باسم

محفلین
بالآخر اشتیاق علی صاحب نے ہمت دکھادی اور ہمیں پکڑ کر موٹی زنجیروں سے باندھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور لگتا ہے اب ہمیں یہ کام مکمل کرتے ہیں بنے گی
الحمد للہ ان کی مشاورت اور معاونت سے اردو تحریری نستعلیق فونٹ کی اشکال پر کام شروع کردیا گیا ہے
اس سلسلے کی پہلی کوشش ملاحظہ ہو
19656054-6d9.png
 

اشتیاق علی

لائبریرین
بالآخر اشتیاق علی صاحب نے ہمت دکھادی اور ہمیں پکڑ کر موٹی زنجیروں سے باندھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور لگتا ہے اب ہمیں یہ کام مکمل کرتے ہیں بنے گی
الحمد للہ ان کی مشاورت اور راہنمائی میں اردو تحریری نستعلیق فونٹ کی اشکال پر کام شروع کردیا گیا ہے
اس سلسلے کی پہلی کوشش ملاحظہ ہو
19656054-6d9.png
بہت خوب باسم بھائی ۔ ما شا اللہ بہت عمدہ کام کیا آپ نے۔ وقتا فوقتا سکرین شاٹ شیئر کرتے رہیے گا اور جہاں مشکل پڑے ضرور یاد کیجئے گا۔ حروف تہجی کے بعد ابتدائی ، درمیانی اور آخری اشکال کی تیاری میں باہمی مشاورت فائدہ مند ثابت ہو گی۔ تاکہ کم سے کم اور بہتر سے بہتر اشکال تیار ہو سکیں۔ اور آپ کا یہ خواب پورا ہو جائے۔ آمین۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر باسم۔ ایک عرصے سے میرے ذہن میں بھی تحریری (یا پنسل) نستعلیق کی تیاری کا آئیڈیا موجود ہے۔ میں جلد ہی اس سلسلے میں اپنے آئیڈیاز شئیر کرتا ہوں۔
 

محمدصابر

محفلین
بالآخر اشتیاق علی صاحب نے ہمت دکھادی اور ہمیں پکڑ کر موٹی زنجیروں سے باندھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور لگتا ہے اب ہمیں یہ کام مکمل کرتے ہیں بنے گی
الحمد للہ ان کی مشاورت اور معاونت سے اردو تحریری نستعلیق فونٹ کی اشکال پر کام شروع کردیا گیا ہے
اس سلسلے کی پہلی کوشش ملاحظہ ہو
19656054-6d9.png

اللہ تعالی آپ کو کامیابی سے نوازیں۔ ذیشان حیدر نے بھی ایک فونٹ شروع کیا تھا۔ ان سے بھی رائے لے لیں۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
اللہ تعالی آپ کو کامیابی سے نوازیں۔ ذیشان حیدر نے بھی ایک فونٹ شروع کیا تھا۔ ان سے بھی رائے لے لیں۔
صابر بھائی میں نے اور محفل کے دوسرے احباب نے ذیشان حیدر صاحب سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر کوئی جواب نہیں آیا۔ اور اس بات کو بھی 2 سال کا عرصہ ہو چلا۔
 

باسم

محفلین
میرا مراسلہ تحریر نستعلیق کے عنوان سے 12 جنوری 2012 رات 11 بج کر 42 منٹ پر بنام ذیشان حیدر
السلام علیکم!​
امید ہے خیریت سے ہونگے میں تحریر نستعلیق کے متعلق معلوم کرنا چاہ رہا تھا کیا یہ مکمل ہوگیا ہے اگر نہیں تو کب تک ہوجائے گا بہت عرصہ ہوگیا ہے اور اگر ہاں تو کیا مل سکتا ہے؟​
جواب کا منتظر ہوں​
والسلام​
شاید اب ان تک ہماری آواز پہنچ جائے تاکہ دوبارہ محنت سے بچا جاسکے
 

