گیارہویں سالگرہ تجاویز برائے جشن سالگرہ یاز دہم

نایاب

لائبریرین
نایاب بھیا آپ بس میرے لیے دعائیں کرتے رہا کریں۔۔ ٹائم کا پتا ہی نہیں چلنا :)
محترم بٹیا
آئیے مل کر کرتے ہیں یہ دعا
ہمیں تو مانگنے کا بھی ڈھنگ نہیں اے سمیع الدعا
بلا شک تو ہی سنتا اور قبول کرتا ہے ہر دل مضطر کی صدا
ہماری سب بہنوں بیٹیوں کے نصیب میں سدا رحمت سے بھرپور بہاروں کا موسم مقدر فرما۔
کسی کی کوئی خواہش تشنہ نہ رہے ۔ ہر خواب کی تعبیر رحمتوں برکتوں کو ہمراہ لیئے ہوئے ہو ۔۔۔۔۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
بہت دعائیں
 

نایاب

لائبریرین
ہمیں کیک کھلا کر منائیں :):)
جو حکم میرے محترم بھائی
کھا کر بتائیں کیسا ہے ۔۔۔۔۔
مجھے تو چاکلیٹ پسند ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
22.gif

بہت دعائیں
 
مشاعرے کی تجویز بھی اچھی ہے، پرانے مشاعرے پڑھ کر خواہش رہتی ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے. روایات کو مضبوط ہونا چاہئے.
اگر مشاعرے کا اہتمام نہ بھی ہو سکے،تب بھی شعرائے محفل سے درخواست کی جائے کہ کسی نہ کسی صورت میں اپنا تازہ کلام خاص محفل کے لئے پیش کریں.
اس کے علاوہ جو محفلین پوسٹر ڈیزائننگ کے شوقین ہیں وہ اچھے اچھے پوسٹر ڈیزائن کر کے پیش کریں.
محفل کے حوالے سے محفلین اپنے تأثرات مختصر الفاظ میں تحریر کی صورت دے سکتے ہیں.
 

مقدس

لائبریرین
محترم بٹیا
آئیے مل کر کرتے ہیں یہ دعا
ہمیں تو مانگنے کا بھی ڈھنگ نہیں اے سمیع الدعا
بلا شک تو ہی سنتا اور قبول کرتا ہے ہر دل مضطر کی صدا
ہماری سب بہنوں بیٹیوں کے نصیب میں سدا رحمت سے بھرپور بہاروں کا موسم مقدر فرما۔
کسی کی کوئی خواہش تشنہ نہ رہے ۔ ہر خواب کی تعبیر رحمتوں برکتوں کو ہمراہ لیئے ہوئے ہو ۔۔۔۔۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
بہت دعائیں
آمین ثم آمین بھیا :) جزاک اللہ خیر
 

لاریب مرزا

محفلین
اردو ویب کے گیارہ سال مکمل ہونے پر بے تحاشا خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ :)
اررے!! اگر کل گیارہ سال مکمل ہو گئے ہیں تو آج سے سالگرہ کا جشن شروع ہو جانا چاہیے۔ جبکہ ابھی تک اتنی خاموشی چھائی ہے ہر طرف!! :oops:
جشن کا دھماکہ کب ہو گا؟؟ :daydreaming:
 
اس سال نثری نظم کا بھی مشاعرہ منعقد کروایا جائےاور روئیداد، رپورتاژ، خاکہ نویسی جیسی ادبی سرگرمیوں کی آبیاری کے لیے اس کے بھی ایونٹس کا انعقاد کیا جائے۔
 
اردو محفل اور جملہ محفلین کو گیارہویں سالگرہ مبارک۔۔۔!! محفل سدا آباد اور شاد رہے۔ یہاں پھول کھلتے رہیں اور خوشبوئیں بکھیرتے رہیں۔
ہم چونکہ نئے ہیں تو معلوم نہیں ایسا پہلے ہو چکا یا نہیں،
1-محفلین محفل سے متعلق اپنے تجربات بیان کریں جس میں پہلا دن کیسا تھا اور تعارف پر کیا رد عمل تھا، پہلی پوسٹ کیا تھی اور اس پر امکانات کیا تھے اور تاثرات کیا ملے، محفل میں اپنی اب تک کی نشت کا دلچسپ، پر مزاح، حیران کن اور غمگین واقعہ بیان کیا جائے۔
2۔محفلین کا محفلین سے متعلق رائے عامہ۔ محفلین اپنے پسندیدہ نا پسندیدہ محفلین کی لسٹ اور ان سے متعلق رائے۔ اور آخر میں دلچسپی کے لئے محفل کے انتخابات جس میں کچھ کا اعلان ہو اور اس پر نام زدگیاں لی جائیں اور پھر انتخابات اور ان کا نتائج۔ اسے سنجیدگی سے بھی کیا جا سکتا ہے اور دلچسپی کے لئے اک کھیل کے طور پر جس کے اختتام پر محفلین کو کچھ اعزازات و خطب دیے جائیں اور پھر اسی طرح سال بعد پھر دہرایا جا سکتا ہے۔ سنجیدگی سے کرنے پر آخر میں کچھ ذمہ داریاں دی جاسکتی ہیں۔
 
