عبید انصاری
محفلین
پڑے؟ پڑی؟کعبے پر پڑھے
پڑے؟ پڑی؟کعبے پر پڑھے
جو شوہر یہ کہے کہ یہ شکایت اس سے کبھی نہیں ہوئی، تو یا تو اس کی آج ہی شادی ہوئی ہے، یا جھوٹ بول رہا یے۔ماشاءاللہ بھیا ،
آپ کے حالات زندگی سے کافی تفصیلی معلومات ملی ، آپ بہت کمال کی شخصیت ہیں ،اپنی ذات کو آپ نے اتنی جگہ تقسیم کیا ہواہے اور ہر جگہ آپ منصفانہ انداز رویہ رکھا ہوا ہے ،
میرا سوال یہ ہے کہ آپ کی اتنی ہنگامہ خیززندگی میں کبھی ایسا موقع بھی آیا ہے کہ بھابی محترمہ نے آپ سے یہ شکایت کی کہ آپ مجھے وقت نہیں دیتے ہیں ؟
سوچ رہا ہوں ایسی شکایت میری بیوی کو عمر بھر نہ ہو ۔ کیا ایسا ممکن ہے؟جو شوہر یہ کہے کہ یہ شکایت اس سے کبھی نہیں ہوئی، تو یا تو اس کی آج ہی شادی ہوئی ہے، یا جھوٹ بول رہا یے۔
جماعت اسلامی سے گہرا اور رکنیت کا تعلق ہے، الحمد للہجماعت اسلامی سے کتنا اور کیسا تعلق ہے؟
جی ہاں بالکل ممکن ہے.سوچ رہا ہوں ایسی شکایت میری بیوی کو عمر بھر نہ ہو ۔ کیا ایسا ممکن ہے؟
آپ کے ہاں رکن بننے کیلئے کم سے کم عمر کتنی لازمی ہے.جماعت اسلامی سے گہرا اور رکنیت کا تعلق ہے، الحمد للہ
بالکل ممکن ہے۔ ایسی خاتون سے شادی کریں جو آپ کی کمپنی میں ایک منٹ بھی گزارنا پسند نہ کرےسوچ رہا ہوں ایسی شکایت میری بیوی کو عمر بھر نہ ہو ۔ کیا ایسا ممکن ہے؟
دلچسپ مشورہ ہے، اس کا ایک فائدہ تو یہ ہوگا کہ وہ اپنی دنیا میں رہے گی اور ہم اپنی دنیا میںبالکل ممکن ہے۔ ایسی خاتون سے شادی کریں جو آپ کی کمپنی میں ایک منٹ بھی گزارنا پسند نہ کرے
کوئی طے شدہ نہیں ہے۔ اگر اوسط کم سے کم عمر کہی جائے تو میرے اندازے کے مطابق 27،28 سال۔ بغیر کسی حساب کتاب کے، صرف اندازہ ہے۔آپ کے ہاں رکن بننے کیلئے کم سے کم عمر کتنی لازمی ہے.
علامہ اقبال کی شاعری کی انڈرائڈ ایپ بنانا، جو کہ بہت شاندار کام ہے، کا خیال کیسے آیا اور اس پر کتنا عرصہ لگا؟
اس سلسلے کی پہلی ایپ بناتے ہوئے یہ خیال ہرگز نہ تھا کہ اور بھی ایپس بناؤں۔
دراصل یہ دو مختلف خیالات کا انضمام تھا جو اس ایپ کی صورت میں سامنے آیا۔ عرصہ دراز سے علامہ اقبالؒ سے منسوب اشعار پر کڑھا کرتا تھا، اور ان پر اعتراض کر کے لوگوں کی ناراضگی مول لیا کرتا تھا۔ کچھ اشعار تو واضح اشارہ کر رہے ہوتے ہیں کہ ہم اقبالؒؒ تو کیا، اقبال مستری کے بھی اشعار نہیں ہیں، مگر جو درست اشعار ہوتے تھے، ان پر شبہ ہونے کے باوجود کوئی آسان ذریعہ ان کی تحقیق کا نہیں تھا۔ لہٰذا یہ خواہش رہتی تھی کہ کوئی ایسی ویب سائٹ ہونی چاہیے، جہاں اقبالؒ کا سارا کلام اکٹھا ہو۔ یعنی یہ خیال بھی نہ تھا کہ یہ کام میں کروں۔
دوسری جانب اینڈرائڈ ڈویلپمنٹ کے بڑھتے ہوئے کام کے سبب ایک خواہش تھی کہ اینڈرائڈ ڈویلپمنٹ سیکھی جائے۔ مگر کیسے سیکھی جائے؟