محمدصابر

محفلین
پی ڈی ایم ایس والوں کے پاس ایک خوبصورت سا تحریری فونٹ تھا جو وہ جوہر یا ماہر میں استعمال کر رہے تھے۔ اب یہ دونوں پراڈکٹس بند کر دی گئی ہیں ساتھ میں فونٹ بھی۔ فونٹ تو انہیں عام کر دینا چاہیے تھا۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرا آئیڈیا دراصل فجر نوری نستعلیق کو اس کام کی بنیاد بنانے کا تھا (اور ہے)۔
فجر نوری نستعلیق کا وولٹ سورس دستیاب ہے، لیکن اسے فی الوقت مستقبل کے پراجیکٹس کے لیے بنیاد بنانا ممکن معلوم نہیں ہوتا کیونکہ یہ خود کار انداز میں جنریٹ ہوا ہوا ہے اور اس میں حروف اور جوڑوں کے درست ناموں کی بجائے دوسری علامات استعمال ہوئی ہوئی ہیں۔ اس لیے میں نے پہلے مرحلے میں اس وولٹ ورک کو ایڈٹ کرکے اس میں علامات تبدیل کرنے کا کام شروع کیا ہوا ہے۔ یہ کام تقریباً مکمل ہو گیا ہے۔ فجر نوری نستعلیق پر توجہ مرکوز کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس کی اشکال نوری نستعلیق پر مبنی ہیں۔ میرا تحریری نستعلیق کے بارے میں آئیڈیا یہی تھا کہ نوری نستعلیق کی اشکال کو پنسل سے ٹریس کرکے انہیں فونٹ میں استعمال کیا جائے۔ اس طرح زیادہ کام اشکال کے حصول کا ہوگا جبکہ وولٹ ورک ہمارے پاس موجود ہوگا جس میں معمولی ترمیم کی ضرورت پیش آئے گی۔ اور میرے خیال میں فجر نوری نستعلیق کا وولٹ ورک کافی compact ہے۔

پنسل نستعلیق فونٹ کی تیاری کا پہلا مرحلہ دو کے جوڑ والی اشکال پر مبنی فونٹ کی تیاری ہونا چاہیے۔ میں نے اس سلسلے میں جو طریقہ کار وضع کیا تھا وہ کچھ یوں تھا کہ پہلے فجر نوری نستعلیق کا استعمال کرتے ہوئے مائیکروسوفٹ ورڈ میں ایسے تمام الفاظ لکھ لیے جائیں جو دو حرفی ترسیمہ جات پر مشتمل ہوں۔ ان ڈاکومنٹس کو پرنٹ کرکے انہیں پنسل سے ٹریس کیا جانا چاہیے اور اس میں سے جوڑ کاٹنے چاہییں۔ میں یہ ڈاکومنٹس اور ان کے سکرین شاٹ پیش کروں گا تو اس کام کی وضاحت ہو پائے گی۔ باقی تفصیل انشاءاللہ بعد میں عرض کروں گا۔ اس ربط پر فجر نوری نستعلیق کے contectual analysis کے بارے میں تفصیل موجود ہے۔ اس کا مطالعہ اس پراجیکٹ پر کام کرنے کے لیے کافی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
 

محمدصابر

محفلین

پتا نہیں حقیقت ہے یا میرا خیال ہی ہے کہ فونٹ میں سنگل لائن کے لیگچر نہیں ہوتے بلکہ بند شکلیں ہوتی ہیں جن میں رنگ بھر کر الفاظ یا لیگیچر بنتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو کیا آپ کورل میں ایسی شکلیں بنا رہے ہیں یا لائن ورک ہے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
پتا نہیں حقیقت ہے یا میرا خیال ہی ہے کہ فونٹ میں سنگل لائن کے لیگچر نہیں ہوتے بلکہ بند شکلیں ہوتی ہیں جن میں رنگ بھر کر الفاظ یا لیگیچر بنتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو کیا آپ کورل میں ایسی شکلیں بنا رہے ہیں یا لائن ورک ہے۔
صابر بھائی فی الحال تو لائن ورک پر ہی کام ہو رہا ہے اس کو بند شکل کی صورت میں کیسے حاصل کرنا ہے یہ بہت آسان ہے۔ اس کی فکر مت کیجئے۔
 

