تحریکِ انصاف حکومت: منشور اور وعدے

وزیر اعظم کی کاریں پہلے کب نیلامی کیلئے لگائی گئیں؟

پہلے طریقہ واردات معلوم نہیں تھی کہ پہلے سادگی کا پاٹ پڑھایا جائے-

IMG_20180902_210824.jpg
 
عمر رحیم

محفلین
خیبر پختون خواہ میں پی ٹی آئی کی کارگردگی صرف صحت انصاف کارڈ اور غیر سیاسی پولیس کارکردگی ہے۔ تعلیمی مانیٹرنگ سسٹم بھی ایک احسن اقدام ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
وزیر اعظم عمران خان نے وعدہ کے مطابق بلین ٹری سونامی کا کل اجرا کر دیا۔ شکر ہے کوئی ایسا وزیر اعظم بھی آیا جس نے مستقبل کے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی پرایکشن لیا۔
 
جاسم محمد

محفلین
اشتہار میں پہلی 12 گاڑیاں مسڈیز بنز اوربی ایم ڈبلیو 2014 سے 2016 ماڈل کی ہیں۔ ان میں سے اکثر بلٹ پروف ہیں ۔ یہ وہ بہترین کاریں ہیں جن کی نیلامی حکومت کیلئے سیکوریٹی خطرات کی وجہ سے درد سر بن سکتا ہے۔ اسکے باوجود تحریک انصاف کی حکومت ان کو بیچ رہی ہے۔ ناقدین کو تنقید سوچ سمجھ کر کرنی چاہئے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین

سو ایک طرف تو وزیر اطلاعات حکومتی عمائدین کی سیکیورٹی کے انتظامات کی ضرورت پر زور دیتے ہیں اور دوسری طرف آپ اس سلسلے میں لی گئی گاڑیاں نیلام کر رہے ہیں۔ کیا کل کلاں جب کسی بیرون ملک سے آنے والے اہم شخصیت کے دورے یا ایسے ہی کسی ایونٹ کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں چاہیے ہوں گی تو نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی؟ یا کرائے پر لی جائیں گی؟
ویسے ناقدین نے باقی گاڑیوں پر جو اعتراضات کیے ہیں، کیا وہ درست ہیں؟
 
جاسم محمد

محفلین
ویسے ناقدین نے باقی گاڑیوں پر جو اعتراضات کیے ہیں، کیا وہ درست ہیں؟
درست ہیں۔ البتہ سابقہ حکومت سے بہرحال بہتر ہیں جو 2017 میں 2001 سے 2008 ماڈل کی 33 گاڑیاں نیلام کر رہے تھے۔ ان کی فہرست میں نئی گاڑیں بالکل شامل ہی نہیں تھیں۔ فرق جان کر جیو۔
پہلے طریقہ واردات معلوم نہیں تھی کہ پہلے سادگی کا پاٹ پڑھایا جائے-

IMG_20180902_210824.jpg
 
فرحت کیانی

لائبریرین
درست ہیں۔ البتہ سابقہ حکومت سے بہرحال بہتر ہیں جو 2017 میں 2001 سے 2008 ماڈل کی 33 گاڑیاں نیلام کر رہے تھے۔ ان کی فہرست میں نئی گاڑیں بالکل شامل ہی نہیں تھیں۔ فرق جان کر جیو۔
تو بھائی کوئی پاگل ہی ہو گا جو 2016 کی گاڑی 2017 میں نیلام کرے گا۔
باوجود کوشش کے مثبت فرق تو ابھی تک کہیں نظر نہیں آ رہا جسے جان کر جیا جائے۔
 
تحریک انصاف حکومت کی جاری کر دہ نیلامی فہرست میں 2016 ماڈل کی کئی بولٹ پروف کاریں شامل ہیں۔ یہی پاگل ایسے کام کر سکتے ہیں۔

