ہاہا آپ اچھا مذاق کر لیتے ہیں ۔ کیا حکومت گرانے کی اتنی جلدی ہے؟
سب جانتے ہیں فوج ملک کا طاقتور ترین ادارہ ہے۔ سول اداروں کو اتنی ہی تقویت دئے بغیران کا احتساب ممکن نہیں۔
کیا کسی نے غور کیاکہ عسکری سربراہان آتے جاتے رہتے ہیں۔ لیکن اس سے ان کے اداروں کی اہمیت اور طاقت میں کمی نہیں آتی۔ جبکہ دوسری طرف سول حکومت کو طاقتور بنانے کیلئے اس کے سربراہان باربار بدلنے پر زور دیا جاتا ہے۔
ایسا اگلے سو برس بھی چلتا رہا تب بھی ملک کی سول حکومت عسکری اسٹیبلشمنٹ کے سامنے گھٹنے ٹیکے رہے گی۔ جب تک سول اداروں کو فوج کی طرح مضبوط نہیں کیا جاتا۔ ماضی میں ہر سول حکومت نے آکر اپنے ماتحت اداروں کو کمزور ہی کیا۔ جس کا سارا فائدہ عسکری ادارے اٹھاتے رہے۔ بلکہ اٹھا رہے ہیں۔
اب خان صاحب نے پہلی بار سول ادارے مضبوط کرنے کا عزم کیا ہے۔ دیکھتے ہیں 5 سال تک اس میں کتنا کامیاب ہوتے ہیں۔ اسکے بعد ہی فوج سے "پنگا" لینے پر بات ہو سکے گی۔