی ہر دلعزیز پری عائشہ عزیز سے چھ ماہ کا مشکل اردو کا سریع الاثر مختصر کورس کرنا ہوگا وہ بھی باقاعدہ فیس ادائگی قبل از وقت سکہ رائج الوقت کے ساتھ۔ :) :) :)
 
اچھا!! تو آپ نے بھی عائشہ سے ہی سیکھی تھی۔ :p
بے حد پیاری اور دلاری عائشہ پری :)!! کیا آپ ہماری ساتھی معلمات اور طالبات کو بے ہوش کرنے میں ہماری مدد کریں گی؟؟ :D
اور چونکہ سعود بھائی نے کہا ہے تو سکہ رائج الوقت کے مطابق فیس کی تفصیلات بھی بتا دیں :D
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اس کے لیے تو آپ ہماری اپنی خود کی بے حد دلاری اور پیاری سی محفل کی ہر دلعزیز پری عائشہ عزیز سے چھ ماہ کا مشکل اردو کا سریع الاثر مختصر کورس کرنا ہوگا وہ بھی باقاعدہ فیس ادائگی قبل از وقت سکہ رائج الوقت کے ساتھ۔ :) :) :)
اور نہیں تو کیا سعود بھیا اور فاتح بھائی لوگوں کو مشکل اردو میں نے ہی تو سکھائی تھی۔ میرے لیے پگڑی بھی لائی گئی تھی لمبی سی :p:love::biggrin:
 
اچھا!! تو آپ نے بھی عائشہ سے ہی سیکھی تھی۔ :p
اس "تھی" کا کیا مطلب ہے؟ ہم تو اب بھی اپنی عائشہ پری سے ہی سیکھ رہے ہیں۔ روزانہ کی بنیادوں پر مشکل اردو کو کوٹا "ری فل" کرواتے ہیں تب کہیں جا کر دن بھر گزارا ہوتا ہے۔ کبھی کبھی زیادہ لکھنا پڑ جائے تو ہنگامی صورتحال میں ایک سے زائد دفعہ ری فل کی نوبت آ جاتی ہے۔ :) :) :)
 
لاریب مرزا

محفلین
کیمسٹری لیب سے کلوروفارم لا دیتی ہوں :rollingonthefloor:
ہاہاہاہاہا!! ارے نہیں بہنا :D
یہ شارٹ کٹ ہمیں نہیں چاہیے.. :p ہم تو سب کو انگشت بدنداں کرنا چاہتے ہیں۔ :D ہمیں کوئی مشکل سی تقریر ہی لکھ دیں جو ہم یاد کر کے سب پر رعب و دبدبہ جمانے کی ابتداء کر سکیں۔. :p
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اس "تھی" کا کیا مطلب ہے؟ ہم تو اب بھی اپنی عائشہ پری سے ہی سیکھ رہے ہیں۔ روزانہ کی بنیادوں پر مشکل اردو کو کوٹا "ری فل" کرواتے ہیں تب کہیں جا کر دن بھر گزارا ہوتا ہے۔ کبھی کبھی زیادہ لکھنا پڑ جائے تو ہنگامی صورتحال میں ایک سے زائد دفعہ ری فل کی نوبت آ جاتی ہے۔ :) :) :)
ہائے اللہ جی!!:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
ہم تو باقاعدہ پائپ لائن کے بارے میں غور کر رہے ہیں تاکہ مشکل اردو کی ترسیل کا تسلسل بنا رہے۔ البتہ اپنے پاس ہمیں ایک چھوٹا سا بفر اسپیس بنانا ہوگا تاکہ کنزپشن اور سپلائی کوئی اسمود رکھا جا سکے۔ :) :) :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ہاہاہاہاہا!! ارے نہیں بہنا :D
یہ شارٹ کٹ ہمیں نہیں چاہیے.. :p ہم تو سب کو انگشت بدنداں کرنا چاہتے ہیں۔ :D ہمیں کوئی مشکل سی تقریر ہی لکھ دیں جو ہم یاد کر کے سب پر رعب و دبدبہ جمانے کی ابتداء کر سکیں۔. :p
تو انگشت پر چاکلیٹ لگا دیں پھر :rollingonthefloor:
تقریر تو ایک بار لکھی تھی میں نے۔۔ لیکن وہ مشکل اردو میں نہیں ہے کیونکہ وہ محفل پر سب لوگوں نے پڑھنا تھی تو میں نے سوچا بعد میں جو سارے لوگ میرے سے مشکل اردو کی تشریح کروائیں گے اس لیے پہلے ہی آسان لکھو :rollingonthefloor:
 
لاریب مرزا

محفلین
ہم تو باقاعدہ پائپ لائن کے بارے میں غور کر رہے ہیں تاکہ مشکل اردو کی ترسیل کا تسلسل بنا رہے۔ البتہ اپنے پاس ہمیں ایک چھوٹا سا بفر اسپیس بنانا ہوگا تاکہ کنزپشن اور سپلائی کوئی اسمود رکھا جا سکے۔ :) :) :)
جب یہ پائپ لائن بچھائی جائے تو ہمیں بھی اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ اور ہمیں تو دو طرفہ سپلائی چاہیے.. :D
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ہم تو باقاعدہ پائپ لائن کے بارے میں غور کر رہے ہیں تاکہ مشکل اردو کی ترسیل کا تسلسل بنا رہے۔ البتہ اپنے پاس ہمیں ایک چھوٹا سا بفر اسپیس بنانا ہوگا تاکہ کنزپشن اور سپلائی کوئی اسمود رکھا جا سکے۔ :) :) :)
ٹھیک ہے پھر اس کا ریٹ بھی پیٹرول سے ڈبل ہوگا اتنے عرصے سے بند پاکٹ منی کی کسر بھی تو نکالنا ہے :rollingonthefloor:
ویسے آپ میرا مذاق تو نہیں اڑا رہے ناں بھیا صاحب :oops:
 
Top