تابش بھائی کا انٹرویو

شمشاد

لائبریرین
یعنی کہ "ساڈے ولوں نہ ای سمجھو"

کوئی آئیڈیا ہی دے دیں کہ لائبریری کے کام کو کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ نے کبھی بحثیت رکن (منتظم نہیں) اردو محفل لائبریری والی لڑیاں ملاحظہ کی ہوں یا آپ ان لڑیوں کو دیکھیں تو آپ دیکھیں گے کہ ایک کتاب کسی نہ کسی ذمہ دار رکن کے ذمے لگا دی جاتی ہے کہ اس کو ٹائپ کروانا ہے۔ (زیادہ تر مقدس اور عینی آپی) اور وہ صفحے بانٹ بانٹ کر اور ان کا حساب رکھ رکھ کر ہلکان ہو رہی ہوتی ہیں۔ یہ تو ہم سب ملکر اٹکل پچو قسم کا سسٹم بنا کر کتابیں برقیا رہے ہیں۔
 
یعنی کہ "ساڈے ولوں نہ ای سمجھو"

کوئی آئیڈیا ہی دے دیں کہ لائبریری کے کام کو کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ نے کبھی بحثیت رکن (منتظم نہیں) اردو محفل لائبریری والی لڑیاں ملاحظہ کی ہوں یا آپ ان لڑیوں کو دیکھیں تو آپ دیکھیں گے کہ ایک کتاب کسی نہ کسی ذمہ دار رکن کے ذمے لگا دی جاتی ہے کہ اس کو ٹائپ کروانا ہے۔ (زیادہ تر مقدس اور عینی آپی) اور وہ صفحے بانٹ بانٹ کر اور ان کا حساب رکھ رکھ کر ہلکان ہو رہی ہوتی ہیں۔ یہ تو ہم سب ملکر اٹکل پچو قسم کا سسٹم بنا کر کتابیں برقیا رہے ہیں۔
جی۔ لائبریری کے حوالے سے ہونے والا کام نظر میں رہتا ہے، اور اللہ تعالیٰ اس کاوش میں شریک تمام احباب کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین
دراصل رضاکارانہ طور پر یہ کام اسی طرح ہو سکتا ہے، جیسے ابھی ہو رہا ہے۔ یا ایک رائے یہ ہے کہ صفحات تقسیم کرنے کے بجائے کتاب کی ٹائپنگ شروع ہونے سے قبل ہی متعلقہ احباب میں ابواب تقسیم کر دیے جائیں، یا صفحات بھی تقسیم کرنے ہیں تو آغاز پر ہی تمام صفحات ایک دفعہ ہی متعلقہ احباب میں تقسیم کر دیے جائیں، اور حساب بار بار لینے کے بجائے ٹائپنگ کرنے والے احباب اپنی رپورٹ پیش کریں۔
بہرحال جو لوگ یہ کام عرصہ سے کر رہے ہیں، وہ بہتر سمجھتے ہیں کہ کیسے انتظام کرنا ہے۔ یہ محض میری رائے ہے کہ شاید اس طرح کچھ آسانی ہو سکے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس وقت جو طریقہ کار چل رہا ہے، وہی ہی سب سے زیادہ کارآمد ہے۔ اصل مسئلہ اراکین کے پاس وقت کا ہے۔ کوئی رکن تو اگلے ہیں دن دس؍بیس صفحے لکھ کر پوسٹ کر دیتا ہے اور کوئی رکن چار یا پانچ صفحے لیکر کئی کئی دن لگا دیتا ہے۔

میں نے مکتبہ جبرائیل کی سائیٹ پر کتابیں برقیانے کے عمل میں حصہ لیا تھا۔ ان کا کتابیں برقیانے کا سوفٹویر اتنا اعلیٰ ہے کہ بیان سے باہر ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ایسا ہی کوئی سافٹویر اردو محفل کی لائبریری کو میسر آ جائے۔

اُس میں ایک ہی وقت میں دس سے پندرہ کتابیں اپلوڈ کر دی جاتی ہیں۔ کوئی بھی رکن سب سے پہلے کتاب کا انتخاب کرتا ہے۔ پھر اس کتاب کی تفصیل سامنے آ جاتی ہے کہ اس کتاب کے کون کون سے صفحے ٹائپ ہو چکے ہیں اور کون کون سے رہتے ہیں۔ رکن اپنی مرضی سے کوئی بھی صفحہ لے لیتا ہے۔ سکرین پر دائیں طرف اردو ایڈیٹر اور بائیں جانب کتاب کا صفحہ ظاہر ہوتا ہے۔ نیا رکن ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ پانچ صفحے لے سکتا ہے۔ ایک صفحہ ٹائپ کرنے کے پانچ نمبر ملتے ہیں۔ جتنے زیادہ صفحے ٹائپ کریں، اتنے زیادہ نمبر۔ پھر یہ بھی ہوتا ہے کہ لیے گئے صفحے ایک مقررہ عرصے میں ٹائپ کر کے پوسٹ کرنا ہوتے ہیں۔ بصورت دیگر جو بھی صفحے اس مقررہ مدت میں ٹائپ ہو کر پوسٹ نہیں ہوں گے، تو وہ واپس چلے جایں گے۔ نمبروں کی ایک مقررہ حد عبور کرنے پر وہ رکن ایک ہی وقت میں اپنے لیے 25 صفحے مختص کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی ایک سہولتیں ہیں۔ نیز یہی طریقہ کار پروف ریڈنگ کا ہوتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تابش بھائی اگر کچھ فرصت نکال کر مکتبہ جبرائیل کی سائیٹ علم دین ملاحظہ کیجیے گا۔ اتفاق ایسا ہے کہ اس وقت کوئی بھی کتاب زیر تکمیل نہیں ہے۔ کچھ عرصہ سے کتابوں کو برقیانے کا کام رکا ہوا ہے۔ کچھ کاپی رائیٹ کے مسائیل بھی تھے، جس کی وجہ سے کئی ایک کتابیں اس سائیٹ سے ہٹانی پڑیں۔

ربط یہ رہا
 

شمشاد

لائبریرین
مکتبۂ جبریل کے کام سے واقف ہوں۔
لیکن یہ سافٹویئر بنانا ایک فرد کے فارغ اوقات کا کام نہیں ہے۔
جی بالکل میں سمجھتا ہوں کہ یہ اتنا آسان کام نہیں ہے اور فارغ تو کیا کل وقتی کام میں بھی کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

آپ کا کوئی مفید مشورہ؟
 
Top