اس سلسلے ميں اگر ممکن ہوتو محفل پر کوئی اچھی سی نئی تھیم متعرف کروائی جائے ایسی تھیم جس میں اینڈرائڈ ڈیوایسس کے لیے بھی محفل نستعلیق میں جلوہ گر ہو.
 

اکمل زیدی

محفلین
- مشاعرے کے حوالے سے تجویز کے اساتذہ کوئی مصرع "طرح " دیں اور اس پر نو آموز طبع آزمائی کریں اور لسٹ میں ووٹنگ کے بہترین غزل منتخب کی جائے . .
- اور اسی طرح نثر نگاروں کے لئے کوئی موضوع دیا جائے جس پر وہ کوئی افسانہ کہیں
- زیک کی طرح اپنے کسی ٹور کی باتصویر سیاحت کا منظر نامہ پیش کریں۔
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
اگر ممکن ہو سکے تو خاموش یا غائب اراکین کو بھی کسی طرح فورم پر لایا جائے۔ اس سے سالگرہ کا لطف دوبالا ہوگا، اور محفل کی رونق میں اضافہ ہو گا۔

پتہ نہیں یہ پہلے ہو چکا ہے یا نہیں۔ ایک سلسلہ شروع کیا جائے جس میں محفلین کو ان کے مزاج اور رجحانات کے مطابق مزے مزے کے القابات سے نوازا جائے۔ اس کے لیے شعر کا کوئی مصرع ، ضرب الامثال یا نغموں وغیرہ کی مدد لی جا سکتی ہے۔ جو بھی محفلین چاہیں اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔اور اپنی مرضی سے دوسرے محفلین کو القابات دے سکتے ہیں۔ (القابات میں کسی کی دل آزاری یا تضحیک کا پہلو نہیں ہونا چاہیے۔ )

جشن چونکہ پورا ماہ چلنا ہے۔ لہٰذا نظم و ضبط کا خاص خیال رکھا جائے۔ مختلف تقریبات کو دنوں پر تقسیم کر دیا جائے۔ اور جو بھی سلسلہ شروع کریں اس کو ادھورا نہ چھوڑا جائے۔
 
اردو محفل کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔

- مشاعرے کے حوالے سے تجویز کے اساتذہ کوئی مصرع "طرح " دیں اور اس پر نو آموز طبع آزمائی کریں اور لسٹ میں ووٹنگ کے بہترین غزل منتخب کی جائے . .

یہ تجویز اچھی ہے
 

ماہی احمد

لائبریرین
سالگرہ مبارک محفل!
پرانی سالگرہ والے نا مکمل پراجیکٹس کو اکٹھا کیا جائے (جس میں بڑی تعداد سالگرہ دہم کی ہو گی)، ایک لڑی میں سب کو پروایا جائے اور پھر بیٹھ کر سوچا جائے کہ اس آدھے ادھورے کام کا کیا کیا جائے.... :idontknow:
 
آخری تدوین:
  1. نواز شریف کو واپس لایا جائے۔
  2. نثری نظم کو غزل الغزلات قرار دیا جائے۔
  3. ایشل خان ایشلؔ کے لیے دعائے مغفرت کی جائے۔
  4. محمد وارث بھائی کے بڑے بیٹے کو نظامت عطا کی جائے۔
  5. اکمل زیدی صاحب کی عمر مخفی کر دی جائے۔
  6. بحرِ ہندی کی تقطیع پر پابندی عائد کی جائے۔
  7. مفتی عبدالقوی صاحب کا چاند ہمیں بھی دکھایا جائے۔
  8. مزید تجاویز لینی بند کر دی جائیں۔
 
Top