بے پر کی

عائشہ عزیز

لائبریرین
نہیں تو پتر! بلکہ ہم تو سوچ رہے تھے کہیں وہ بڑے بھیا ہم تو نہیں تھے؟ ویسے ایسا لگتا نہیں کیونکہ ایسے موقع پر تو ہم امی کی آمد سے پہلے اپنے کمرے کی صفائی خود کر لیتے اور پتر کو چپکے سے ٹیکسٹ بھیج دیتے کہ بیٹا تسی لیٹے رہو، فکر دی گل ای کوئی نئیں۔ :) :) :)
ہائے اللہ جی! بھیا صاحب آپ تو امریکہ چلے گئے تھے ناں:cautious: جب آئیں گے ناں تو خوب پتا لگ جائے گا کتنی صفائی کر لیتے ہیں بچو
 
ہائے اللہ جی! بھیا صاحب آپ تو امریکہ چلے گئے تھے ناں:cautious: جب آئیں گے ناں تو خوب پتا لگ جائے گا کتنی صفائی کر لیتے ہیں بچو
ارے بٹیا بابو، اب تو وہ والے بھیا بھی آئیں گے لوٹ کر تو کمرے کی صفائی یا ناشتے کی تیاری کے لیے پتر کا انتظار نہیں کیا کریں گے۔ اب ان کو بھی چولھے چکی کی عادت پڑ چکی ہے، پھر ہم تو سدا کے پردیسی رہے ہیں۔ :) :) :)
 
وہ واپس آئیں گے تو مل کر ان کی شادی کر دیں گے ہم کوئی سازش کرکے۔۔ تو آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ اب آپ امریکہ ہی رہیں گے۔۔ہے کوئی تک بھیا صاحب!
 
وہ واپس آئیں گے تو مل کر ان کی شادی کر دیں گے ہم کوئی سازش کرکے۔۔ تو آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ اب آپ امریکہ ہی رہیں گے۔۔ہے کوئی تک بھیا صاحب!
شونا پتر جی، ہم کبھی کبھی ڈبل کراس بھی کر جاتے ہیں، اس لیے سازش والی بات پر پھر سے غور کر لیں۔ :) :) :)
 
لاریب مرزا

محفلین
ایک تھا مَونا ایک تھی مَونی، مونا نے مارا مونی گئی روٹھنے۔

جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے۔۔۔ ایک پیڑ ملا۔ پیڑ نے پوچھا مونی دائی مونی دائی کہاں جا رہی ہو؟ مونی بولی نہ کوئی غلطی نہ کوئی خطا، مونا نے مارا مونی چلی روٹھنے، کیا مجھے اپنے پاس رکھو گے؟ پیڑ نے کہا رکھ لوں گا۔ مونی نے پوچھا کیا کھلاؤ گے، کیا پلاؤ گے، کیا بچھاؤ گے، کیا اوڑھاؤ گے؟ پیڑ بولا پھل کھلاؤں گا، گوند پلاؤں گا، پتے بچھاؤں گا، پتے اوڑھاؤں گا۔ مونی بولی، نہیں مجھے نہیں رہنا۔۔۔ اور آگے چل پڑی۔

جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے۔۔۔ ایک کنواں ملا۔ کوئیں نے پوچھا مونی دائی مونی دائی کہاں جا رہی ہو؟ مونی بولی نہ کوئی غلطی نہ کوئی خطا، مونا نے مارا مونی چلی روٹھنے، کیا مجھے اپنے پاس رکھو گے؟ کوئیں نے کہا رکھ لوں گا۔ مونی نے پوچھا کیا کھلاؤ گے، کیا پلاؤ گے، کیا بچھاؤ گے، کیا اوڑھاؤ گے؟ کنواں بولا مینڈھک کھلاؤں گا، پانی پلاؤں گا، پانی بچھاؤں گا، پانی اوڑھاؤں گا۔ مونی بولی، نہیں مجھے نہیں رہنا۔۔۔ اور آگے چل پڑی۔

جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے۔۔۔ ایک تالاب ملا۔ تالاب نے پوچھا مونی دائی مونی دائی کہاں جا رہی ہو؟ مونی بولی نہ کوئی غلطی نہ کوئی خطا، مونا نے مارا مونی چلی روٹھنے، کیا مجھے اپنے پاس رکھو گے؟ تالاب نے کہا رکھ لوں گا۔ مونی نے پوچھا کیا کھلاؤ گے، کیا پلاؤ گے، کیا بچھاؤ گے، کیا اوڑھاؤ گے؟ تالاب بولا مچھلی کھلاؤں گا، پانی پلاؤں گا، کیچڑ بچھاؤں گا، کنول کے پتے اوڑھاؤں گا۔ مونی بولی، نہیں مجھے نہیں رہنا۔۔۔ اور آگے چل پڑی۔

جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے۔۔۔ ایک گھسیارا ملا۔ گھسیارے نے پوچھا مونی دائی مونی دائی کہاں جا رہی ہو؟ مونی بولی نہ کوئی غلطی نہ کوئی خطا، مونا نے مارا مونی چلی روٹھنے، کیا مجھے اپنے پاس رکھو گے؟ گھسیارے نے کہا رکھ لوں گا۔ مونی نے پوچھا کیا کھلاؤ گے، کیا پلاؤ گے، کیا بچھاؤ گے، کیا اوڑھاؤ گے؟ گھسیارا بولا دال چاول کھلاؤں گا، گائے کا دودھ پلاؤں گا، گھاس پھوس بچھاؤں گا، ٹاٹ اوڑھاؤں گا۔ مونی بولی، نہیں مجھے نہیں رہنا۔۔۔ اور آگے چل پڑی۔

جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے۔۔۔ ایک پہاڑ ملا۔ پہاڑ نے پوچھا مونی دائی مونی دائی کہاں جا رہی ہو؟ مونی بولی نہ کوئی غلطی نہ کوئی خطا، مونا نے مارا مونی چلی روٹھنے، کیا مجھے اپنے پاس رکھو گے؟ پہاڑ نے کہا رکھ لوں گا۔ مونی نے پوچھا کیا کھلاؤ گے، کیا پلاؤ گے، کیا بچھاؤ گے، کیا اوڑھاؤ گے؟ پہاڑ بولا ہوا کے جھونکے کھلاؤں گا، ندی کا پانی پلاؤں گا، پتھر بچھاؤں گا، گھاس پھوس اوڑھاؤں گا۔ مونی بولی، نہیں مجھے نہیں رہنا۔۔۔ اور آگے چل پڑی۔

جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے۔۔۔ ایک چوہا ملا۔ چوہے نے پوچھا مونی دائی مونی دائی کہاں جا رہی ہو؟ مونی بولی نہ کوئی غلطی نہ کوئی خطا، مونا نے مارا مونی چلی روٹھنے، کیا مجھے اپنے پاس رکھو گے؟ چوہے نے کہا رکھ لوں گا۔ مونی نے پوچھا کیا کھلاؤ گے، کیا پلاؤ گے، کیا بچھاؤ گے، کیا اوڑھاؤ گے؟ چوہا بولا جو کہو گی کھلاؤں گا، جو کہو گی پلاؤں گا، جو کہو گی بچھاؤں گا، جو کہو گی اوڑھاؤں گا۔ مونی بولی، تمہارے ساتھ رہ لوں گی۔۔۔ اور چوہے کے گھر رک گئی۔

دونوں ہنسی خوشی رہنے لگے، چوہے کا گھر راجا کے گھر کے پاس تھا۔ مونی جو طلب کرتی، چوہا زمین کے نیچے سرنگ بنا کر راجا کے گھر سے لے آتا۔ ایک دن مونی نے پوچھا چوہے چوہے تمہارے لیے کیا پکاؤں؟ چوہا بولا کڑھی بنا لو۔ مونی بولی بیسن لاؤ دہی لاؤ مرچ لاؤ نمک لاؤ سوڈا لاؤ تیل لاؤ۔ چوہا سرنگ میں گھسا اور سارا سامان لے آیا۔ مونی نے پکوڑے تلے، دہی بیسن کا گھول بگھارا اس میں پکوڑے ڈال کر پکنے کے لیے چھوڑ دیا۔ مونی بولی چوہے چوہے، تم یہیں رہو، میں کوئیں سے پانی بھر کر لاتی ہوں، تب تک کڑھی بن جائے گی تو ساتھ بیٹھ کر کھائیں گے۔ چھوہا بولا ٹھیک ہے۔ مونی گھڑا لے کر پانی لانے چلی گئی اور چوہا چولھے کے پاس دیکھ بھال کرنے لگا۔ کڑھی کی خوشبو سے چوہے کا دل للچایا اور اس نے سوچا تھوڑا سا چکھ لوں۔ چوہا ڈر گیا کہ مونی نے ایسا کرتے دیکھ لیا تو ڈانٹے گی۔ چوہے نے مونی کے ڈر سے اندر سے دروازے کی کنڈی لگا لی۔ مارے لالچ کے چوہا ہنڈیا میں کود گیا اور گرم کڑھی میں ڈوب گیا۔