محمدصابر

محفلین
باسم بھائی بہت اچھے جا رہے ہیں۔ لیکن مجھے نہیں پتا آپ یہ فونٹ کیوں بن بنانا چاہ رہے ہیں؟
لیکن اگرمجھ سے پوچھا جائے تو میں کہوں گا کہ یہ فونٹ میں اپنے بچوں کی تحریر بہتر کرنے کے لئے بنانا چاہ رہا ہوں۔
اس فونٹ کے لئے میرے ذہن جو آئیڈیا ہے کہ یہ نوری نستعلیق کی طرح ایک جیسا ہو۔
جس میں ب،پ،ت،ٹ،ث،ف، ک اور گ نیچے سے ایک جیسے سائز اور شکل ہوں۔
اسی طرح ج، چ، ح، خ، ع اور غ ایک جیسے ہوں
اسی طرح د، د، ڈ، ذ اور و ایک جیسے ہوں
اسی طرح س، ش، ص، ض، ق، ل اور ن ایک جیسے ہوں
اسی طرح ط اور ظ کے نیچے والے حصے ص اور ض کے سر جیسے ہیں اور اس سر پر الف جوڑا جائے
اسی طرح م الٹے ل کی طرح ہو
تاکہ بچے مشق کرتے وقت ایک جیسے دائرے، خط،قوسیں بنائیں۔
اُمید ہے کہ میری بات سمجھ آ گئی ہو گی۔ :)
 

باسم

محفلین
اپنی رائے کو وضاحت کے ساتھ پیش کرنے کا بہت شکریہ
میں نے اس فونٹ کے متعلق محفل کے سابقہ پیغامات پڑھے جس میں فونٹ کے بچوں کو خوشخطی سکھانے کے استعمال سے متعلق آپ کا پیغام بھی سامنے آیا
یکساں اشکال کا بنیادی نکتہ میرے ذہن میں ہے جسے ملحوظ رکھنے کی پوری کوشش کررہا ہوں سوائے اس مقام کے جہاں کورل میرا ساتھ نہیں دے رہا تو وہاں مجبوری ہے جیسے کہیں کہیں اگلے پوائنٹ کی وجہ سے پچھلے پوائنٹ کی گولائی میں تبدیلی لازمی ہوجاتی ہے اس کے ساتھ یہ بھی کوشش ہے کہ پوائنٹس کم سے کم ہوں تاکہ خوبصورتی برقرار رہے
اسی طرح کی رائے میں بھی پیش کرچکا ہوں

میں سمجھتا ہوں کہ اس فونٹ کا استعمال کثیر الجہت ہوگا
1۔ ویب سائٹ میں ایمبیڈنگ کیلیے
2۔ سمارٹ فونز اور ٹیبلٹ کیلیے (یہ فونٹ بنانے کا تازہ اُبال اسی وجہ سے ہے :) )
3۔ اردو مواجہ (یوزر انٹرفیس) رکھنے والے پروگرامز میں مینوز وغیرہ کیلیے
4۔ بچوں کو نستعلیق اندازِ تحریر سکھانے کیلیے
اب یہ بات اپنی جگہ ہے کہ ایک ہی فونٹ ان مقاصد کو کس حد تک پورا کرسکتا ہے
کسی کے ذہن میں اس کا کوئی اور استعمال بھی ہو تو وہ اپنی رائے کا اظہار کرسکتا ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں کوشش کروں گا کہ اگلے ہفتے فجر نوری نستعلیق کا نظر ثانی شدہ سورس اور مذکورہ بالا ورڈ ڈاکومنٹس اپلوڈ کر دوں۔ اگر تو واقعی نوری نستعلیق کی اشکال پر مبنی پنسل فونٹ بنایا جا رہا ہے تو بہتر ہوگا کہ اس کا نام پنسل نوری نستعلیق رکھا جائے۔
باسم ، اشتیاق علی ، یہاں میں ایک گزارش کرنا چاہوں گا کہ سادہ اشکال کی تیاری کے ساتھ ساتھ اگر انہی اشکال کا نقطہ دار اور ڈیشڈ (dashed) ورژن بھی تیار کر لیا جائے تو ایک ساتھ کئی فونٹس کی تیاری ممکن ہو جائے گی۔
 
Top