تو ایک دن اچانک ان دونوں خیالات کا ہنگامی اجتماع ہوا اور یہ طے پایا کہ علامہ اقبالؒ کا کلام سرچ ایبل فارمیٹ میں خود ہی دیا جائے اور اینڈرائڈ ایپلیکیشن کی صورت میں دیا جائے۔ اس میں تین کام اہم تھے۔ ایک تو ٹیکسٹ فارمیٹ میں سارا کلام ملنا، پھر اس کو مناسب طریقہ سے ڈیٹابیس میں محفوظ کرنا، اور اینڈرائڈ ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ سیکھنا۔
اور اسی ترتیب سے کام کیا۔ بہت ڈھونڈنے پر پتہ چلا کہ یہ سارا ٹیکسٹ تو اقبال اکیڈمی کی ویب سائٹ پر ہے۔ اور نہ صرف اردو بلکہ فارسی کلام بھی مکمل موجود ہے۔ مختلف ویب سائٹ ڈاؤنلوڈر ٹرائی کرنے کے بعد غالباً ایچ ٹی ٹریک سے کام ہو گیا۔ اب اگلا کام ویب پیجز میں سے ٹیکسٹ نکالنا تھا۔ اس کے لیے نوٹ پیڈ پلس پلس پر تمام ڈائریکٹری پر 3 مختلف ریجکس کے ذریعے ایچ ٹی ایم ایل ڈیٹا حذف کر کے ٹیکسٹ حاصل کیا۔ اور پھر ایک جاوا پروگرام لکھ کر ان تمام فائلز سے ڈیٹا اٹھا کر ڈیٹابیس میں محفوظ کیا۔ اس کے بعد ایپلیکیشن بنانی شروع کی تو بنتی چلی گئی۔ ایپلیکیشن بنانے کے سلسلہ میں محفل سے بھی مدد حاصل کی، یوں یہ ایپلیکشن تیار ہوئی۔ اگلی دو ایپلیکیشنز کے لیے یہی محفل سے احباب نے تیار کیا۔
۔
شکریہ برادر، یہ مراسلہ مس ہو گیا تھا۔
باقی بات تو ایک سوال کے جواب میں موجود ہے۔علامہ اقبال کی شاعری کی انڈرائڈ ایپ بنانا، جو کہ بہت شاندار کام ہے، کا خیال کیسے آیا اور اس پر کتنا عرصہ لگا؟
کہتے ہیں کہ جس طرح مولانا مودودی نے ایک دو نسلوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا تو وہ اگر اپنی سلجھی ہوئی اور پڑھی لکھی جماعت صرف رفاحی اور اصلاحی جماعت ہی رکھتے نا کہ سیاسی تو وہ زیادہ کارگر ہوتی، کیا آپ اس سے متفق ہیں؟ اگر نہیں تو کیوں۔جماعت اسلامی سے گہرا اور رکنیت کا تعلق ہے، الحمد للہ
یہ ایک بڑا وسیع موضوع ہے۔کہتے ہیں کہ جس طرح مولانا مودودی نے ایک دو نسلوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا تو وہ اگر اپنی سلجھی ہوئی اور پڑھی لکھی جماعت صرف رفاحی اور اصلاحی جماعت ہی رکھتے نا کہ سیاسی تو وہ زیادہ کارگر ہوتی، کیا آپ اس سے متفق ہیں؟ اگر نہیں تو کیوں۔
حیرت انگیز طور پر درست بات کی ہے آپ نے۔ گھر اور خاندان والے اس کا واضح طور پر اظہار بھی کرتے نظر آتے ہیں۔ یہ سراسر اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ تکلیف کے ساتھ اسے سہنے کا حوصلہ بھی دیتا ہے۔تابش بھائی آپ ماشاءاللہ ایک متوازن اور سلجھی ہوئی شخصیت کے مالک ہیں۔ آپ کا انٹرویو پڑھ کے اچھا لگا۔ آپ کو اپنی صحت کے حوالے سے کافی مسائل درپیش رہے۔ آپ کے رویے کو دیکھ کے لگتا ہے کہ آپ اتنے بہادر ہیں کہ گھر والوں کو خود تسلی دیتے ہوں گے کہ میں ٹھیک ہوں، کوئی زیادہ مسئلہ نہیں ہے۔
آپ سے ایک سوال ہے صحت کے مختلف مسائل کے چلتے زندگی میں کبھی مایوسی کے اندھیروں نے گھیرا؟؟