بُلٹ پروف گاڑی خریدنے کے لئے ایک عدد NOC درکار ہے- جو ظاہری بات ہے مجھے وزارتِ داخلے پہلی ہی فرصت میں عنایت فرما دے گی- البتہ کوئی خاکی والا گیا تو سیدھا جواب ہوگا پائن تُسی تے سرحداں تے حفاظت کردے تہانوں بُلٹ پروف دی کیہ لوڑ؟

ویسے اشتہارات اور آکشن کی مجموعی کمائی کے بعد تفاوت دیکھ کر دسو ذرا اے پاگل پن نہیں؟ وہ بھی جب کل کو کرائے کی گاڑیاں لینے پڑیں گی، مطلب 'دو گنا لگان' وغیرہ
 
جاسم محمد

محفلین
وہ بھی جب کل کو کرائے کی گاڑیاں لینے پڑیں گی
جن کو یہ گاڑیاں فروخت کی جائیں گی۔ ان کے مینٹی ننس کے اخراجات نئے مالکان اٹھائیں گے، حکومت نہیں۔ ضرورت پڑنے پر کچھ عرصہ کیلئے کرائے پر واپس لے لی جائیں گی۔ یوں قومی بچت ہوگی اور نئے مالکان کا فائدہ بھی۔
 
زیک

مسافر

اور نئے مالکان جذبہ حب الوطنی میں انتہائی سستا کرایہ مانگیں گے
 
جن کو یہ گاڑیاں فروخت کی جائیں گی۔ ان کے مینٹی ننس کے اخراجات نئے مالکان اٹھائیں گے، حکومت نہیں۔

دوسرے لفظوں میں مالکان پہلے ہی 'سیلیکٹڈ' ہیں-

اور نئے
مالکان جذبہ حب الوطنی میں انتہائی سستا کرایہ مانگیں گے

عین ممکن ہے مفت ہی عنایت فرما دیں یو نو کپتان فیکٹر ;)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
جن کو یہ گاڑیاں فروخت کی جائیں گی۔ ان کے مینٹی ننس کے اخراجات نئے مالکان اٹھائیں گے، حکومت نہیں۔ ضرورت پڑنے پر کچھ عرصہ کیلئے کرائے پر واپس لے لی جائیں گی۔ یوں قومی بچت ہوگی اور نئے مالکان کا فائدہ بھی۔
ظاہر ہے جو نیا مالک ہے مینٹیننس کا خیال اسی نے رکھنا ہے نا۔ اب اگر عبداللہ محمد کی طرح مجھے بھی اگر این او سی فورا مل جائے تو میری گاڑی کا خیال وزیراعظم نہیں، مجھے خود ہی رکھنا ہو گا۔ اور اگر دوبارہ آپ مجھ سے کرائے پر گاڑی لینا چاہیں گے تو میں جتنی بھی محب وطن ہوں اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہوں، مفت میں تو گاڑی دینے سے رہی کیوں کہ میں نے یہ گاڑی گھر میں چلانے کے لیے نہیں بلکہ گھر چلانے کے لیے خریدی ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ویسے لازم ذاتی چیز کو بیچنا اور پھر اسی ضرورت کو کرائے کی چیز لے کر پورا کرنا اتنا اکنومیکل ہوتا تو لوگ کرائے کے گھروں سے بھاگ کر اپنا چاہے چھوٹا ہی سہی، گھر بنانے پر اتنا اصرار کیوں کرتے ہیں بھلا۔
 
تحریک انصاف حکومت کے پاس دو انتخاب تھے۔ ان 102 سرکاری گاڑیوں کی فلیٹ کے تمام خرچے قومی خزانے سے لیتا رہے، یا ان کو نیلام کردے اور ضرورت کے تحت کرائے پر لے لے۔ حکومت نے پہلا فیصلہ کیا جو معاشی طور پر بہتر ہے۔ کیونکہ گاڑیوں کی فلیٹ باہر سے آئے سرکاری مہمانوں کو درکار ہوتی ہے۔ ہمہ وقت مہمان موجود نہیں ہوتے ۔
 
Top