اپنی رائے کو وضاحت کے ساتھ پیش کرنے کا بہت شکریہ
میں نے اس فونٹ کے متعلق محفل کے سابقہ پیغامات پڑھے جس میں فونٹ کے بچوں کو خوشخطی سکھانے کے استعمال سے متعلق آپ کا پیغام بھی سامنے آیا
یکساں اشکال کا بنیادی نکتہ میرے ذہن میں ہے جسے ملحوظ رکھنے کی پوری کوشش کررہا ہوں سوائے اس مقام کے جہاں کورل میرا ساتھ نہیں دے رہا تو وہاں مجبوری ہے جیسے کہیں کہیں اگلے پوائنٹ کی وجہ سے پچھلے پوائنٹ کی گولائی میں تبدیلی لازمی ہوجاتی ہے اس کے ساتھ یہ بھی کوشش ہے کہ پوائنٹس کم سے کم ہوں تاکہ خوبصورتی برقرار رہے
اسی طرح کی رائے میں بھی پیش کرچکا ہوں
میں سمجھتا ہوں کہ اس فونٹ کا استعمال کثیر الجہت ہوگا
1۔ ویب سائٹ میں ایمبیڈنگ کیلیے
2۔ سمارٹ فونز اور ٹیبلٹ کیلیے (یہ فونٹ بنانے کا تازہ اُبال اسی وجہ سے ہے
)
3۔ اردو مواجہ (یوزر انٹرفیس) رکھنے والے پروگرامز میں مینوز وغیرہ کیلیے
4۔ بچوں کو نستعلیق اندازِ تحریر سکھانے کیلیے
اب یہ بات اپنی جگہ ہے کہ ایک ہی فونٹ ان مقاصد کو کس حد تک پورا کرسکتا ہے
کسی کے ذہن میں اس کا کوئی اور استعمال بھی ہو تو وہ اپنی رائے کا اظہار کرسکتا ہے