تبصرہ: اردو ، عربی ، فارسی ، انگریزی (مختصر لغت)

محمداحمد

لائبریرین
ممنونم بر حوصلہ افزائی۔
ابھی تو کام کی ابتدا ہے اور بظاہر کافی طویل کام ہے۔
قابل ذکر مواد اکٹھا ہوجائے تو انھیں تکلیف دوں گا۔

یہ بعد کا کام نہیں ہے۔ اگر شروع سے ہی ایک خاص وضع قطع رکھ کر پوسٹ کی جائے تو سارا ڈیٹا اس قابل ہو جاتا ہے کہ اُسے عمدگی سے استعمال کیا جا سکے۔ سعود بھائی زیادہ بہتر رہنمائی فرما سکیں گے اس سلسلے میں۔
 
ابن رضا

اچھی کوشش ہے ماشاءاللہ. ایکسل میں ٹیبل بنا کر اس طرح محفوظ کریں کہ ہر زبان کے لیے الگ سیل استعمال ہو یا پھر مابین الفاظ قومہ یا ٹیب سیپریٹر استعمال کریں
 
آخری تدوین:

میں رہنمائی کا منتظر ہوں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ ۔۔۔ ۔۔!

یہ تو بہت ہی عمدہ کام ہے۔

بہتر ہوگا کہ ٹیکسٹ کو اس ترتیب سے رکھا جائے کہ بعد میں با آسانی کسی اسکرپٹ کی مدد سے چاروں زبانوں کے معنی کو الگ الگ شناخت کیا جاسکے اور ضرورت کے حساب سے فارمیٹ بھی کیا جا سکے۔ اس حوالے سے ابن سعید بھائی سے رہنمائی طلب کی جا سکتی ہے۔
یہ بعد کا کام نہیں ہے۔ اگر شروع سے ہی ایک خاص وضع قطع رکھ کر پوسٹ کی جائے تو سارا ڈیٹا اس قابل ہو جاتا ہے کہ اُسے عمدگی سے استعمال کیا جا سکے۔ سعود بھائی زیادہ بہتر رہنمائی فرما سکیں گے اس سلسلے میں۔
اچھی کوشش ہے ماشاءاللہ. ایکسل میں ٹیبل بنا کر اس طرح محفوظ کریں کہ ہر زبان کے لیے الگ سیل استعمال ہو یا پھر مابین الفاظ قومہ یا ٹیب سیپریٹر استعمال کریں
میں رہنمائی کا منتظر ہوں۔

برائے توجہ ابن سعید بھائی اور محب علوی بھائی ۔

ویسے ابنِ رضا بھائی کی ایکسیل والی تجویز بھی اچھی ہے، لیکن کاپی پیسٹ میں وقت صرف ہوگا۔
 
اب تک کا کام کس انداز میں برتا گیا ہے؟ اسپریڈ شیٹ کا استعمال اس لحاظ سے بہتر ہے کہ وہ آف لائن کام کرتا ہے اور ہر کسی کے لیے بآسانی قابل استعمال ہوتا ہے۔ :) :) :)
 
توجہ کا شکریہ سعود بھائی ۔۔۔!

اب تک کے کام کے لئے یہ لڑی دیکھ لیجے۔
 
ہم نے متعلقہ لڑی دیکھ لی ہے، اس میں تو ضرورت سے زیادہ تکرار موجود ہے۔ اگر فارمیٹ مختص ہو جائے تو بار بار زبان کا نام دہرانا غیر ضروری ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ زبانوں کی جو ترتیب اب تک برتی گئی ہے اسے سختی کے ساتھ برقرار رکھا جائے تو اسی ترتیب سے محض الفاظ لکھ دینا کافی ہوگا۔ اور اگر اس زبان کا نام بھی لکھنا ہے جو اس اردو لفظ کا منبع ہے تو اس کے لیے ایک اور قطار شامل کی جا سکتی ہے یعنی کچھ یوں:

منبع
اردو
عربی
فارسی
انگریزی

چونکہ مندرجہ بالا ترتیب کو ہر مراسلے میں برتا جائے گا اس لیے وہ معلومات بار بار دہرانے کی چنداں ضرورت نہیں۔ بس اس ترتیب میں الفاظ لکھتے جائیں، مثلاً:

اُر
آنکھ
عَیْن
چَشْم
Eye
 
یعنی میں سب کو اسی طرح کردوں؟
اگر اس مشورے کے مطابق آگے کام بڑھانا چاہتے ہیں تو یقیناً پچھلے تمام مراسلے بھی مدون کر دیں جو کہ غالباً زیادہ نہیں ہیں۔ اور ہاں، جو بھی ترتیب برتنا چاہتے ہیں اس کا بیان اولین مراسلے میں کر دیجیے گا تا کہ اس لڑی میں نئے وارد ہونے والوں کو فارمیٹ کا علم ہو۔ :) :) :)
 
بسروچشم۔ :)
 
اس طرح ٹھیک ہے؟
 
آخری تدوین:
(ہندی،اردو)
آنچ
حَرَارَۃ
گرمائش
Heat

یہ دیکھ لیجئے گا کہ ’’گرمائش‘‘ فارسی میں مستعمل ہے بھی یا نہیں۔ ’’گرمی‘‘ تو مستعمل ہے اور موسم کے علاوہ بھی معانی دیتا ہے۔
 
(فارسی)
آہستہ
بِرِفْقٍ
آہستہ/بآرام
Slow

اس امر کا بھی یقین کر لیجئے گا کہ لفظ ’’آہستہ‘‘ کو اہلِ لغت فارسی مانتے ہیں؟
 
(فارسی)
آیندہ/اگلی بار
قِابِل/ فِی الْمُسْتَقْبَل
آیندہ/بعدازاں
Next/Future/Later

آیندہ اصولی طور پر درست ہے۔ تاہم ایسے الفاظ اردو میں آتے ہیں تو یائے کی جگہ ہمزہ لے لیتا ہے: آئندہ، پائندہ، نمائندہ وغیرہ۔
ایسا نہ ہو کہ آپ غیرمانوس کی طرف اتنے چلے جائیں کہ آپ کی اردو بھی غیر اردو لگنے لگے۔
 
(سنسکرت، پراکرت)
ابھارنا (اچھائی کے لیے آمادہ کرنا)
حَث
آمادن
To Stimulate

یہاں ایک اور لفظ بھی ذہن میں آ رہا ہے۔ to motivate دیکھ لیجئے گا۔
آمادن میرے لئے نیا لفظ ہے۔ آمادگی: تیار ہونا ہے یا تیار کرنا ۔۔۔؟ توجہ فرمائیے گا۔ اگر آمادن مصدر ہے تو اس کا مضارع کیا ہے، اور آمادہ کردن، آمادہ شدن میں کیا فرق ہے؛ و علیٰ ہٰذا القیاس۔

اور یہ نہ سمجھا کیجئے کہ یہاں صرف غلطی کی نشان دہی ہو گی۔ یہاں سوال یا وضاحت بھی ہو سکتی ہے۔
 
Top