تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بے زار بیٹھے ہیں

سید عاطف علی

لائبریرین
جی 102 تھا کل، آج قدرے بہتر۔ فلو ہو گیا۔ افطاری پہ گئے تھے ہفتے کو، وہیں سے سوغات ملی۔
خدشہ تھا کہ پھر سے کرونا نہ ہو ، لیکن شکر کہ نیگٹو رپورٹ آئی۔ ابھی ڈاکٹر سے بھی بات ہو گئی۔امید ہے کہ ایک آدھ دن میں بہتری ائے گی ان شاء اللہ
اوہو۔ اب بخار بھی ۔ اللہ تعالی شفا دے ۔ لیکن آرام اور پرہیز احتیاط وغیرہ کے لیے آپ کو خود کوشش کرنی چاہیئے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اوہو۔ اب بخار بھی ۔ اللہ تعالی شفا دے ۔ لیکن آرام اور پرہیز احتیاط وغیرہ کے لیے آپ کو خود کوشش کرنی چاہیئے۔
جی بالکل
کر رہے آرام بھی اور احتیاط بھی۔
اللہ کا شکر کہ کرونا ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو آئی ہے ورنہ دوبارہ سے اس تمام اذیت سے گزرنے کا سوچنا بھی مشکل تھا۔
آپ سب کی وجہ سے وقت ہنستے ہوئے کٹ رہا ہے ۔ ڈھیروں دعائیں آپ سب کی زندگی اور خوشی کے لئے۔ اللہ پاک قبول فرمائیں۔ آمین
 

انتہا

محفلین
وہی وہی۔۔۔ لیکن مرچ کہنے سے زیادہ جلن محسوس ہوتی ہے۔۔۔ نفسیاتی اثر پڑتا ہے چوٹ شدہ سر پر۔ اس لئے ریٹنگ کہہ کرخود کو تسلی میں رکھا
پھر وہی کیا
چوٹ کو باہر ہی رہنے دیں
اندر لے جائیں گی تو اسی طرح کا اثر ہو گا
"نفسیاتی"
 
Top