مونی پانی لے کر آئی تو دروازا بند پایا۔ کنڈی کھٹکھٹائی، آواز لگائی، چوہے چوہے دروازہ کھول، چوہے چوہے کچھ تو بول۔ چوہا نہ بولا دروازہ نہ کھولا۔ مونی نے بڑھئی بلوایا گھر کا دروازہ کٹوایا۔ سب کچھ بکھرا پڑا ہوا تھا، کڑھی میں چوہا مرا ہوا تھا۔ مونی دوڑی یہاں وہاں، مونی روئی بھاں بھاں۔۔۔ ایک تھا مونا ایک تھی مونی، مونا نے مارا مونی گئی روٹھنے۔۔۔

:) :) :)
مونی گئی جب روٹھنے تو جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے۔۔۔ ایک سعود بھائی ملے۔ :D سعود بھائی نے پوچھا مونی بٹیا مونی بٹیا کہاں جا رہی ہیں؟ :p مونی بولی ، مونی چلی روٹھنے، کیا مجھے اپنے پاس رکھیں گے؟ :D سعود بھائی نے کہا رکھیں گے۔ مونی نے پوچھا کیا کھلائیں گے ، کیا پلائیں گے، کیا بچھائیں گے ، کیا اوڑھائیں گے؟؟ سعود بھائی نے کہا " سانوں کی پتا" :p مونی بولی، ہونہہ!! جائیں پھر، ہم بھی نہیں رہتے. :ROFLMAO:
سعود بھائی!! اتنا چلایا آپ نے بےچاری مونی کو.. :D اور آخر میں یعنی کہ وہ پھر روٹھنے چلی؟؟ :p
خوووووووب بے پر کی لکھی!! :applause::applause::applause::applause:
 
فرحت کیانی

لاریب بٹیا، آپ نے تو بے چاری مونی کو لکھنوی انداز دے دیا اور ہمیں پنجابی لہجہ دھما دیا۔ اب ایسے میں جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے۔۔۔ لکھنؤ سے پنجاب تک کے سفر میں چلنا تو پڑے گا۔ :) :) :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اور نہیں تو کیا۔
اتنے دنوں سے کسی کو ڈانٹا نہیں عائشہ۔ میری تو ڈانٹ والی بندوق کو زنگ ہی لگتا جا رہا ہے۔ کیا کروں؟
تھینک یو تھینک یو :love:
کہاں غائب ہیں بابا۔۔میں مس کر رہی تھی۔ :)
اور ایک بات بھی بتانا تھی آپ کو
 
لاریب مرزا

محفلین
لاریب بٹیا، آپ نے تو بے چاری مونی کو لکھنوی انداز دے دیا اور ہمیں پنجابی لہجہ دھما دیا۔ اب ایسے میں جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے جاتے۔۔۔ لکھنؤ سے پنجاب تک کے سفر میں چلنا تو پڑے گا۔ :) :) :)
ہاہاہا.. مونی کو سعود بھیا کا لکھنوی لہجہ بھایا ہو گا نا.. اسی لیے مونی نے بھی اختیار کر لیا۔ :D ویسے ہم بھی یہ سوچ رہے تھے کہ جب اچھی اردو ہی سیکھنی ہے تو پورے اہتمام کے ساتھ سیکھیں، اور ہم بھی سعود بھائی کے ساتھ ان کی لکھنوی لہجے میں بات کریں تو کیا ہی اچھا ہو.. :D
 
ہاہاہا.. مونی کو سعود بھیا کا لکھنوی لہجہ بھایا ہو گا نا.. اسی لیے مونی نے بھی اختیار کر لیا۔ :D ویسے ہم بھی یہ سوچ رہے تھے کہ جب اچھی اردو ہی سیکھنی ہے تو پورے اہتمام کے ساتھ سیکھیں، اور ہم بھی سعود بھائی کے ساتھ ان کی کے لکھنوی لہجے میں بات کریں تو کیا ہی اچھا ہو.. :D
صد بسم اللہ! بلکہ ہم تو کہتے ہیں کہ آپ کسی روز اپنی طالبات اور ہمجولی معلمات کے ساتھ جمع متکلم کے صیغے میں بات کر کے انھیں بے ہوش کرنے کا اہتما کر گذریں۔ :) :) :)
 
Top